🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الْمَوَالِي وَالْوَصِيَّةِ بِهِمْ .
غلاموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، اور ان کے بارے میں بھلائی کی تلقین
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7225 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7225
بلوغ المرام: 1025
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7225
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ وَاكْسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَوْثَرُ بْنُ حَكِيمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”انہیں اُس چیز میں سے کھلاؤ، جو تم کھاتے ہو اور انہیں اس چیز میں سے پہناؤ، جو تم پہنتے ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کوثر بن حکیم ہے اور وہ متروک ہے - [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7225]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1392)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1025
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏هل تدري يا ابن أم عبد كيف حكم الله فيمن بغى من هذه الأمة؟» ‏‏‏‏ قال: الله ورسوله أعلم قال: «‏‏‏‏لا يجهز على جريحها ولا يقتل أسيرها ولا يطلب هاربها ولا يقسم فيئها» .‏‏‏‏ رواه البزار والحاكم وصححه فوهم لأن في إسناده كوثر بن حكيم وهو متروك وصح عن علي من طرق نحوه موقوفا أخرجه ابن أبي شيبة والحاكم.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اے ام عبد کے بیٹے! کیا تجھے معلوم ہے کہ اس امت کے باغی کے متعلق اللہ تعالیٰ کا کیا حکم ہے؟“ انہوں نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اس کے زخمیوں کو ختم نہیں کیا جائے گا اور نہ اس کے قیدیوں کو قتل کیا جائے گا اور نہ بھاگنے والے کا پیچھا و تعاقب کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے مال غنیمت کو تقسیم کیا جائے گا۔“ اس روایت کو بزار اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے۔ مگر یہ حاکم کا وہم ہے اس لئے کہ اس کی سند میں کوثر بن حکیم متروک راوی ہے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے موقوفاً اس کی مانند کئی طرق سے مروی ہے جو صحیح ہے۔ اسے ابن ابی شیبہ اور حاکم نے نکالا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1025]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1025]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار (كشف الأستار): 2 /359، والحاكم: 2 /155، وقال الذهبي: "كوثر بن حكيم متروك" وأثر علي أخرجه ابن أبي شيبة: 15 /280، 281، حديث:37805، وغيره، والبيهقي:8 /181، 182، والحاكم وهو صحيح.»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں