الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. بَابُ بَيْعِ الثَّمَرَةِ قَبْلَ بُدُوِّ صَلَاحِهَا .
پھل کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے اسے فروخت کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6487 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6487
مصنف ابن ابی شیبہ: 23210
حدیث نمبر: 6487
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَبِيعُوا الثَّمَرَةَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا". قِيلَ: وَمَا صَلَاحُهَا؟ قَالَ:" تَذْهَبُ عَاهَتُهَا، وَيَخْلُصُ صَلَاحُهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لَا تَبِيعُوا التَّمْرَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ".
وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ عَطِيَّةُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ. وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پھل کو فروخت نہ کرو جب تک اس کی صلاحیت ظاہر نہ ہو جائے“ عرض کی گئی اس کی صلاحیت ظاہر ہونے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ وہ آفت سے محفوظ ہو جائے اور پک کر تیار ہو جائے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم کھجور کو فروخت نہ کرو جب تک اس کی صلاحیت ظاہر نہیں ہو جاتی“۔ امام بزار کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے جبکہ طبرانی کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے وہ بھی ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6487]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11188، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6412»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
ترقیم عوامۃ: 22252 ترقیم الشثری: -- 23210
حدثنا علي بن هاشم ، عن ابن ابي ليلى ، عن عطية ، عن ابي سعيد ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا تبتاعوا الثمرة حتى يبدو صلاحها. قالوا: وما بدو صلاحها؟ قال: حتى تذهب عاهتها، ويخلص طيبها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (تبايعوا).
(٢) في [هـ]: (قبل أن).
(٣) في [ط]: (قال).
(٤) سقط من: [ز، ح].
(٥) ضعيف؛ ابن أبي ليلى وعطية ضعيفان، أخرجه عبد الرزاق (١٤٣٢٢)، وورد من حديث ابن أبي ليلى عن عطية عن ابن عمر، أخرجه أحمد ٢/ ٨٠ (٥٥٢١).
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بُدُوِّ صلاح سے قبل پھلوں کی بیع مت کرو، صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا کہ بُدُوِّ صلاح سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہاں تک کہ وہ آفت سے محفوظ ہوجائے اور اس کا عمدہ حصہ خالص اور کھرا اور صاف ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23210]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ ابن أبي ليلى وعطية ضعيفان .»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38953، ترقيم محمد عوامة: 22252»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38953، ترقيم محمد عوامة: 22252»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف