🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
94. بَابٌ فِي الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ وَقَوْلِهِ : لَا تُوضَعُ النَّوَاصِي إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ .
سر مونڈوانا بال چھوٹے کروانا، نیز نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”صرف حج اور عمرہ میں بال مونڈے جائیں گے“
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5601 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5601، 5602
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5601
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ جَدَّتِهِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَقُولُ:" يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ". قَالُوا فِي الثَّالِثَةِ: وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" وَالْمُقَصِّرِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یحیی بن حصین اپنی دادی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: وہ بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ یہ فرما رہے تھے: اللہ تعالیٰ سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے اللہ تعالیٰ سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے اللہ تعالیٰ سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے تیسری مرتبہ لوگوں نے عرض کی اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی؟ آپ نے فرمایا: اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی (اللہ تعالیٰ رحم کرے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5601]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (381/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16211، 22721»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5602
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَلَقَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ وَأَصْحَابُهُ إِلَّا أَبُو قَتَادَةَ وَعُثْمَانُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ". قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ". قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالْمُقَصِّرِينَ" فِي الثَّالِثَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ، وَفِيهِ أَبُو إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيُّ جَهَّلَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حدیبیہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب نے سر مونڈوا لیا صرف سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ایسا نہیں کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالٰی سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی؟ آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ میں یہ ارشاد فرمایا: اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی (رحم کرے)۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں اس کی سند میں ایک راوی ابوابراہیم انصاری ہے، جسے ابوحاتم نے مجہول قرار دیا ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5602]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1263)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں