🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْهُ مِنَ الْبُيُوعِ .
کون سی قسم کے سودوں سے منع کیا گیا ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6363 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6363
المعجم الکبیر للطبرانی: 15697
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6363
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْجَلَبِ وَالْجَنَبِ، وَنَهَى عَنِ اللَّمْسِ، وَالنَّجْشِ مَعَ الْبَيْعِ، وَنَهَى أَنْ يَبْتَاعَ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، أَوْ يَخْطُبَ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ مِنْهُ:" لَا جَلَبَ، وَلَا جَنَبَ".
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”جلب“ اور ”جنب“ سے منع کیا ہے، آپ نے بیع ملامسہ سے منع کیا ہے اور آپ نے سودے کے ہمراہ مصنوعی بولی: لگانے سے منع کیا ہے اور اس بات سے منع کیا ہے کہ کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر کوئی سودا کرے یا اپنے بھائی کی شادی کے پیغام پر اپنا شادی کا پیغام بھیج دے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اس میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے: ”جلب اور جنب نہیں ہو گا“۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6363]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (242/18)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2581»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15697
حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْجَلَبِ وَالْجَنَبِ، وَنَهَى عَنِ اللَّمْسِ وَالنَّجْشِ مَعَ الْبَيْعِ، وَنَهَى أَنْ يَبِيعَ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، أَوْ يَخْطُبَ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جلب اور جنب سے منع فرمایا۔
اور خرید و فروخت میں لمس اور نجش سے منع فرمایا۔
اور اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی آدمی اپنے بھائی کے سودے پر سودا کرے، یا اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغامِ نکاح بھیجے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15697]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 242، حدیث 606»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں