🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. بَابُ لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةٍ .
معصیت کے بارے میں، (حاکم وقت یا امیر کی) اطاعت نہیں ہو گی
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9159 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9159
المعجم الکبیر للطبرانی: 17305
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9159
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَخْوَفُ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي ثَلَاثٌ: رَجُلٌ قَرَأَ كِتَابَ اللَّهِ حَتَّى إِذَا رُئِيَتْ عَلَيْهِ بَهْجَتُهُ وَكَانَ عَلَيْهِ رِدَاءُ الْإِسْلَامِ أَعَارَهُ اللَّهُ تَعَالَى إِيَّاهُ اخْتَرَطَ سَيْفَهُ وَضَرَبَ بِهِ جَارَهُ وَرَمَاهُ بِالشِّرْكِ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّامِي أَحَقُّ بِهِ أَمِ الْمَرْمِيُّ؟ قَالَ:" الرَّامِي. وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ سُلْطَانًا فَقَالَ: مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ، وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللَّهَ، وَكَذَبَ، لَيْسَ لِخَلِيفَةٍ أَنْ يَكُونَ جُنَّةً دُونَ الْخَالِقِ، وَرَجُلٌ اسْتَخَفَّتْهُ الْأَحَادِيثُ كُلَّمَا قَطَعَ أُحْدُوثَةً حَدَّثَ بِأَطْوَلَ مِنْهَا أَنْ يُدْرِكَ الدَّجَّالَ يَتْبَعُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں سب سے زیادہ اندیشہ تین چیزوں کے حوالے سے ہے، وہ شخص جو اللہ کی کتاب پڑھے گا یہاں تک کہ اس کا نور اس شخص پر نظر آنے لگے گا، اور اس شخص پر اسلام کی چادر موجود ہو گی، جو اللہ تعالیٰ نے اُسے عطا کی ہو گی، تو وہ شخص اپنی تلوار سونت لے گا اور اُس کے ذریعے اپنے پڑوسی پر حملہ کر دے گا اور اس پر شرک کا الزام لگائے گا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! مارنے والا (یا الزام لگانے والا) اس (یعنی شرک) کا زیادہ حقدار ہو گا؟ یا وہ زیادہ حقدار ہو گا، جس کو مارا گیا ہو (یعنی جس پر الزام لگایا گیا ہو) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مارنے والا (یا الزام لگانے والا اس شرک کا) زیادہ حقدار ہو گا، اور ایک وہ شخص، جسے اللہ تعالیٰ حکومت عطا کرے اور پھر وہ یہ کہے: جو شخص میری اطاعت کرے گا، اس نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی اُس نے اللہ کی نافرمانی کی، حالانکہ اس کی یہ بات جھوٹ ہو گی، کسی خلیفہ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ خالق کے سامنے ڈھال بنے اور ایک وہ شخص، جو حدیث بیان کرتے ہوئے، اسے ہلکا سمجھے گا، جب اس کی ایک بات ختم ہو گی، تو وہ اُس سے زیادہ طویل روایت بیان کرنا شروع کر دے گا، وہ دجال تک پہنچ جائے گا اور اس کی پیروی کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم صغیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اور وہ ضعیف ہے، جس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9159]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1001) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (88/20)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5973»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17305
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ ، ثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، (ح) . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ ، قَالَا: ثَنَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ شَوْذَبٍ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ مَعْدِيكَرِبَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَخْوَفُ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي ثَلَاثٌ: رَجُلٌ قَرَأَ كِتَابَ اللهِ، حَتَّى إِذَا رَأَيْتَ عَلَيْهِ بَهْجَةً، وَكَانَ عَلَيْهِ رِدَاءُ الْإِسْلَامِ - أَعَارَهُ اللهُ إِيَّاهُ - اخْتَرَطَ سَيْفَهُ وَضَرَبَ بِهِ جَارَهُ وَرَمَاهُ بِالشِّرْكِ " قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، الرَّامِي أَحَقُّ بِهَا أَمِ الْمَرْمِيُّ؟ قَالَ: " الرَّامِي، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ سُلْطَانًا فَقَالَ: مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللهَ، وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللهَ - وَكَذَبَ، لَيْسَ لِخَلِيفَةٍ أَنْ يَكُونَ جُنَّةً دُونَ الْخَالِقِ - وَرَجُلٌ اسْتَخَفَّتْهُ الْأَحَادِيثُ، كُلَّمَا قَطَعَ أُحْدُوثَةً حَدَّثَ بِأَطْوَلَ مَنْهَا، إِنْ يُدْرِكِ الدَّجَّالَ يَتْبَعْهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اپنی امت پر تین چیزوں کا سب سے زیادہ خوف ہے: ایک وہ آدمی جو اللہ کی کتاب پڑھے، یہاں تک کہ جب تم اس پر رونق دیکھو، اور وہ اسلام کا لباس پہنے ہو - جو اللہ نے اسے عاریتاً دیا ہو - تو وہ اپنی تلوار سونت لے اور اسے اپنے پڑوسی پر مارے، اور اس پر شرک کا الزام لگائے“، پوچھا گیا: یا رسول اللہ! اس میں مارنے والا زیادہ حق دار ہے یا جسے مارا گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مارنے والا، اور وہ آدمی جسے اللہ نے اقتدار دیا، تو وہ کہے: جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی - اور اس نے جھوٹ کہا، کسی خلیفہ کے لیے یہ نہیں کہ وہ خالق کے بجائے ڈھال بن جائے - اور وہ آدمی جسے قصے کہانیوں نے ہلکا کر دیا ہو، جب بھی کوئی قصہ ختم کرے تو اس سے لمبی بات بیان کرے، اگر وہ دجال کو پا لے تو اس کی پیروی کرے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17305]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 88، حدیث 169»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں