🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
77. بَابُ النَّهْيِ عَنْ قَتْلِ الرُّسُلِ
سفیروں کو قتل کرنے کی ممانعت
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9598 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9598
سنن دارمی: 2539
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9598
وَعَنِ ابْنِ مُعَيْزٍ السَّعْدِيِّ قَالَ: خَرَجْتُ أَسْقِي فَرَسًا لِي فِي السَّحَرِ فَمَرَرْتُ بِمَسْجِدِ بَنِي حَنِيفَةَ وَهُمْ يَقُولُونَ: إِنْ مُسَيْلِمَةَ رَسُولُ اللَّهِ، فَأَتَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ فَأَخْبَرْتُهُ [ فَبَعَثَ الشُّرْطَةَ فَجَاءُوا بِهِمْ ] فَاسْتَتَابَهُمْ فَتَابُوا، فَخَلَّى سَبِيلَهُمْ، وَضَرَبَ عُنُقَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ النَّوَّاحَةِ، فَقَالُوا: أَخَذْتَ قَوْمًا فِي أَمْرٍ وَاحِدٍ فَقَتَلْتَ بَعْضَهُمْ وَتَرَكْتَ بَعْضَهُمْ؟ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدِمَ عَلَيْهِ هَذَا وَابْنُ أُثَالِ بْنِ حَجَرٍ فَقَالَ:" أَتَشْهَدَانِ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟". فَقَالَا: تَشْهَدُ أَنْتَ أَنَّ مُسَيْلِمَةَ رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَلَوْ كُنْتُ قَاتِلًا وَفْدًا لَقَتَلْتُكُمَا" فَلِذَلِكَ قَتَلْتُهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ مُعَيِزٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَلَهُ طَرِيقٌ أَتَمُّ مِنْ هَذِهِ فِي الْحُدُودِ.
ابن معیز سعدی بیان کرتے ہیں: میں سحری کے وقت اپنے گھوڑے کو پانی پلانے کے لئے نکلا میرا گزر بنوحنیفہ کی مسجد کے پاس سے ہوا وہ لوگ یہ کہہ رہے تھے مسیلمہ اللہ کا رسول ہے میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں اس بارے میں بتایا انہوں نے سپاہیوں کو بھیجا وہ ان لوگوں کو پکڑ کر لے آئے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے (ان لوگوں میں سے) توبہ کروائی ان لوگوں نے توبہ کر لی تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے انہیں چھوڑ دیا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے (ان لوگوں میں سے) ابن نواحہ کو قتل کروا دیا لوگوں نے کہا: آپ نے ایک ہی معاملے کی وجہ سے ان سب کو پکڑا تھا، اور ان میں سے ایک کو قتل کروا دیا اور دوسروں کو چھوڑ دیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا تھا یہ شخص اور ابن اثال بن حجر، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم دونوں اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں، تو ان دونوں نے جواب دیا: کیا آپ اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ مسیلمہ اللہ کا رسول ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اللہ تعالیٰ اور اس کے سچے (اور حقیقی) رسولوں پر ایمان رکھتا ہوں اگر میں نے کسی سفیر کو قتل کروانا ہوتا، تو تم دونوں کو قتل کروا دیتا (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسی وجہ سے میں نے اس شخص کو قتل کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ابن معیز نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اس کا ایک اور طریق بھی ہے، جو اس سے زیادہ مکمل ہے اور وہ کتاب الحدود میں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9598]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3837)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2762، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3827، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2503، وأخرجه مسند البزار برقم: 1733، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4435، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8959، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8520»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2539
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنِ ابْنِ مُعَيْزٍ السَّعْدِيِّ، قَالَ: خَرَجْتُ أُسْفِرُ فَرَسًا لِي مِنَ السَّحَرِ فَمَرَرْتُ عَلَى مَسْجِدٍ مِنْ مَسَاجِدِ بَنِي حَنِيفَةَ، فَسَمِعْتُهُمْ يَشْهَدُونَ أَنَّ مُسَيْلَمَةَ رَسُولُ اللَّهِ، فَرَجَعْتُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فَأَخْبَرْتُهُ، فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ الشُّرَطَ، فَأَخَذُوهُمْ، فَجِيءَ بِهِمْ، إِلَيْهِ فَتَابَ الْقَوْمُ وَرَجَعُوا عَنْ قَوْلِهِمْ، فَخَلَّى سَبِيلَهُمْ، وَقَدَّمَ رَجُلًا مِنْهُمْ يُقَالُ لَهُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ النَّوَاحَةِ، فَضَرَبَ عُنُقَهُ، فَقَالُوا لَهُ: تَرَكْتَ الْقَوْمَ وَقَتَلْتَ هَذَا؟، فَقَالَ: إِنِّي كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا إِذْ دَخَلَ هَذَا وَرَجُلٌ وَافِدَيْنِ مِنْ عِنْدِ مُسَيْلَمَةَ، فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَتَشْهَدَانِ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟"، فَقَالَا لَهُ: تَشْهَدُ أَنْتَ أَنَّ مُسَيْلَمَةَ رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ: "آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ، لَوْ كُنْتُ قَاتِلًا وَفْدًا، لَقَتَلْتُكُمَا". فَلِذَلِكَ قَتَلْتُهُ. وَأَمَرَ بِمَسْجِدِهِمْ فَهُدِمَ.
ابن معیز سعدی نے کہا: میں سحری کے وقت اپنے گھوڑے کو (سیر کرانے کے لئے) لے کر نکلا تو بنوحنیفہ کی مساجد میں سے ایک مسجد کے پاس سے گزر ہوا، میں نے وہاں لوگوں سے سنا کہ وہ شہادت دے رہے ہیں کہ مسیلمہ اللہ کا رسول ہے۔ میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس لوٹ کر آیا اور ان کو اس کی اطلاع دی، چنانچہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے پولیس کو ان لوگوں کے پاس بھیجا، ان لوگوں نے اس کو پکڑا، ان کو وہ لے آئے۔ لوگوں نے توبہ کی اور اپنے قول سے رجوع کیا، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کا راستہ خالی کر دیا (یعنی انہیں چھوڑ دیا)۔ ان میں سے ایک آدمی آیا جس کو عبداللہ بن نواحہ کہا جاتا تھا، اس کو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے مار ڈالا، لوگوں نے ان سے کہا: آپ نے سب لوگوں کو چھوڑ دیا اور اس کو قتل کر دیا؟ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ یہ اور ایک اور شخص مسیلمہ کی طرف سے وفد کی صورت میں آئے تو ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم دونوں اس بات کی شہادت دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ ان دونوں نے کہا: کیا آپ اس بات کی شہادت دیتے ہیں کہ مسیلمہ اللہ کا رسول ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں الله اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتا ہوں، اگر میں وفد (قاصد ین)کو قتل کرنے والا ہوتا تو تمہیں ضرور قتل کر دیتا“، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: اس لئے میں نے اس شخص کو قتل کیا اور ان کی مسجد کو مسمار کرنے کا حکم دیا جو مسمار کر دی گئی۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2539]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2545] »
اس روایت کی سند حسن اور دوسری سند سے حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2761] ، [أبويعلی 5097] ، [ابن حبان 4878] ، [الموارد 1629]
وضاحت: (تشریح حدیث 2538)
سعودی عرب میں ریاض کے پاس ایک جگہ ہے جس کا نام یمامہ ہے، یہاں بنوحنیفہ کے لوگ آباد تھے، انہیں میں سے ایک جھوٹا شخص مسیلمہ تھا جس نے نبوت کا دعویٰ کیا، اور یمامہ کے لوگوں کو گمراہ کیا، لوگ اس کے پھندے میں پھنس گئے، اس کا وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جس کا اشارہ مذکورہ بالا حدیث میں ہے۔
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد میں اس شخص سے سیدنا خالد بن الولید رضی اللہ عنہ کی قیادت میں بنوحنیفہ پر لشکرکشی کی گئی اور وحشی بن حرب (قاتل سیدنا حمزه رضی اللہ عنہ) نے بمشکل تمام اس کذاب و دجال کو قتل کر دیا، اس طرح یہ فتنہ ختم ہوا۔
مذکورہ بالا حدیث میں وضاحت ہے کہ پیغام رسانی کرنے والے قاصدین کو قتل کرنا درست نہیں، اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن نواحہ اور اس کے ساتھی کی بدتمیزی اور بے ہودگی کے باوجود انہیں قتل نہیں کیا، اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس لئے قتل کر دیا کہ اس وقت وہ قاصد نہیں بلکہ قیدی تھا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت سے منکر تھا، اور مسیلمہ کذاب کا پیروکار تھا۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن ولكن الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں