🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُهُ كُفْرٌ " .
گواہوں کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7042 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7042، 7065، 10564
السنن الكبرى للبيهقي: 11444
المعجم الاوسط: 8552
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7042
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ تَعَالَى، فَقَدْ ضَادَّ اللَّهَ فِي مُلْكِهِ. وَمَنْ أَعَانَ عَلَى خُصُومَةٍ لَا يَعْلَمُ أَحَقٌّ أَمْ بَاطِلٌ فَهُوَ فِي سُخْطِ اللَّهِ حَتَّى يَنْزِعَ، وَمَنْ مَشَى مَعَ قَوْمٍ يَرَى أَنَّهُ شَاهِدٌ وَلَيْسَ بِشَاهِدٍ فَهُوَ كَشَاهِدِ زُورٍ، وَمَنْ تَحَلَّمَ كَاذِبًا كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ بَيْنَ طَرَفَيْ شُعَيْرَةٍ. وَسِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُهُ كُفْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَجَاءٌ السَّقَطِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی سفارش، اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی حد میں رکاوٹ بن جاتی ہے، ایسا شخص اللہ تعالی کی بادشاہی میں اس کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے، اور جو شخص کسی اختلافی معاملے میں مدد کرتا ہے، جس میں اس کو پتہ ہی نہ ہو کہ یہ حق ہے، یا باطل ہے؟ تو ایسا شخص اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہتا ہے، جب تک وہ اس سے الگ نہیں ہو جاتا ہے، اور جو شخص کسی قوم کے ساتھ چل کر جاتا ہے اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ گواہ ہے، حالانکہ وہ گواہ نہیں ہوتا، تو ایسا شخص جھوٹی گواہی دینے والے کی مانند ہے اور جو شخص جھوٹا خواب بیان کرتا ہے، تو اُسے اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ جو کے دو کناروں کے درمیان گرہ لگائے، مسلمان کو برا کہنا فسق ہے اور اس کے ساتھ قتال، کفر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رجاء سقطی ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7042]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8547»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11444
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْهَاشِمِيُّ بِبَغْدَادَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ، ثنا أَبُو قِلَابَةَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، ثنا رَجَاءٌ أَبُو يَحْيَى صَاحِبُ السَّقَطِ قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَبِي كَثِيرٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَيُّوبَ السِّخْتِيَانِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" مَنْ مَشَى مَعَ قَوْمٍ يَرَى أَنَّهُ شَاهِدٌ وَلَيْسَ بِشَاهِدٍ فَهُوَ شَاهِدُ زُورٍ، وَمَنْ أَعَانَ عَلَى خُصُومَةٍ بِغَيْرِ عِلْمٍ كَانَ فِي سَخَطِ اللهِ حَتَّى يَنْزِعَ، وَقِتَالُ الْمُؤْمِنُ كُفْرٌ، وَسِبَابُهُ فُسُوقٌ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی قوم کے ساتھ یہ دکھلاتے ہوئے چلا کہ وہ گواہ ہے حالانکہ وہ گواہ نہیں تھا تو وہ جھوٹی گواہی دینے والا ہے، اور جس نے کسی جھگڑے میں بغیر علم کے مدد کی تو وہ اللہ کی ناراضگی میں رہے گا حتی کہ الگ ہو جائے، اور مسلمان کو قتل کرنا کفر ہے اور اسے گالی نکالنا گناہ ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الوكالة/حدیث: 11444]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7065
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ فَقَدَ ضَادَّ اللَّهَ فِي اللَّهِ فِي مُلْكِهِ، وَمَنْ أَعَانَ عَلَى خُصُومَةٍ وَهُوَ لَا يَعْلَمُ أَحَقٌّ أَوْ بَاطِلٌ فَهُوَ فِي سَخْطِ اللَّهِ حَتَّى يَنْزِعَ، وَمَنْ مَشَى مَعَ قَوْمٍ يَرَى أَنَّهُ شَاهِدٌ وَلَيْسَ بِشَاهِدٍ فَهُوَ شَاهِدُ زُورٍ. وَمَنْ تَحَلَّمَ كَاذِبًا كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ بَيْنَ طَرَفَيْ شُعَيْرَةٍ. وَسِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُهُ كُفْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَجَاءٌ السَّقَطِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی سفارش، اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی حد میں رکاوٹ بن جائے، تو ایسا شخص اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں، اللہ تعالیٰ کے مدمقابل ہوتا ہے، اور جو شخص کسی خصومت میں مدد کرتا ہے اور وہ یہ جانتا ہی نہیں کہ یہ حق ہے یا باطل ہے؟ تو وہ مسلسل اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہتا ہے، جب تک وہ الگ نہیں ہو جاتا ہے اور جو شخص کسی قوم کے ساتھ چل کر جاتا ہے اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ گواہ ہے حالانکہ وہ گواہ نہ ہو، تو وہ جھوٹی گواہی دینے والے کی مانند ہوتا ہے اور جو شخص جھوٹا خواب بیان کرتا ہے، اُسے اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ چھوٹے جو کے دو کناروں کے درمیان گرہ لگائے، مسلمان کو برا کہنا فسق ہے اور اس کے ساتھ قتال، کفر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رجاء سقطی ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7065]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8547»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10564
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ فَقَدْ ضَادَّ اللَّهَ فِي مُلْكِهِ". وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَحْكَامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ رَجَاءُ بْنُ صُبْحٍ صَاحِبُ السَّقْطِ، ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی سفارش اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی حد میں رکاوٹ بن رہی ہو، تو وہ شخص اللہ تعالیٰ کی بادشاہی کے بارے میں اس کے خلاف کرتا ہے“۔
یہ روایت اس سے پہلے احکام سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رجاء بن صبح ہے، جو ”صاحب سقط“ ہے، یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10564]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8547»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8552
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْخُزَاعِيُّ قَالَ: نَا رَجَاءٌ أَبُو يَحْيَى، صَاحِبُ السَّقْطِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللهِ فَقَدْ ضَادَّ اللهَ فِي مُلْكِهِ، وَمَنْ أَعَانَ عَلَى خُصُومَةٍ لَا يَعْلَمُ أَحَقٌّ أَوْ بَاطِلٌ فَهُوَ فِي سَخَطِ اللهِ حَتَّى يَنْزِعَ، وَمَنْ مَشَى مَعَ قَوْمٍ يَرَى أَنَّهُ شَاهِدٌ وَلَيْسَ بِشَاهِدٍ فَهُوَ كَشَاهِدِ زُورٍ، وَمَنْ تَحَلَّمَ كَاذِبًا كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ بَيْنَ طَرَفَيْ شَعِيرَةٍ، وِسِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ إِلَّا رَجَاءٌ أَبُو يَحْيَى .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی سفارش اللہ کی حدود میں سے کسی حد کے نفاذ میں رکاوٹ بن گئی، اس نے اللہ کی بادشاہی میں اس کی مخالفت کی۔ اور جس نے کسی جھگڑے میں (کسی کی) مدد کی جبکہ وہ نہیں جانتا تھا کہ وہ حق پر ہے یا باطل پر، تو وہ اللہ کی ناراضی میں رہتا ہے یہاں تک کہ باز آ جائے۔ اور جو شخص کسی قوم کے ساتھ چلا اور یہ ظاہر کیا کہ وہ گواہ ہے حالانکہ وہ گواہ نہیں، تو وہ جھوٹے گواہ کی طرح ہے۔ اور جس نے جھوٹا خواب بیان کیا (یعنی ایسا خواب گھڑا جو دیکھا نہیں) اسے مکلف کیا جائے گا کہ وہ جو کے دو دانوں کے درمیان گرہ لگائے۔ اور مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے لڑنا کفر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر سے، انہوں نے ابو سلمہ سے، رجاء ابو یحییٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8552]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه رجاء السقطي ضعفه ابن معين ووثقه ابن حبان «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 201؛ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 206» »
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11561»

الحكم على الحديث:
فيه رجاء السقطي، مختلف فيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں