🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ كَرَاهَةِ الْوِلَايَةِ وَلِمَنْ تُسْتَحَبُّ .
حکمرانی کا ناپسندیدہ ہونا اور یہ کس کے لئے مستحب ہے؟
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9032 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9032
المعجم الکبیر للطبرانی: 12991
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9032
وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ عُثْمَانُ جَاءَ عَلِيٌّ إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ: إِنَّكَ مَحْبُوبٌ فِي النَّاسِ، فَسِرْ إِلَى الشَّامِ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: بِقَرَابَتِي وَصُحْبَتِي لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالرَّحِمِ الَّتِي بَيْنَنَا، فَلَمْ يُعَاوِدْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
نافع بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آئے، اور بولے: لوگوں میں تم پسندیدہ شخصیت کے مالک ہو تم شام کی طرف جاؤ (اور لوگوں کو میری اطاعت کی ترغیب دو) تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنی قرابت اور اپنے صحابی ہونے اور ہمارے درمیان موجود رشتے داری کا واسطہ ہے کہ میں ایسا نہیں کروں گا) تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دوبارہ انہیں نہیں کہا:۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9032]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13047)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12991
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ حَمَّادٍ الْبَرْبَرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ: لَمَّا قُتِلَ عُثْمَانُ جَاءَ عَلِيٌّ إِلَى ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ: إِنَّكَ مَحْبُوبٌ فِي النَّاسِ فَسِرْ إِلَى الشَّامِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : بِقَرَابَتِي، وَصُحْبَتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالرَّحِمِ الَّتِي بَيْنَنَا فَلَمْ يُعَاوِدْهُ ".
نافع بیان کرتے ہیں: ”جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آئے اور کہا: تم لوگوں میں محبوب ہو، تو شام کی طرف روانہ ہو جاؤ۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میری آپ سے رشتہ داری، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی میری صحبت، اور ہمارے درمیان جو قرابت ہے، اس کی قسم! (میں ایسا نہیں کروں گا)۔ چنانچہ انہوں نے دوبارہ اصرار نہیں کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12991]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 261، حدیث 13047»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں