الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْهُ مِنَ الْبُيُوعِ .
کون سی قسم کے سودوں سے منع کیا گیا ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6361 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6361
المعجم الکبیر للطبرانی: 7456
حدیث نمبر: 6361
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَهْلُ الْمَدَايِنِ الْحُبَسَاءُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ رِدْءُ الْمُسْلِمِينَ وَثَغْرُهُمْ فَلَا تَغْلُوا عَلَيْهِمْ، وَلَا تَحْتَكِرُوا، وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا يَسِمِ الرَّجُلُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ، وَلَا يَخْطُبْ عَلَى خِطْبَتِهِ، وَلَا تَكْتَفِئِ الْمَرْأَةُ إِنَاءَ أُخْتِهَا، وَكُلٌّ رِزْقُهُ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ مَجْهُولٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شہروں کے لوگ اللہ کی راہ میں پابند ہوتے ہیں، وہ مسلمانوں کے مددگار اور ان کی سرحد ہیں، تو تم ان کے خلاف چیزیں مہنگی نہ کرو، اور تم ذخیرہ اندوزی نہ کرو اور شہری شخص دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت نہ کرے اور کوئی شخص اپنے بھائی کی بولی: پر بولی: نہ لگائے اور اس کی شادی کے پیغام پر شادی کا پیغام نہ بھیجے اور کوئی عورت اپنی بہن کے برتن کو خود حاصل نہ کر لے ہر ایک کا رزق اللہ تعالی کے ذمہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن عبدالرحمن ہے اور وہ منکر الحدیث ہے اور مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6361]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن عبدالرحمن ہے اور وہ منکر الحدیث ہے اور مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6361]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7487)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7487»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 7456
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حَسَّانَ الْأَنْمَاطِيُّ ، قَالَا: ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَهْلُ الْمَدَائِنِ الْجُلَسَاءُ فِي سَبِيلِ اللهِ رِدْءٌ لِلْمُسْلِمِينَ وَثَغْرُهُمْ، فَلَا تُغْلُوا عَلَيْهِمْ، وَلَا تَحْتَكِرُوا، وَلَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا يَسُومُ الرَّجُلُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ، وَلَا يَخْطُبُ عَلَى خِطْبَتِهِ، وَلَا تَكْتَفِئُ الْمَرْأَةُ إِنَاءَ أُخْتِهَا، فَكُلٌّ رِزْقُهُ عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ.
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شہروں میں رہنے والے جو اللہ کی راہ میں (مورچوں پر) ٹھہرے ہوئے ہیں، وہ مسلمانوں کے مددگار اور ان کی سرحد ہیں، تو ان پر قیمتیں نہ بڑھاؤ، ذخیرہ اندوزی نہ کرو، اور کوئی شہری کسی دیہاتی کا مال اس کی جگہ نہ بیچے، اور کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے، اور نہ اس کے پیغامِ نکاح پر پیغام بھیجے، اور نہ کوئی عورت اپنی بہن کے برتن کو الٹ دے، کیونکہ ہر ایک کا رزق اللہ عزوجل کے ذمے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7456]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 98، حدیث 7487»