🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. بَابُ صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ .
ہر مہینے میں تین روزے رکھنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5194 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5194
المعجم الکبیر للطبرانی: 21523
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5194
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفْتِنَا عَنِ الصَّوْمِ؟ فَقَالَ:" مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَصُومَهُنَّ فَإِنَّ كُلَّ يَوْمٍ يُكَفِّرُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ وَأَنَّهُ يُنَقِّي مِنَ الْإِثْمِ كَمَا يُنَقِّي الْمَاءُ الثَّوْبَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں روزے کے بارے میں حکم دیجیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص انہیں رکھنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ ہر مہینے میں تین روزے رکھ لیا کرے کیونکہ ہر ایک دن اس کے دس گناہوں کا کفارہ بن جائے گا، اور وہ اپنے گناہوں سے یوں پاک ہو جائے گا جس طرح پانی کپڑے کو پاک (صاف) کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5194]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (35/25)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21523
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ الْعَسْكَرِيُّ ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ زُرَيْقٍ الرَّاسِبِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ آمِنَةَ بِنْتِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ ، أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ أَفْتِنَا عَنِ الصَّوْمِ، فَقَالَ: مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ مَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَصُومَهُنَّ، فَإِنَّ كُلَّ يَوْمٍ يُكَفِّرُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَإِنَّهُ يُنَقِّي مِنَ الْإِثْمِ كَمَا يُنَقِّي الْمَاءُ الثَّوْبَ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (رزيق)
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: یا رسول اللہ! ہمیں روزے کے بارے میں فتویٰ دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر مہینے میں تین دن، جو اس کی طاقت رکھے وہ رکھے، کیونکہ ہر دن دس گناہ مٹا دیتا ہے، اور یہ گناہ سے اسی طرح پاک کرتا ہے جیسے پانی کپڑے کو پاک کرتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21523]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 35، حدیث 60»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں