🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا .
شراب کے بارے میں، اور اس کو پینے والے شخص کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 8178 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8178
مسند احمد: 27603
الفتح الربانی: 7564
المعجم الکبیر للطبرانی: 20799
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3787
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8178
وَعَنِ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ يَرْضَ اللَّهُ عَنْهُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، فَإِنْ مَاتَ مَاتَ كَافِرًا، وَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ:" صَدِيدُ أَهْلِ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ حَسُنَ حَدِيثُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص شراب پیئے گا، اللہ تعالیٰ چالیس دن تک اس سے راضی نہیں ہو گا، اور اگر وہ اسی حالت میں مر گیا، تو وہ کافر ہونے کے عالم میں مرے گا، اور اگر اس نے توبہ کر لی، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا، اگر وہ دوبارہ پیئے گا، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اسے طینہ خبال میں سے پلائے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! طینہ خبال کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اہل جہنم کی، خون کی آمیزش والی پیپ“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے اس کی حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8178]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (168/24) اخرجه احمد فى المسند (460/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27056»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27603
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ مِهْرَانَ الدَّبَّاغُ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ يَعْنِي الْعَطَّارَ ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ: " مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ، لَمْ يَرْضَ اللَّهُ عَنْهُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، فَإِنْ مَاتَ مَاتَ كَافِرًا، وَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَإِنْ عَادَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ"، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ، قَالَ:" صَدِيدُ أَهْلِ النَّارِ" .
حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص شراب پیتا ہے، چالیس دن تک اللہ اس سے ناراض رہتا ہے، اگر وہ اس حال میں مر جاتا ہے تو کافر ہو کر مرتا ہے اور اگر توبہ کر لیتا ہے تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے اور اگر دوبارہ شراب پیتا ہے تو اللہ پر حق ہے کہ اسے «طِينَةِ الْخَبَالِ» کا پانی پلائے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! «طِينَةِ الْخَبَالِ» کیا چیز ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہل جہنم کی پیپ۔“ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27603]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله: "فإن مات مات كافرا"، وهذا إسناد ضعيف لضعف شهر بن حوشب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7564
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ يَرْضَ اللَّهُ عَنْهُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً فَإِنْ مَاتَ مَاتَ كَافِرًا وَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَإِنْ عَادَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ قَالَ صَدِيدُ أَهْلِ النَّارِ
۔ سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے شراب پی، اللہ تعالیٰ اس سے چالیس دن ناراض رہتا ہے، اگر وہ اسی حالت میں فوت ہوا تو کافر فوت ہو گا، اگر وہ توبہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گا، اور اگر وہ پھر شراب نوشی کرے گا تو اللہ تعالیٰ کا حق بنتا ہے کہ اسے طِینَۃُ الْخَبَال سے پلائے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! طِینَۃُ الْخَبَال کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جہاں دوزخیوں کی پیپ جمع ہوتی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7564]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لغيره دون قوله: فان مات مات كافرا وھذا اسنا ضعيف لضعف شھر بن حوشب، أخرجه الطبراني في الكبير: 24/ 428، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27603 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 28155»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره دون قوله: فان مات مات كافرا وھذا اسنا ضعيف لضعف شھر بن حوشب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20799
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْكَعْبِيُّ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ يَرْضَ اللهُ عَنْهُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا إِنْ مَاتَ مَاتَ كَافِرًا، وَإِنْ تَابَ تَابَ اللهُ عَلَيْهِ، وَإِنْ عَادَ كَانَ حَتْمًا عَلَى اللهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ " قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: " صَدِيدُ أَهْلِ النَّارِ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (العكبري)
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص شراب پیئے، اللہ چالیس دن تک اس سے راضی نہیں ہوتا، اگر وہ اسی حالت میں مر جائے تو کافر ہو کر مرے گا، اور اگر توبہ کرے تو اللہ اس کی توبہ قبول کر لے گا، اور اگر دوبارہ لوٹ آئے تو اللہ پر لازم ہے کہ اسے طینۃ الخبال پلائے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! طینۃ الخبال کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنمیوں کے زخموں کی پیپ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20799]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 168، حدیث 428»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3787
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنَ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ شَهْرٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ يَرْضَ اللَّهُ عَنْهُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، إِنْ مَاتَ مَاتَ كَافِرًا وَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ كَانَ حَتْمٌ عَلَى اللَّهَ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ؟ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ؟! قَالَ: عُصَارَةُ أَهْلِ النَّارِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، ثَنَا دَاوُدُ الْعَطَّارُ، نَا ابْنُ خُثَيْمٍ، عَنْ شَهْرِ ابْنِ حَوْشَبٍ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ مِهْرَانَ الدَّبَّاغُ ، ثَنَا دَاوُدُ - يَعْنِي: الْعَطَّارَ... فَذَكَرَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي ذَرٍّ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے شراب پی، اللہ تعالیٰ چالیس راتوں تک اس سے راضی نہیں ہوتا، اگر وہ اسی حالت میں مر گیا تو کفر کی حالت میں مرا، اور اگر اس نے توبہ کر لی تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے، لیکن اگر اس نے دوبارہ وہی گناہ کیا تو اللہ تعالیٰ پر یہ حق ہے کہ وہ اسے «طِينَةِ الْخَبَالِ» ”طینۃ الخبال“ پلائے۔“ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! «طِينَةِ الْخَبَالِ» کیا ہے؟! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دوزخیوں کے جسموں کا نچوڑ (پیپ اور لہو) ہے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی اور امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی مسانید میں روایت کیا ہے، نیز سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا ایک شاہد بھی مروی ہے جسے امام احمد، بزار اور طبرانی نے حسن سند کے ساتھ بیان کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأشربة/حدیث: 3787]
تخریج الحدیث: «رواه أحمد والبزار والطبراني بإسناد حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 27056»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں