🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
91. بَابُ الِاقْتِدَاءِ بِالسَّلَفِ .
اسلاف کی پیروی کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 855 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 855، 5960
المعجم الکبیر للطبرانی: 8597، 8598
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 855
وَعَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: بَلَغَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ أَنَّ قَوْمًا يَقْعُدُونَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعَشَاءِ يَقُولُونَ: قُولُوا كَذَا، قُولُوا كَذَا. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنْ فَعَلُوا فَآذِنُونِي، فَلَمَّا جَلَسُوا أَتَوْهُ، فَانْطَلَقَ مَعَهُمْ، فَجَلَسَ وَعَلَيْهِ بُرْنُسٌ، فَأَخَذُوا فِي تَسْبِيحِهِمْ، فَحَسَرَ عَبْدُ اللَّهِ عَنْ رَأْسِهِ الْبُرْنُسَ وَقَالَ: أَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، فَسَكَتَ الْقَوْمُ، فَقَالَ: لَقَدْ جِئْتُمْ بِدْعَةً ظُلْمًا، وَإِلَّا فَضَلَلْنَا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عَمْرُو بْنُ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ يَا ابْنَ مَسْعُودٍ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَتَفَرَّقُوا. قَالَ: وَرَأَى ابْنُ مَسْعُودٍ حَلْقَتَيْنِ فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ فَقَامَ بَيْنَهُمَا، فَقَالَ: أَيَّتُكُمَا كَانَتْ قَبْلَ صَاحِبَتِهَا؟ قَالَتْ إِحْدَاهُمَا: نَحْنُ. فَقَالَ لِلْأُخْرَى: قُومُوا إِلَيْهَا. فَجَعَلَهُمْ وَاحِدَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
وَفِي بَعْضِ طُرُقِ الطَّبَرَانِيِّ الصَّحِيحَةِ الْمُخْتَصَرَةِ: فَجَاءَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ مُتَقَنِّعًا فَقَالَ: مَنْ عَرَفَنِي فَقَدْ عَرَفَنِي، وَمَنْ لَمْ يَعْرِفْنِي فَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ. إِنَّكُمْ لَأَهْدَى مِنْ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابِهِ، أَوْ إِنَّكُمْ لَتَعْلَقُونَ بِذَنَبِ ضَلَالَةٍ.
وَفِي رِوَايَةٍ لِعَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ: فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: لَئِنِ اتَّبَعْتُمُ الْقَوْمَ، لَقَدْ سَبَقُوكُمْ سَبْقًا بَعِيدًا مُبِينًا، وَلَئِنْ أَخَذْتُمْ يَمِينًا وَشِمَالًا، لَقَدْ ضَلَلْتُمْ ضَلَالًا بَعِيدًا.
ابوبختری بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع ملی کہ کچھ لوگ مغرب اور عشاء کے درمیان بیٹھ کر (ایک دوسرے کو) یہ کہتے ہیں: تم یہ پڑھو! تم یہ پڑھو! سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب وہ ایسا کرنے لگیں گے، تو تم لوگ مجھے بتا دینا جب وہ لوگ بیٹھ گئے، تو دوسرے لوگ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے ساتھ روانہ ہوئے اور وہاں پہنچ کر بیٹھ گئے، اُنہوں نے ٹوپی لی ہوئی تھی (یعنی اپنا چہرہ چھپایا ہوا تھا) جب اُن لوگوں نے اپنی تسبیح شروع کی، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے سر سے ٹوپی ہٹائی اور بولے: میں عبداللہ بن مسعود ہوں، تو وہ لوگ خاموش ہو گئے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے ظلم کے طور پر بدعت کا ارتکاب کیا ہے، اگر ایسا نہ ہو، تو تم ہم پر یعنی سیدنا محمد کے اصحاب پر فضیلت رکھتے ہو؟ تو عمرو بن عتبہ بن فرقد نے کہا: اے ابن مسعود! میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو حکم دیا کہ وہ بکھر جائیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کوفہ کی مسجد میں دو حلقے دیکھے، تو وہ ان دونوں کے درمیان کھڑے ہوئے اور دریافت کیا: تم دونوں میں سے کون سا حلقہ پہلے بنا تھا؟ ایک حلقے کے افراد نے کہا: ہم (پہلے حلقہ بنا کر بیٹھ گئے تھے) تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے دوسرے حلقے والوں سے کہا: تم لوگ اُٹھ کر ان کے ساتھ مل جاؤ! تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے انہیں ایک ہی حلقہ بنا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطا بن سائب ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ امام طبرانی کے بعض مستند طرق میں یہ روایت اختصار کے ساتھ منقول ہے (جس میں یہ الفاظ ہیں:) سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سر ڈھانپ کر تشریف لائے، پھر انہوں نے ارشاد فرمایا: جو شخص مجھے جانتا ہے، وہ تو جانتا ہی ہے، اور جو مجھے نہیں جانتا، تو میں عبداللہ بن مسعود ہوں، کیا تم لوگ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اُن کے اصحاب سے زیادہ ہدایت والے ہو؟ یا پھر تم لوگ گمراہی کے گناہ کے ساتھ چمٹ گئے ہو؟ عطاء بن سائب کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تم قوم (یعنی صحابہ کرام) کی پیروی کرتے، تو وہ تم سے بہت زیادہ اور واضح سبقت لے جا چکے ہیں، اور اگر تم نے دائیں بائیں کا راستہ اختیار کیا، تو تم بہت زیادہ گمراہی کا شکار ہو جاؤ گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 855]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8630»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5960
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْجَزُورُ فِي الْأَضْحَى عَنْ عَشَرَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قربانی میں ایک اونٹ دس افراد کی طرف سے ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5960]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10330)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10330»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8597
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ بَيَانٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ: ذُكِرَ لِابْنِ مَسْعُودٍ قَاصٌّ يَجْلِسُ بِاللَّيْلِ، وَيَقُولُ لِلنَّاسِ: قُولُوا كَذَا، فَقَالَ: " إِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَخْبِرُونِي "، قَالَ: فَأَخْبَرُوهُ، فَجَاءَ عَبْدُ اللهِ مُتَقَنِّعًا، فَقَالَ: مَنْ عَرَفَنِي فَقَدْ عَرَفَنِي وَمَنْ لَمْ يَعْرِفْنِي فَأَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، تَعْلَمُونَ أَنَّكُمْ لَأَهْدَى مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ، وَإِنَّكُمْ لَمُتَعَلِّقُونَ بِذَنَبِ ضَلَالَةٍ ".
قیس بن ابی حازم بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایک واعظ کا ذکر کیا گیا جو رات کو بیٹھتا اور لوگوں سے کہتا: یوں کہو، تو انہوں نے فرمایا: ”جب تم اسے دیکھو تو مجھے بتانا۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ انہوں نے آ کر بتایا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اپنا چہرہ ڈھانپے ہوئے آئے اور فرمایا: ”جو مجھے پہچانتا ہے وہ پہچانتا ہے، اور جو نہیں پہچانتا تو میں عبداللہ بن مسعود ہوں۔ کیا تم جانتے ہو کہ تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ سے زیادہ ہدایت یافتہ ہو؟ یا تم گمراہی کی دم سے چمٹے ہوئے ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8597]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 125، حدیث 8629»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8598
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، أَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، قَالَ: بَلَغَ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ أَنَّ قَوْمًا، يَقْعُدُونَ مِنَ الْمَغْرِبِ إِلَى الْعِشَاءِ يُسَبِّحُونَ يَقُولُونَ: قُولُوا كَذَا وَقُولُوا كَذَا، قَالَ عَبْدُ اللهِ : " إِنْ قَعَدُوا فَآذِنُونِي "، فَلَمَّا جَلَسُوا أَتَوْهُ، فَانْطَلَقَ فَدَخَلَ مَعَهُمْ فَجَلَسَ وَعَلَيْهِ بُرْنُسٌ، فَأَخَذُوا فِي تَسْبِيحِهِمْ، فَحَسَرَ عَبْدُ اللهِ عَنْ رَأْسِهِ الْبُرْنُسَ، وَقَالَ: " أَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ "، فَسَكَتَ الْقَوْمُ، فَقَالَ: " لَقَدْ جِئْتُمْ بِبِدْعَةٍ وَظَلْمَاءَ، أَوْ لَقَدْ فَضَلْتُمْ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِلْمًا "، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ: مَا جِئْنَا بِبِدْعَةٍ ظَلْمَاءَ، وَلَا فَضَلْنَا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِلْمًا، فَقَالَ عَمْرُو بْنُ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ : أَسْتَغْفِرُ اللهَ يَا ابْنَ مَسْعُودٍ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَتَفَرَّقُوا، قَالَ: وَرَأَى ابْنُ مَسْعُودٍ حَلْقَتَيْنِ فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ فَقَامَ مِنْهُمَا فَقَالَ: " أَيَّتُكُمَا كَانَتْ قَبْلَ صَاحِبَتِهَا؟ " قَالَتْ إِحْدَاهُمَا: نَحْنُ، فَقَالَ لِلْأُخْرَى: " قُومَا إِلَيْهَا " فَجَعَلَهُمْ وَاحِدَةً.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو خبر پہنچی کہ کچھ لوگ مغرب سے عشاء تک بیٹھ کر تسبیح پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں: یوں کہو اور یوں کہو۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب وہ بیٹھیں تو مجھے بتانا۔“ چنانچہ جب وہ بیٹھے تو لوگ ان کے پاس آئے، تو وہ چل پڑے اور ان کے درمیان جا بیٹھے، ان کے سر پر برنس (ٹوپی نما چادر) تھی۔ وہ لوگ اپنی تسبیح میں مشغول ہو گئے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے سر سے برنس ہٹا دیا اور فرمایا: ”میں عبداللہ بن مسعود ہوں۔“ لوگ خاموش ہو گئے، تو فرمایا: ”تم نے تو ایک تاریک بدعت ایجاد کر لی ہے، یا کیا تم علم میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے آگے نکل گئے ہو؟“ اس پر بنو تمیم کے ایک شخص نے کہا: نہ ہم نے کوئی تاریک بدعت ایجاد کی ہے اور نہ ہم علم میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے آگے نکلے ہیں۔ عمرو بن عتبہ بن فرقد نے کہا: اے ابن مسعود! میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ تو انہوں نے انہیں حکم دیا کہ وہ منتشر ہو جائیں۔ راوی کہتے ہیں: اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کوفہ کی مسجد میں دو حلقے دیکھے تو ان کے پاس کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”تم میں سے کون سا حلقہ دوسرے سے پہلے قائم ہوا تھا؟“ ان میں سے ایک نے کہا: ہم، تو دوسرے حلقے سے فرمایا: ”اٹھ کر ان کی طرف چلے جاؤ۔“ چنانچہ انہوں نے دونوں کو ایک ہی حلقہ بنا دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8598]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 125، حدیث 8630»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں