الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ جَوَازِ الْأَكْلِ بَعْدَ ثَلَاثٍ .
تین دن کے بعد (قربانی کا گوشت) کھانے کا جائز ہونا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6001 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6001
المعجم الکبیر للطبرانی: 13178
حدیث نمبر: 6001
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ، وَإِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، وَإِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنِ الْأَضَاحِيِّ. أَلَا وَإِنَّ الْأَوْعِيَةَ لَا تُحِلُّ شَيْئًا، وَلَا تُحَرِّمُهُ. أَلَا وَزُورُوا الْقُبُورَ، فَإِنَّهَا تُرِقُّ الْقَلْبَ". زَادَ عَبْدُ اللَّهِ فِي حَدِيثِهِ:" أَلَا وَإِنِّي نَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَكُلُوا وَادَّخِرُوا مَا شِئْتُمْ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ: النَّهْيُ عَنْ لَحْمِ الْأَضَاحِيِّ وَالْأَوْعِيَةِ مِنْ غَيْرِ إِذْنٍ فِي شَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ بَعْدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبَانٍ الرَّقَاشِيُّ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ: النَّهْيُ عَنْ لَحْمِ الْأَضَاحِيِّ وَالْأَوْعِيَةِ مِنْ غَيْرِ إِذْنٍ فِي شَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ بَعْدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبَانٍ الرَّقَاشِيُّ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے تمہیں گھڑے کی نبیذ سے منع کیا تھا میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا اور میں نے تمہیں قربانی کے گوشت کے حوالے سے منع کیا تھا خبردار برتن کسی چیز کو حلال یا حرام نہیں کرتے ہیں خبردار تم قبروں کی زیارت کرو کیونکہ یہ دلوں کو نرم کرتی ہے“۔ عبداللہ نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ زائد قتل کیے ہیں: ”خبردار میں نے تمہیں قربانی کے گوشت سے منع کیا تھا اب تم کھاؤ بھی اور جتنا تم چاہو ذخیرہ بھی کرو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ”صحیح“ میں حدیث مذکور ہے، جو قربانی کے گوشت اور برتنوں کے بارے میں ہے اس میں یہ ذکر نہیں ہے کہ بعد میں اس بارے میں اجازت دے دی گئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابان رقاشی ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 6001]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابان رقاشی ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 6001]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13235)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 13178
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، قَالَا: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنِّي نَهَيْتُكُمْ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ، وَإِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، وَإِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنِ الْأَضَاحِيِّ، أَلَا وَإِنَّ الْأَوْعِيَةَ لَا تَحِلُّ شَيْئًا وَلَا تُحَرِّمُهُ، أَلَا وَزُورُوا الْقُبُورَ فَإِنَّهَا تُرِقُّ الْقُلُوبَ ". زَادَ عَبْدَانُ فِي حَدِيثِهِ " أَلَا وَإِنِّي نَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَكُلُوا، وَادَّخِرُوا مَا شِئْتُمْ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں مٹکے کی نبیذ سے منع کیا تھا، اور میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، اور میں نے تمہیں قربانی کے گوشت (ذخیرہ کرنے) سے منع کیا تھا۔ سن لو! برتن نہ کسی چیز کو حلال کرتے ہیں اور نہ حرام۔ سن لو! قبروں کی زیارت کیا کرو کیونکہ وہ دلوں کو نرم کرتی ہے۔“ (راوی نے) اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا: ”سن لو! میں نے تمہیں قربانی کا گوشت (تین دن سے زیادہ رکھنے) سے منع کیا تھا، سو اب کھاؤ اور جتنا چاہو ذخیرہ کر لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13178]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 320، حدیث 13235»