الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَيْلِ
گھوڑوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9325 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9325
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4181
حدیث نمبر: 9325
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْغَنَمُ بَرَكَةٌ، وَالْإِبِلُ عِزٌّ لِأَهْلِهَا، وَالْخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَعَبْدُكَ أَخُوكَ فَأَحْسِنْ إِلَيْهِ وَإِنْ وَجَدْتَهُ مَغْلُوبًا فَأَعِنْهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بکریاں برکت ہوتی ہیں اونٹ اپنے مالکان کے لئے عزت کا باعث ہوتے ہیں اور گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی ہے اور تمہارا غلام تمہارا بھائی ہے تم اس کے ساتھ اچھا سلوک کرو اگر تم اسے پاؤ کہ وہ کوئی کام نہیں کر پا رہا تو اس کی مدد کرو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9325]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9325]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1685)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4181
«الغنم بركة والإبل عز لأهلها والخيل معقود في نواصيها الخير إلى يوم القيامة،........»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بکریاں برکت ہیں، اونٹ اپنے مالکوں کے لیے عزت ہیں، اور گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لیے خیر باندھی گئی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 4181]
”بکریاں برکت ہیں، اونٹ اپنے مالکوں کے لیے عزت ہیں، اور گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لیے خیر باندھی گئی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 4181]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [البزار] عن حذيفة. الصحيحة 1763: هـ، ع - عروة البارقي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح