الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ جَوَازِ الْأَكْلِ بَعْدَ ثَلَاثٍ .
تین دن کے بعد (قربانی کا گوشت) کھانے کا جائز ہونا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5997 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5997
مسند احمد: 4319
الفتح الربانی: 4711
حدیث نمبر: 5997
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا وَنَهَيْتُكُمْ أَنْ تَخْتَبِئُوا لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثٍ فَاحْبِسُوا وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الظُّرُوفِ فَانْتَبِذُوا فِيهَا وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ".
قُلْتُ: وَتَأْتِي طُرُقٌ فِي هَذَا الْمَعْنَى فِي الْأَشْرِبَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ فَرْقَدٌ السَّبَخِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي طُرُقٌ فِي هَذَا الْمَعْنَى فِي الْأَشْرِبَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ فَرْقَدٌ السَّبَخِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا اب تم ان کی زیارت کرو اور میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت سنبھال کر رکھنے سے منع کیا تھا اب تم سنبھال کے رکھو اور میں نے تمہیں مخصوص برتنوں سے منع کیا تھا اب تم ان میں نبیذ تیار کرو لیکن ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرنا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس مفہوم کی روایت کے مختلف طرق مشروبات سے متعلق باب میں آگے آئیں گے اگر اللہ نے چاہا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فرقد سبخی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5997]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فرقد سبخی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5997]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5299) اخرجه احمد فى المسند (4319)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4307»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4319
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا فَرْقَدٌ السَّبَخِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ ، أَنَّهُ سَمِعَ مَسْرُوقًا يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا، وَنَهَيْتُكُمْ أَنْ تَحْبِسُوا لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثٍ فَاحْبِسُوا، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الظُّرُوفِ فَانْبِذُوا فِيهَا، وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں پہلے قبرستان جانے سے منع کیا تھا، اب اجازت دیتا ہوں لہذا تم قبرستان جایا کرو، میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت اپنے پاس رکھنے سے منع کیا تھا، اب رکھ سکتے ہو، نیز میں نے تمہیں مختلف برتنوں کے استعمال سے روکا تھا، اب تم اسے نبیذ پینے کے لئے استعمال کر سکتے ہو، البتہ ہر نشہ آور چیز سے بچتے رہو۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4319]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف فرقد، وجابر بن يزيد، لعله الجعفي، وهو ضعيف أيضا، وله شاهد من حديث بريدة عند مسلم: 1977.
حدیث نمبر: 4711
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا وَنَهَيْتُكُمْ أَنْ تَحْبِسُوا لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثٍ فَاحْبِسُوا وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الظُّرُوفِ فَانْبِذُوا فِيهَا وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ
۔ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے تم کو قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، اب تم زیارت کر سکتے ہو اور میں نے تم کو تین سے زائد دنوں تک قربانیوں کا گوشت روکنے سے منع کیا تھا، اب تم ذخیرہ کر سکتے ہو، اسی طرح میں نے تم کو کچھ مخصوص برتنوں سے منع کیا تھا، اب تم ان میں نبیذ بنا سکتے ہو، البتہ ہر نشہ آور چیزسے بچو۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4711]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابويعلي: 5299، أخرجه بنحوه ابن ماجه: 1571، 3388، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4319 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4319»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره