🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. بَابُ الصِّيَامِ فِي شَهْرِ اللَّهِ الْمُحَرَّمِ وَالْأَشْهُرِ الْحُرُمِ .
اللہ تعالیٰ کے مہینے محرم اور حرمت والے مہینوں کے روزوں کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5151 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5151
المعجم الاوسط: 1789
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5151
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ شَهْرٍ حَرَامٍ الْخَمِيسَ وَالْجُمُعَةَ وَالسَّبْتَ كُتِبَ لَهُ عِبَادَةُ سِتِّينَ سَنَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ مُوسَى الْمَدَنِيِّ عَنْ مَسْلَمَةَ، وَيَعْقُوبُ مَجْهُولٌ وَمَسْلَمَةُ هُوَ ابْنُ رَاشِدٍ الْحِمَّانِيُّ ; قَالَ فِيهِ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ: مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ. وَقَالَ الْأَزْدِيُّ فِي الضُّعَفَاءِ: لَا يُحْتَجُّ بِهِ، وَأَوْرَدَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ. وَأَبُوهُ رَاشِدُ بْنُ نَجِيحٍ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيُّ أَخْرَجَ لَهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: صَالِحُ الْحَدِيثِ. وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَقَالَ ابْنُ الْجَوْزِيِّ: إِنَّهُ مَجْهُولٌ. وَلَيْسَ كَمَا قَالَ: فَقَدْ رَوَى عَنْهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَابْنُ الْمُبَارَكِ وَأَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ وَآخَرُونَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص حرمت والے مہینوں میں تین روزے رکھے جمعرات جمعہ اور ہفتہ کے دن تو اس کے لئے ساٹھ سال کی عبادت نوٹ کی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں یعقوب بن موسیٰ مدنی کے حوالے سے مسلمہ سے نقل کی ہے۔ یعقوب نامی راوی مجہول ہے، اور مسلمہ نامی راوی مسلمہ بن راشد حمانی ہے، جس کے بارے میں ابوحاتم نے یہ کہا: ہے: یہ مضطرب الحدیث ہے ازدی نے ضعفاء میں یہ بات بیان کی ہے کہ اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا انہوں نے اس کے حوالے سے یہ حدیث روایت کی ہے اس کا باپ راشد بن نجیح ابومحمد حمانی ہے، جس کے حوالے سے امام ابن ماجہ نے روایت نقل کی ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: یہ صالح الحدیث ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان ہے کہ یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے۔ ابن جوزی کہتے ہیں: یہ مجہول ہے، حالانکہ ویسا نہیں ہے، جس طرح انہوں نے بیان کیا ہے کیونکہ حماد بن زید، عبداللہ بن مبارک، ابونعیم فضل بن دکین اور دیگر حضرات نے اس سے روایات نقل کی ہیں (اور ایسا شخص مجہول نہیں ہو سکتا)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5151]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1810)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1810»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1789
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ ضُرَيْسٍ الْفَيْدِيُّ قَالَ: نَا يَعْقُوبُ بْنُ مُوسَى الْمَدَنِيُّ عَنْ مَسْلَمَةَ عَنْ رَاشِدٍ أَبِي مُحَمَّدٍ الْمَدَنِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: مَنْ صَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ شَهْرٍ حَرَامٍ: الْخَمِيسَ وَالْجُمُعَةَ وَالسَّبْتَ، كُتِبَ لَهُ عِبَادَةُ سَنَتَيْنِ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَسْلَمَةَ إِلَّا يَعْقُوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى I ".
راشد ابو محمد المدنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے حرمت والے مہینے کے تین دن یعنی جمعرات، جمعہ اور ہفتے کا روزہ رکھا، اس کے لیے دو سال کی عبادت کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مسلمہ سے اس حدیث کو یعقوب کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں محمد بن یحییٰ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1789]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه يعقوب مجهول ومسلمة هو ابن راشد الحماني قال فيه أبو حاتم الرازي مضطرب الحديث وقال الأزدي في الضعفاء لا يحتج به وأورد له هذا الحديث وأبوه راشد بن نجيح أبو محمد الحماني أخرج له ابن ماجه وقال أبو حاتم صالح الحديث وذكره ابن حبان في الثقات وقال ربما أخطأ وقال ابن الجوزي إنه مجهول وليس كما قال فقد روى عنه حماد بن زيد وابن المبارك وأبو نعيم الفضل بن دكين وآخرون «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 191» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه يعقوب مجهول، ومسلمة بن راشد مضطرب الحديث
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں