🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابٌ فِيمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً .
اس شخص کا بیان، جو کسی مومن گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرتا ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7254 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7254
مسند احمد: 19623
مسند الحمیدی: 785
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 586
الجامع الكامل: 6129
المعجم الاوسط: 5893
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7254
وَعَنْ شُعْبَةَ الْكُوفِيِّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى فَقَالَ: أَيْ بُنَيَّ أَلَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ:" مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً أَعْتَقَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
شعبہ کوفی بیان کرتے ہیں: میں ابوبردہ بن ابوموسیٰ کے پاس موجود تھا، انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! کیا میں تمہیں ایسی حدیث بیان نہ کروں؟ جو میرے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مجھے بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کسی غلام کو آزاد کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس غلام کے ہر ایک عضو کے عوض میں، اُس (آزاد کرنے والے) کے (ہر ایک) عضو کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7254]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19623
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ الْكُوفِيُّ ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى ، فَقَالَ: أَيْ بَنِيَّ، أَلَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً، أَعْتَقَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ" .
ابوبردہ رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ اپنے بچوں سے کہا میرے بچو! کیا میں تمہیں ایک حدیث نہ سناؤں؟ میرے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مجھے یہ حدیث سنائی ہے کہ جو شخص کسی غلام کو آزاد کرے اللہ اس کے ہر عضو کے بدلے میں آزاد کرنے والے کے ہر عضو کو جہنم کی آگ سے آزاد فرمادے گا۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19623]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 785
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ يُقَالُ لَهُ شُعْبَةُ وَكَانَ ثِقَةً، قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى فِي دَارِهِ عَلَى ظَهْرِ بَيْتِهِ، فَدَعَا بَنِيهِ، فَقَالَ: يَا بَنِيَّ، تَعَالَوْا حَتَّى أُحَدِّثَكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي يُحَدِّثُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَمِعْتُ أَبِي , يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً أَعْتَقَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ" .
شعبہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ابوبردہ کے ساتھ ان کے گھر کی چھت پر موجود تھا۔ انہوں نے اپنے بچوں کو بلایا اور بولے: اے میرے بچو! آگے آؤ تاکہ میں تمہیں وہ حدیث سناؤں جو میں نے اپنے والد کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے سنا ہے: میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص ایک گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس (غلام یا کنیز) کے ہر ایک عضو کے عوض میں اس (آزاد کرنے والے کے) ہر ایک عضو کو جہنم سے آزاد کر دے گا۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 785]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 2859، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4858، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 21367، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 19932، والطحاوي فى "شرح مشكل الآثار" برقم: 718»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 586
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ شُعْبَةَ الْكُوفِيِّ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى عَلَى ظَهْرِ بَيْتٍ فَدَعَا بَنِيهِ، فَقَالَ: يَا بَنِيَّ إِنِّي قَدْ سَمِعْتُ أَبِي، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً أَعْتَقَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنَ النَّارِ".
شعبہ کوفی رحمہ اللہ کہتے ہیں میں سیدنا ابو بردہ رحمہ اللہ بن ابوموسی کے ساتھ اپنے گھر کی چھت پر بیٹھا تھا تو انہوں نے اپنے بیٹے کو بلایا اور فرمایا: ”اے بیٹے میں نے اپنے والد سے سنا کہتے تھے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جس نے گردن آزاد کی تو اللہ تعالیٰ اس کے ایک ایک اعضاء کے بدلے آزاد کرنے والے کے ایک ایک اعضاء کو جہنم کی آگ سے آزاد فرمائے گا۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في أكل لحوم الخيل والبغال والحمير/حدیث: 586]
تخریج الحدیث: «مسند الحمیدی، رقم: 767 وفي الصحیحین من غیر ھذا الطریق، صحیح بخاری، رقم: 2517، صحیح مسلم، رقم: 1509.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6129
6129- عن أبي بردة بن أبي موسى قال: أي بني، ألا أحدثكم حديثا حدثني أبي عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من أعتق رقبة أعتق الله عز وجل بكل عضو منها عضوا منه من النار.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (19623)، والحاكم (2/211)، والبيهقي في الكبرى(10/272) كلهم من حديث سفيان بن عيينة، حدثنا شعبة الكوفي قال: كنا عند أبي بردة بن أبي موسى فقال فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5893
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَتَّاتُ الْكُوفِيُّ : ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِنْ حَدِيثِ الْأَعْمَشِ .
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی (قیامت کے دن) اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے اعمش کی روایت سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5893]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: وسألت أبي عن الحديث الذي روي عن أبي وائل عن أبي موسى عن النبي صلى الله عليه وسلم قال المرء مع من أحب ومنهم من يقول عن أبي وائل عن عبد الله قال أصحاب أبي موسى أحفظ «علل الحديث، ج 5، ص 683» »
«قال أبو حاتم الرازي: وسئل أبي أيهم أشبه قال سفيان أحفظ ولا أقدم على سفيان في الحفظ أحدا من أشكاله «علل الحديث، ج 6، ص 416» »
«قال الدارقطني: ولعلهما صحيحان «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 5، ص 94» »
«قال أبو حاتم الرازي: أصحاب أبي موسى أحفظ وأبو موسى اسمه عبد الله بن قيس «علل الحديث، ج 5، ص 133» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6170، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2641، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 557، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19805، 19842، 19835، 19864، 19937، 19938، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 552، والبزار فى «مسنده» برقم: 3013، 3014، والطبراني فى «الصغير» برقم: 831»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں