🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابٌ جَامِعٌ فِي الْأَحْكَامِ .
احکام کا مجموعہ
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7059 (کل: 25 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7059، 4418، 6795، 10771
سنن ابن ماجہ: 2213، 2483، 2643، 2675
مسند احمد: 22778
الفتح الربانی: 5274، 5855، 6095، 6166، 6172، 6212، 6345، 6425، 6581، 6607
السنن الكبرى للبيهقي: 10772، 11596، 11859، 11863، 16155، 16172
21 تا 25
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16155
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: إِنَّ مِنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَضَى فِي الدِّيَةِ الْكُبْرَى الْمُغَلَّظَةِ بِثَلَاثِينَ ابْنَةَ لَبُونٍ، وَثَلَاثِينَ حِقَّةً، وَأَرْبَعِينَ خَلِفَةً، وَقَضَى فِي الدِّيَةِ الصُّغْرَى بِثَلَاثِينَ بِنْتَ لَبُونٍ، وَثَلَاثِينَ حِقَّةً، وَعِشْرِينَ بِنْتَ مَخَاضٍ، وَعِشْرِينَ بَنِي مَخَاضٍ ذُكُورٍ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ، فَهُوَ مُرْسَلٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آپ نے دیتِ کبریٰ مغلظہ میں ٣٠ بنتِ لبون، ٣٠ حقے اور ٤٠ وہ جن کے پیٹ میں اولاد ہو، اور دیتِ صغریٰ میں ٣٠ بنتِ لبون، ٣٠ حقے، ٢٠ بنتِ مخاض اور ٢٠ بنو مخاض مذکر مقرر کیے ہیں۔“
اسحاق بن یحییٰ نے سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا، لہٰذا یہ روایت مرسل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16155]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16172
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: إِنَّ مِنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الدِّيَةِ الْكُبْرَى، فَذَكَرَهَا، وَذَكَرَ الدِّيَةَ الصُّغْرَى، ثُمَّ قَالَ: ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهَانَتِ الدَّرَاهِمُ، فَقَوَّمَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِبِلَ الدِّيَةِ سِتَّةَ آلَافِ دِرْهَمٍ حِسَابَ أُوقِيَّةٍ وَنِصْفٍ لِكُلِّ بَعِيرٍ، ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ وَهَانَتِ الدَّرَاهِمُ فَزَادَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَلْفَيْنِ حِسَابَ أُوقِيَّتَيْنِ لِكُلِّ بَعِيرٍ، ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ وَهَانَتِ الدَّرَاهِمُ فَأَقَامَهَا عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفَ دِرْهَمٍ حِسَابَ ثَلَاثَةِ أَوَاقٍ بِكُلِّ بَعِيرٍ، وَيُزَادُ ثُلُثُ الدِّيَةِ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ، وَثُلُثٌ آخَرُ لِلْبَلَدِ الْحَرَامِ قَالَ: فَتَمَّتْ دِيَةُ الْحَرَمَيْنِ عِشْرِينَ أَلْفًا قَالَ: وَكَانَ يُقَالُ: يُؤْخَذُ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ مِنْ مَاشِيَتِهِمْ لَا يُكَلَّفُونَ الْوَرِقَ وَلَا الذَّهَبَ، وَيُؤْخَذُ مِنْ كُلِّ قَوْمٍ مِنْ مَالِهِمْ قِيمَةُ الْعِدْلِ فِي أَمْوَالِهِمْ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں میں ایک فیصلہ دیتِ کبریٰ کا فیصلہ بھی ہے، پھر ایسے ہی دیتِ صغریٰ کا تذکرہ فرمایا۔ پھر فرمایا: ”اونٹ کمیاب ہوئے جا رہے ہیں اور مہنگے ہو رہے ہیں۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ٦٠٠٠ درہم ایک اوقیہ اور نصف ایک اونٹ کے اعتبار سے مقرر کر دیے۔ پھر دوبارہ اونٹ مہنگے ہوئے اور درہم سستے ہوئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ٢ اوقیہ فی اونٹ کے اعتبار سے ٢٠٠٠ کا اضافہ کر دیا، پھر دوبارہ اونٹ مہنگے ہوئے اور درہم سستے ہوئے تو آپ رضی اللہ عنہ نے ١٢٠٠٠ درہم مقرر کر دیے۔ ہر اونٹ کے عوض ٣ اوقیہ اور حرمت والے مہینے میں ثلث دیت کا اور اضافہ کر دیا اور حرمت والے شہر میں ثلث کا اور اضافہ کر دیا تو کل ملا کر دیت ٢٠٠٠٠ بنی اور فرمایا: ”اگر بدوی ہیں تو ان کے جانوروں سے دیت لی جائے اور ہر قوم سے ان کے رائج الوقت مال سے دیت لی جائے عدل کے ساتھ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16172]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4418
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَالْعَجْمَاءُ جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
حسن بصری یہ بیان کرتے ہیں: مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”معدن میں گر کے مرنا رائیگاں جائے گا، جانور سے گر کے مرنا رائیگاں جائے گا، کنویں میں گر کے مرنا رائیگاں جائے گا، اور دفینہ میں خمس کی ادائیگی لازم ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے ”مرسل“ روایت کے طور نقل کی ہے، اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4418]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10022»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6795
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالشُّفْعَةِ بَيْنَ الشُّرَكَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَإِسْحَاقُ لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراکت داروں کے درمیان شفعہ ہونے کا فیصلہ دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اسحاق نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6795]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22272»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10771
وَعَنْ عُبَادَةَ قَالَ: وَقَضَى - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي دِيَةِ الْكُبْرَى الْمُغَلَّظَةِ ثَلَاثِينَ بِنْتَ لَبُونٍ، وَثَلَاثِينَ حِقَّةً، وَأَرْبَعِينَ خَلِفَةً. وَقَضَى فِي الدِّيَةِ الصُّغْرَى ثَلَاثِينَ بِنْتَ لَبُونٍ، وَثَلَاثِينَ حِقَّةً، وَعِشْرِينَ ابْنَةَ مَخَاضٍ، وَعِشْرِينَ بَنِي مَخَاضٍ ذُكُورٍ.
ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهَانَتِ الدَّرَاهِمُ، فَقَوَّمَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - إِبِلَ الدِّيَةِ سِتَّةَ آلَافِ دِرْهَمٍ حِسَابُ أُوقِيَّةٍ لِكُلِّ بَعِيرٍ. ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ وَهَانَتِ الْوَرِقُ فَزَادَ عُمَرُ أَلْفَيْنِ حِسَابَ أُوقِيَّتَيْنِ لِكُلِّ بَعِيرٍ. ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ وَهَانَتِ الدَّرَاهِمُ فَأَتَمَّهَا عُمَرُ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا حِسَابَ ثَلَاثِ أَوَاقٍ لِكُلِّ بَعِيرٍ.
قَالَ: فَزَادَ ثُلُثُ الدِّيَةِ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ، وَثُلُثًا آخَرَ فِي الْبَلَدِ الْحَرَامِ. قَالَ: فَتَمَّتِ دِيَةُ الْحَرَمَيْنِ عِشْرِينَ أَلْفًا. قَالَ: فَكَانَ يُقَالُ: يُؤْخَذُ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ مِنْ مَاشِيَتِهِمْ وَلَا يُكَلَّفُونَ الْوَرِقَ، وَلَا الذَّهَبَ، وَيُؤْخَذُ مِنْ كُلِّ قَوْمٍ مَا لَهُمْ فِي الْعَدْلُ فِي أَمْوَالِهِمْ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ فِي زِيَادَاتِهِ عَلَى أَبِيهِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي الْأَحْكَامِ، وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ.
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی مغلظہ دیت کے بارے میں یہ فیصلہ دیا ہے کہ تیس بنت لبون تیس حقہ اور چالیس خلفہ ادا کیے جائیں گے۔ جب کہ چھوٹی دیت میں انہوں نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ تیس بنت لبون تیس حقہ بیس بنت مخاض اور بیس بنو مخاض مذکر ادا کیے جائیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد اونٹوں کی قیمتیں زیادہ ہو گئیں اور درہموں کی قیمتیں کم ہو گئیں تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اونٹ کی دیت کو چھ ہزار درہم کے برابر قرار دیا جس میں ہر ایک اونٹ کی قیمت ایک اوقیہ کا حساب بنتا تھا۔ پھر اونٹوں کی قیمت زیادہ ہو گئی اور چاندی کی قیمت کم ہو گئی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دو ہزار درہم کا اضافہ کر دیا جو ہر اونٹ کے لئے دو اوقیہ کا حساب بنتا ہے پھر اونٹوں کی قیمتیں اور زیادہ ہو گئیں اور درہم کی قیمت کم ہو گئی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے مکمل بارہ ہزار کر دیا جس میں ہر اونٹ کی قیمت تین اوقیہ بنتی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: حرمت والے مہینے میں ایک تہائی دیت اضافی ہو گی اور بلد حرام (حرمت والے شہر) میں مزید ایک تہائی زیادہ ہو گی۔ راوی کہتے ہیں: حرمین کی دیت مکمل بیس ہزار ہو گی۔ راوی بیان کرتے ہیں: یہ بات کہی جاتی ہے کہ دیہاتی علاقوں کے لوگوں سے ان کے جانور وصول کیے جائیں گے ان کو چاندی یا سونے (درہم یا دینار) کی شکل میں ادائیگی کا پابند نہیں کیا جائے گا اور ہر قوم سے انصاف کے مطابق ان کے مخصوص مال میں سے وصولی کی جائے گی۔
یہ روایت عبداللہ نامی راوی نے اپنی زیادات میں نقل کی ہے جو انہوں نے اپنے والد سے اضافی روایات نقل کی ہیں، اور یہ ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے جو کتاب الاحکام میں پہلے گزر چکی ہے اسحاق بن یحیی نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10771]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22272»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں