🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابٌ فِيمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً .
اس شخص کا بیان، جو کسی مومن گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرتا ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7260 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7260
المعجم الکبیر للطبرانی: 10594
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7260
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَعْتَقَ مُؤْمِنًا فِي الدُّنْيَا أَعْتَقَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دنیا میں، کسی مومن کو آزاد کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس (آزاد ہونے والے) کے ہر ایک عضو کی جگہ اُس (آزاد کرنے والے) کے ہر ایک عضو کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7260]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10641)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10594
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، ثَنَا أَبُو إِبْرَاهِيمَ الْمَدَنِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَمْرَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ مِنْ أَبِي يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّمَا مُؤْمِنٍ أَعْتَقَ مُؤْمِنًا، أَعْتَقَ اللهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ.
هَكَذَا رَوَاهُ النَّضْرُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ الْعَبَّاسِ ، وَخَالَفَهُ أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ فَقَالَ: عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ .

محمد بن ابی حمید کہتے ہیں: میں عمرہ بنت عبیداللہ بن عباس کے پاس گیا، انہوں نے کہا: میں نے اپنے والد سے سنا، وہ کہتے تھے: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مومن کسی مومن کو آزاد کرے، اللہ اس کے ہر عضو کے بدلے اسے جہنم سے آزاد کر دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسے نضر نے محمد بن ابی حمید سے، انہوں نے عمرہ بنت عبیداللہ بن عباس سے اسی طرح روایت کیا، جبکہ ابوعامر عقدی نے ان سے اختلاف کرتے ہوئے ”عبیداللہ بن عبداللہ بن عباس“ کہا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10594]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 272، حدیث 10640»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں