🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ
چار خلفاء کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 8925 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8925
المعجم الکبیر للطبرانی: 5125
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8925
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: بَيْنَمَا زِيدُ بْنُ خَارِجَةَ يَمْشِي فِي بَعْضِ طُرُقِ الْمَدِينَةِ إِذْ خَرَّ مَيِّتًا بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَنُقِلَ إِلَى أَهْلِهِ وَسُجِّيَ بَيْنَ ثَوْبَيْنِ وَكِسَاءٍ، فَلَمَّا كَانَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعَشَاءِ اجْتَمَعْنَ نِسْوَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَصَرَخُوا حَوْلَهُ، إِذْ سَمِعُوا صَوْتًا مِنْ تَحْتِ الْكِسَاءِ يَقُولُ: أَنْصِتُوا أَيُّهَا النَّاسُ مَرَّتَيْنِ، فَحُسِرَ عَنْ وَجْهِهِ وَصَدْرِهِ، فَقَالَ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتَابِ، ثُمَّ قِيلَ عَلَى لِسَانِهِ صَدَقَ صَدَقَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ خَلِيفَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقَوِيُّ الْأَمِينُ كَانَ ضَعِيفًا فِي بَدَنِهِ قَوِيًّا فِي أَمْرِ اللَّهِ، كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتَابِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ قِيلَ عَلَى لِسَانِهِ: صَدَقَ صَدَقَ ثَلَاثًا.
وَالْأَوْسَطُ: عَبْدُ اللَّهِ [ عُمَرُ ] أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - الَّذِي كَانَ لَا يَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ، وَكَانَ يَمْنَعُ النَّاسَ أَنْ يَأْكُلَ قَوِيُّهُمْ ضَعِيفَهُمْ، كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتَابِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ قِيلَ عَلَى لِسَانِهِ: صَدَقَ صَدَقَ.
ثُمَّ قَالَ: عُثْمَانُ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ رَحِيمٌ بِالْمُؤْمِنِينَ، خَلَتِ اثْنَتَانِ وَبَقِيَ أَرْبَعُ، وَاخْتَلَفَ النَّاسُ وَلَا نِظَامَ لَهُمْ، وَانْتُحِبَتِ الْأَحْمَاءُ - يَعْنِي تُنْتَهَكُ الْمَحَارِمُ - وَدَنَتِ السَّاعَةُ وَأَكَلَ النَّاسُ بَعْضَهُمْ بَعْضًا.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ زید بن خارجہ مدینہ کے کسی راستے سے چلتے ہوئے جا رہے تھے کہ ظہری اور عصر کے درمیان وہ گر کر مر گئے ان کی میت ان کے گھر منتقل کی گئی انہیں دو کپڑوں اور ایک چادر میں ڈھانپ دیا گیا جب مغرب اور عشاء کے درمیان کا وقت ہوا اور انصار کی خواتین اکٹھے ہو کر ان کے اردگرد رونے لگیں، تو لوگوں نے چادر کے نیچے سے ایک آواز سنی کوئی شخص یہ کہہ رہا تھا اے لوگو تم خاموش ہو جاؤ یہ بات دو مرتبہ کہی گئی ان کے چہرے اور سینے سے چادر ہٹا دی گئی، تو انہوں نے کہا: سیدنا محمد اللہ کے رسول ہیں جو امی نبی ہیں اور انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں اور یہ بات کتاب میں موجود ہے پھر ان کی زبانی یہ بات کہی گئی کہ انہوں نے سچ کہا: ابوبکر صدیق اللہ کے رسول کے خلیفہ ہیں جو قوی اور امین ہیں جسمانی طور پر کمزور ہیں اور اللہ کے معاملے میں قوی ہیں اور یہ بات پہلے کی کتاب (یا تحریر) میں موجود ہے پھر ان کی زبانی یہ بات کہی گئی انہوں نے سچ کہا: یہ بات تین مرتبہ کہی گئی درمیان والے عبداللہ (یعنی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) امیر المؤمنین ہیں جو اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے خوف زدہ نہیں ہوں گے اور وہ لوگوں کو اس بات سے روکیں گے کہ ان کا طاقتور شخص ان کے کمزور شخص کا حق (کھائے) یہ بات پہلی کتاب میں مذکور ہے پھر ان کی زبانی یہ بات کہی گئی انہوں نے سچ کہا: ہے۔ انہوں نے سچ کہا: ہے پھر انہوں نے کہا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ امیر المؤمنین ہیں جو اہل ایمان کے لئے رحم والے ہیں دو گزر چکے ہیں اور چار باقی رہ گئے ہیں لوگوں نے اختلاف شروع کیا اور ان کا کوئی نظام نہیں ہے، اور حرمتیں پامال کی جانے لگی ہیں قیامت قریب آ گئی ہے، اور لوگوں نے ایک دوسرے (کے حقوق) کو کھانا شروع کر دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8925]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5144)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5125
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُجَاشِعِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ الْكَرْمَانِيُّ ، ثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَيْمُونٍ الثَّقَفِيُّ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ زَيْدٍ - أَوْ يَزِيدَ بْنِ نَافِعٍ - عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: بَيْنَمَا زَيْدُ بْنُ خَارِجَةَ يَمْشِي فِي بَعْضِ طُرُقِ الْمَدِينَةِ إِذْ خَرَّ مَيِّتًا بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، فَنُقِلَ إِلَى أَهْلِهِ وَسُجِّيَ بَيْنَ بُرْدَتَيْنِ وَكِسَاءٍ، فَلَمَّا كَانَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ اجْتَمَعَ نِسْوَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يَصْرُخْنَ حَوْلَهُ، إِذْ سَمِعُوا صَوْتًا مِنْ تَحْتِ الْكِسَاءِ يَقُولُ: أَنْصِتُوا أَيُّهَا النَّاسُ - مَرَّتَيْنِ، فَحَسَرُوا عَنْ وَجْهِهِ وَصَدْرِهِ، فَقَالَ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ، كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتَابِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ قِيلَ عَلَى لِسَانِهِ: صَدَقَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ خَلِيفَةُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقَوِيُّ الْأَمِينُ، كَانَ ضَعِيفًا فِي بَدَنِهِ قَوِيًّا فِي أَمْرِ اللهِ، كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتَابِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ قِيلَ عَلَى لِسَانِهِ: صَدَقَ صَدَقَ - ثَلَاثًا، وَالْأَوْسَطُ عَبْدُ اللهِ عُمَرُ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِي كَانَ لَا يَخَافُ فِي اللهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ، وَكَانَ يَمْنَعُ النَّاسَ أَنْ يَأْكُلَ قَوِيُّهُمْ ضَعِيفَهُمْ، كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتَابِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ قِيلَ عَلَى لِسَانِهِ: صَدَقَ صَدَقَ صَدَقَ، ثُمَّ قَالَ: عُثْمَانُ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ رَحِيمٌ بِالْمُؤْمِنِينَ، خَلَتِ اثْنَتَانِ وَبَقِيَ أَرْبَعٌ، ثُمَّ اخْتَلَفَ النَّاسُ وَلَا نِظَامَ لَهُمْ وَأُبِيحَتِ الْأَحْمَاءُ - يَعْنِي تُنْتَهَكُ الْمَحَارِمُ - وَدَنَتِ السَّاعَةُ، وَأَكَلَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا ".
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک بار سیدنا زید بن خارجہ رضی اللہ عنہ مدینہ کے کسی راستے پر چل رہے تھے کہ ظہر اور عصر کے درمیان اچانک مردہ ہو کر گر پڑے۔ انہیں گھر لے جایا گیا اور دو چادروں اور ایک کملی میں لپیٹ دیا گیا۔ جب مغرب اور عشاء کے درمیان کا وقت ہوا تو انصار کی کچھ عورتیں ان کے ارد گرد جمع ہو کر چیخنے چلانے لگیں، اچانک انہوں نے کملی کے نیچے سے ایک آواز سنی جو دو بار کہہ رہی تھی: خاموش ہو جاؤ، اے لوگو! تو انہوں نے ان کے چہرے اور سینے سے کملی ہٹائی، تو وہ کہنے لگے: محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، امی نبی ہیں، خاتم النبیین ہیں، یہ بات پہلی کتاب میں تھی۔ پھر ان کی زبان پر یہ کہلوایا گیا: ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سچ کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ، طاقتور، امانت دار، جسمانی طور پر کمزور مگر اللہ کے معاملے میں مضبوط، یہ بھی پہلی کتاب میں تھا۔ پھر ان کی زبان پر کہلوایا گیا: سچ کہا، سچ کہا، سچ کہا - تین بار - اور درمیان والے اللہ کے بندے عمر امیر المومنین ہیں، جو اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہیں کرتے تھے، اور لوگوں کو اس سے روکتے تھے کہ طاقتور کمزور کو کھا جائے، یہ بھی پہلی کتاب میں تھا۔ پھر ان کی زبان پر کہلوایا گیا: سچ کہا، سچ کہا، سچ کہا۔ پھر کہنے لگے: عثمان امیر المومنین مومنوں پر مہربان ہوں گے، دو گزر چکے اور چار باقی ہیں، پھر لوگوں میں اختلاف ہو جائے گا اور ان کا کوئی نظم و ضبط نہیں رہے گا، اور حرمتیں پامال کی جائیں گی - یعنی حرام کاموں کا ارتکاب کیا جائے گا - اور قیامت قریب آ جائے گی، اور لوگ ایک دوسرے کو کھا جائیں گے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5125]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 218، حدیث 5144»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 5145، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7687»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں