الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
80. بَابُ الْخُرُوجِ إِلَى مِنًى وَعَرَفَةَ .
منیٰ اور عرفہ کی طرف جانا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5538 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5538
المعجم الکبیر للطبرانی: 13864
حدیث نمبر: 5538
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: مِنْ سُنَّةِ الْحَاجِّ أَنْ يُصَلِّيَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالصُّبْحَ بِمِنًى ثُمَّ يَغْدُوَ فَيُقْبِلُ حَيْثُ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ ثُمَّ يَرُوحُ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ فَيَخْطُبُ النَّاسَ ثُمَّ يَنْزِلُ فَيَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ ثُمَّ يَقِفُ بِعَرَفَةَ فَيَدْفَعُ إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ حَيْثُ قَدَّرَ اللَّهُ لَهُ أَنْ يُصَلِّيَ ثُمَّ يَقِفُ بِالْمُزْدَلِفَةِ فَإِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلَّى الصُّبْحَ ثُمَّ يَدْفَعُ إِذَا أَصْبَحَ فَإِذَا رَمَى الْجَمْرَةَ فَقَدْ حَلَّ لَهُ مَا حَرُمَ عَلَيْهِ إِلَّا النِّسَاءَ حَتَّى يَطُوفَ بِالْبَيْتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حاجی کے لئے سنت یہ ہے کہ وہ ترویہ کے ظہر، عصر، مغرب اور عشاء اور صبح کی نمازیں منیٰ میں ادا کرے پھر وہ روانہ ہو جائے اور وہاں آئے جہاں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے لازم قرار دیا ہے پھر جب سورج ڈھل جائے تو وہ روانہ ہو اور لوگوں کو خطبہ دے پھر وہ پڑاؤ کرے اور دو نمازیں ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کرے پھر وہ عرفہ میں وقوف کرے جب سورج غروب ہو جائے تو وہاں سے روانہ ہو، پھر وہ مغرب کی نماز وہاں ادا کرے جہاں اللہ نے اس کے نصیب میں لکھا ہو کہ وہ نماز ادا کرے پھر وہ مزدلفہ میں وقوف کرے پھر جب صبح صادق ہو جائے تو وہ صبح کی نماز ادا کرے اور پھر روانہ ہو جائے جب صبح ہو جائے تو جب وہ جمرات کو کنکریاں مار لے گا تو اس کے لئے ہر چیز حلال ہو جائے گی جو اس پر حرام تھی، البتہ خواتین کا معاملہ اس تک حلال نہیں ہو گا جب تک وہ بیت اللہ کا طواف نہیں کر لیتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث کہتے ہیں: یہ ثقہ اور مامون ہے ائمہ یعنی امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5538]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث کہتے ہیں: یہ ثقہ اور مامون ہے ائمہ یعنی امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5538]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13864
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، قَالَ: دَثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، يَقُولُ: مِنْ سُنَّةِ الْحَاجِّ أَنْ يُصَلِّيَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ الْآخِرَةَ وَالصُّبْحَ بِمِنًى، ثُمَّ يَغْدُوَ فَيَقِيلَ حَيْثُ كَتَبَ اللهُ لَهُ، ثُمَّ يَرُوحَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ، فَيَخْطُبَ النَّاسَ، ثُمَّ يَنْزِلَ فَيَجْمَعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، ثُمَّ يَقِفَ بِعَرَفَةَ، فَيَدْفَعَ إِذَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ يُصَلِّيَ الْمَغْرِبَ حَيْثُ قَدَرَ اللهُ لَهُ أَنْ يُصَلِّيَ، ثُمَّ يَقِفَ بِالْمُزْدَلِفَةِ، فَإِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلَّى الصُّبْحَ، ثُمَّ يَدْفَعَ إِذَا أَصْبَحَ، فَإِذَا رَمَى الْجَمْرَةَ فَقَدْ حَلَّ لَهُ مَا حَرُمَ عَلَيْهِ إِلَّا النِّسَاءَ حَتَّى يَطُوفَ بِالْبَيْتِ.
قاسم بن محمد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ”حاجی کی سنت یہ ہے کہ وہ یومِ تروِیہ (8 ذوالحجہ) کو ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازیں منیٰ میں ادا کرے، پھر صبح چلے اور جہاں اللہ نے اس کے لیے لکھا ہو وہاں قیلولہ کرے، پھر جب سورج ڈھل جائے تو (عرفہ کی طرف) روانہ ہو، لوگوں کو خطبہ دے، پھر اترے اور ظہر و عصر دونوں نمازیں جمع کر کے ادا کرے، پھر عرفہ میں وقوف کرے، سورج غروب ہونے پر روانہ ہو، پھر جہاں اللہ نے اس کے لیے مقدر کیا ہو وہاں مغرب کی نماز پڑھے، پھر مزدلفہ میں وقوف کرے، اور جب فجر طلوع ہو جائے تو فجر کی نماز پڑھے، پھر روشنی پھیلنے پر روانہ ہو، اور جب جمرہ کو کنکریاں مار دے تو اس پر جو کچھ حرام تھا وہ سب حلال ہو جاتا ہے سوائے عورتوں کے، یہاں تک کہ وہ بیت اللہ کا طواف کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13864]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 110، حدیث 267»