🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابُ إِكْرَامِ السُّلْطَانِ .
سلطان کی عزت افزائی کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9088 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9088
المعجم الاوسط: 2097
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9088
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِي عَلَيْكُمْ حَقًّا، وَلِلْأَئِمَّةِ عَلَيْكُمْ حَقًّا، مَا قَامُوا ثَلَاثًا: إِذَا اسْتُرْحِمُوا رَحِمُوا، وَإِذَا حَكَمُوا عَدَلُوا، وَإِذَا عَاهَدُوا أَوْفُوا، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لَا يُقْبَلُ مِنْهُمْ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا تم پر حق ہے، اور حکمرانوں کا بھی تم پر حق ہے، جب تک وہ تین چیزیں قائم رکھیں جب ان سے رحم مانگا جائے، تو وہ رحم کریں اور جب وہ فیصلہ دیں، تو انصاف سے کام لیں اور جب وہ عہد کریں، تو اسے پورا کریں ان میں سے جو شخص ایسا نہیں کرے گا اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی ایسے لوگوں کی کوئی نفل یا فرض عبادت قبول نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9088]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2118»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2097
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ: نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو يُوسُفَ الْقُلُوسِيُّ قَالَ: نَا بَكْرُ بْنُ الْأَسْوَدِ قَالَ: نَا خَبَّابٌ، مَوْلَى بَنِي لَيْثٍ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ لِي عَلَيْكُمْ حَقًّا، وَلِلْأَئِمَّةِ مِنْ قُرَيْشٍ عَلَيْكُمْ حَقًّا، مَا أَقَامُوا ثَلَاثًا: إِذَا اسْتُرْحِمُوا رَحِمُوا، وَإِذَا حَكَمُوا عَدَلُوا، وَإِذَا عَاهَدُوا وَفَوْا، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا خَبَّابٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ بَكْرُ بْنُ الْأَسْوَدِ I ".
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! بلاشبہ تم پر میرا حق ہے، اور قریش کے حکمرانوں کا بھی تم پر حق ہے، جب تک وہ تین باتوں پر قائم رہیں: جب ان سے رحم کی درخواست کی جائے تو رحم کریں، جب فیصلہ کریں تو عدل کریں، اور جب عہد کریں تو اسے پورا کریں۔ پس ان میں سے جو شخص ایسا نہ کرے تو اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے، اس کی نہ کوئی فرض عبادت قبول کی جائے گی اور نہ نفل۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”لیث سے اس حدیث کو خباب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں بکر بن اسود منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2097]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه جماعة لم أعرفهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 216» »

الحكم على الحديث:
فيه جماعة لا يُعرفون
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں