🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا .
شراب کے بارے میں، اور اس کو پینے والے شخص کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 8190 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8190
المعجم الکبیر للطبرانی: 12959
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8190
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ كَانَ نَجِسًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ عَادَ نَجِسًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَإِنْ عَادَ عَادَ نَجِسًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ رَبَّعَ [مِنْهَا] كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ رَدْغَةِ الْخَبَالِ".
قَالُوا: يَا أَبَا الْعَبَّاسِ وَمَا رَدْغَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: شُحُومُ أَهْلِ النَّارِ وَصَدِيدُهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شراب پیئے گا، وہ چالیس دن تک ناپاک رہے گا، اگر وہ اس سے توبہ کر لیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا، اگر وہ دوبارہ ایسا کرے گا، تو چالیس دن تک نجس رہے گا، اگر وہ اس سے توبہ کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گا، اگر وہ پھر ایسا کرے گا، تو چالیس دن تک پھر نجس رہے گا، اگر وہ اس سے توبہ کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گا، اگر وہ چوتھی مرتبہ ایسا کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ ردغہ خبال میں سے اس کو پلائے“۔ لوگوں نے کہا: اے ابوعباس! ردغہ خبال سے مراد کیا ہے؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: اہل جہنم کی چربی اور ان کی پیپ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8190]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13015)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13015»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12959
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنِي عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، حَدَّثَنِي شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ كَانَ نَجِسًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا تَابَ اللهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ عَادَ نَجِسًا، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ عَادَ نَجِسًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا تَابَ اللهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ رَبَعَ مِنْهَا كَانَ حَقًّا عَلَى اللهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ رَدْغَةِ الْخَبَالِ قَالُوا: يَا أَبَا الْعَبَّاسِ وَمَا رَدْغَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: " شُحُومُ أَهْلِ النَّارِ وَصَدِيدُهُمْ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص شراب پیے وہ چالیس دن تک ناپاک رہتا ہے، اگر وہ اس سے توبہ کر لے تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے، اگر وہ دوبارہ لوٹے تو پھر ناپاک ہو جاتا ہے، پھر اگر توبہ کرے تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے، پھر اگر لوٹے تو چالیس دن تک دوبارہ ناپاک ہو جاتا ہے، پھر اگر اس سے توبہ کرے تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے، لیکن اگر پھر بھی وہ اس کی طرف لوٹ جائے تو اللہ پر یہ حق بن جاتا ہے کہ وہ اسے ’ردغۃ الخبال‘ سے پلائے۔“ لوگوں نے پوچھا: اے ابو العباس! ردغۃ الخبال کیا ہے؟ فرمایا: ”جہنمیوں کی چربی اور پیپ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12959]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 249، حدیث 13015»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں