🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
132. بَابٌ فِي الْعُمْرَى .
عمریٰ کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6778 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6778
المعجم الاوسط: 474
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6778
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيَّمَا رَجُلٍ أُعْمِرَ عُمْرَى فَهِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ مِنْ بَعْدِهِ - يُرِيدُ بِهَا مَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبِهِ - أَوْ أُرْقِبَ رُقْبَى فَهِيَ بِمَنْزِلَةِ الْعُمْرَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو عمری کے طور پر کوئی چیز دی جائے، تو وہ اس کو اور اس کے بعد اس کے پسماندگان کو ملے گی“۔ (راوی کہتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ جو لوگ اُس کے پسماندگان میں شامل ہیں، وہ وراثت کے طور پر اسے حاصل کر لیں گے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اور جب رقبی کے طور پر کوئی چیز دی گئی ہو، تو وہ بھی عمری کے حکم میں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6778]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (477)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 477»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 474
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ فِيلٍ الْأَنْطَاكِيُّ قَالَ: نَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَيُّمَا رَجُلٍ أُعْمِرَ عُمْرَى، فَهِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ مِنْ بَعْدِهِ، يَرِثُهَا مَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبٍ، أَوْ أَرْقَبَ رُقْبَى فَهِيَ بِمَنْزِلَةِ الْعُمْرَى.
هَكَذَا رَوَاهُ حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ .
سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو بھی کوئی چیز بطورِ «عُمْرٰی» دی جائے، تو وہ اس کے لیے اور اس کے بعد اس کی اولاد کے لیے ہے، اس کی نسل میں سے جو اس کا وارث بنے گا وہی اس کا وارث ہوگا، اور جس نے «رُقْبٰی» کے طور پر کوئی چیز دی تو وہ بھی «عُمْرٰی» ہی کے حکم میں ہے۔“
حفص بن میسرہ رحمہ اللہ نے اسے اسی طرح سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 474]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: ورجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 157» »
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 3746 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6539»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں