🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابُ لُبْسِ الرَّجُلِ الثَّوْبَ وَبَعْضُهُ عَلَى غَيْرِهِ .
آدمی کا ایسا کپڑا پہننا، جس کا کچھ حصہ کسی دوسرے پر ہو
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 8600 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8600، 2216
المعجم الاوسط: 5695
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8600
عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَاضِنِ عَائِشَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَائِشَةَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، نِصْفُهُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنِصْفُهُ عَلَى عَائِشَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے زیر پرورش ابوعبدالرحمن بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ایک ہی کپڑے میں دیکھا جس کا نصف حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر تھا، اور نصف سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8600]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2216
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَاضِنِ عَائِشَةَ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَائِشَةَ يُصَلِّيَانِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ نِصْفُهُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنِصْفُهُ عَلَى عَائِشَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ أَبُو نُعَيْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابوعبدالرحمن جو سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پرورش کرنے والے فرد ہیں وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو ایک کپڑے میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے، جس کا نصف حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر تھا اور نصف حصہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ابونعیم ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2216]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5691»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5695
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: ثَنَا ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ ، قَالَ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الرَّازِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ - حَاضِنِ عَائِشَةَ - قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَائِشَةَ يُصَلِّيَانِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، نِصْفُهُ عَلَى النَّبِيِّ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَنِصْفُهُ عَلَى عَائِشَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پرورش کنندہ ابو عبد الرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، اس کا آدھا حصہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تھا اور آدھا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبد الملک بن ابی سلیمان سے علی بن ہاشم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ضرار بن صرد منفرد ہیں، اور ابو عبد الرحمن سے اس سند کے علاوہ کوئی روایت مروی نہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5695]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 746»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں