الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِيمَا يُتَّخَذُ مِنَ الدَّوَابِّ .
اس چیز کا بیان کہ کون سے جانور رکھے جائیں؟
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6257 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6257
المعجم الکبیر للطبرانی: 11155
حدیث نمبر: 6257
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْتَوْصُوا بِالْمَعْزَى خَيْرًا، فَإِنَّهَا مَالٌ رَقِيقٌ، وَهُوَ فِي الْجَنَّةِ، وَأَحَبُّ الْمَالِ إِلَى اللَّهِ الضَّأْنُ، وَعَلَيْكُمْ بِالْبَيَاضِ، فَإِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الْجَنَّةَ بَيْضَاءَ فَلْيَلْبَسْهُ أَحْيَاؤُكُمْ، وَكَفِّنُوا فِيهِ مَوْتَاكُمْ، وَإِنَّ دَمَ الشَّاةِ الْبَيْضَاءِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ دَمِ السَّوْدَاوَيْنِ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُوَ دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ طَرَفًا مِنْهُ فِي لِبَاسِ الْأَبْيَضِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمْزَةُ النَّصِيبِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُوَ دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ طَرَفًا مِنْهُ فِي لِبَاسِ الْأَبْيَضِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمْزَةُ النَّصِيبِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بکری کے بارے میں بھلائی کی تلقین قبول کرو کیونکہ یہ ہلکا مال ہے اور یہ جنت میں ہو گا اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ مال بھیڑ ہے اور تم پر سفید رنگ استعمال کرنا لازم ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جنت کو سفید بنایا ہے تمہارے زندہ افراد بھی یہ رنگ پہنیں اور تم اپنے مردوں کو سفید رنگ میں کفن دو اور سفید بکری کا خون اللہ تعالیٰ کے نزدیک دو سیاہ بکریوں کے خون سے زیادہ عظمت والا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے، جو سفید لباس کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر مں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حمزہ نصیبی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6257]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر مں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حمزہ نصیبی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6257]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11201)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3878، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11201، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4795، 5157»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11155
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُبَارَكِيُّ ، ثَنَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ حَمْزَةَ النَّصِيبِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اسْتَوْصُوا بِالْمِعْزَى خَيْرًا، فَإِنَّهَا مَالٌ رَقِيقٌ، وَهُوَ فِي الْجَنَّةِ، وَأَحَبُّ الْمَالِ إِلَى اللهِ الضَّأْنُ، وَعَلَيْكُمْ بِالْبَيَاضِ، فَإِنَّ اللهَ خَلَقَ الْجَنَّةَ بَيْضَاءَ، فَلْيَلْبَسْهُ أَحْيَاؤُكُمْ وَكَفِّنُوا فِيهِ مَوْتَاكُمْ، وَإِنَّ دَمَ الشَّاةِ الْبَيْضَاءِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللهِ مِنْ دَمِ السَّوْدَاوَيْنِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بکریوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی نصیحت قبول کرو، کیونکہ یہ نرم مزاج مال ہیں، اور یہ جنت میں بھی ہیں، اور اللہ کو سب سے محبوب مال بھیڑیں ہیں، اور سفید رنگ کو لازم پکڑو، کیونکہ اللہ نے جنت کو سفید پیدا کیا، تو تمہارے زندہ لوگ اسے پہنیں اور اپنے مُردوں کو اسی میں کفن دو، اور سفید بکری کا خون اللہ کے نزدیک دو سیاہ بکریوں کے خون سے بڑھ کر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11155]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 109، حدیث 11201»