🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. بَابُ الْمَنِّ عَلَى الْأَسِيرِ .
قیدی پر احسان کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9719 (کل: 27 مقامات، 12 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9719، 10352
صحیح بخاری: 1417
صحیح مسلم: 2350
سنن نسائی: 2554
مسند احمد: 18252، 18253، 18254، 18271، 18274، 19381، 19387
صحیح ابن خزیمہ: 2428
اللؤلؤ والمرجان: 596
الفتح الربانی: 8479، 10925، 11843، 13152
صحیح ابن حبان: 666، 2804، 7206، 7365
الجامع الكامل: 14568
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8147
المعجم الکبیر للطبرانی: 14264، 14292، 14309
21 تا 27
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7365
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ بِسْطَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبَّادَ بْنَ حُبَيْشٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ أَحَدَكُمْ لاقِي اللَّهَ جَلَّ وَعَلا، فَقَائِلٌ مَا أَقُولُ: أَلَمْ أَجْعَلْكَ سَمِيعًا بَصِيرًا؟ أَلَمْ أَجْعَلْ لَكَ مَالا وَوَلَدًا؟ فَمَاذَا قَدَّمْتَ؟ فَيَنْظُرُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ، وَمِنْ خَلْفِهِ، وَعَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ، فَلا يَجِدُ شَيْئًا، فَلا يَتَّقِي النَّارَ إِلا بِوَجْهِهِ، فَاتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا، فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ" .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کوئی ایک شخص جب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو ایک کہنے والا یہ کہے گا: کیا میں نے تمہارے لیے سماعت اور بصارت نہیں بنائی تھی؟ کیا میں نے تمہیں مال اور اولاد عطا نہیں کیا تھا؟ تو پھر تم نے کیا عمل کیا؟ وہ شخص اپنے آگے، اپنے پیچھے، اپنے دائیں اور اپنے بائیں دیکھے گا، تو اسے کوئی چیز نہیں ملے گی۔ وہ صرف اپنے چہرے کے ذریعے جہنم سے بچ سکے گا، تو تم لوگ جہنم سے بچنے کی کوشش کرو، خواہ نصف کھجور کے ذریعے کرو، اور اگر یہ بھی نہیں پاتے تو پاکیزہ بات کے ذریعے جہنم سے بچنے کی کوشش کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7365]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1413، 1417، 3595، 6023، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1016، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2428، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 473، 666، 2804، 3311، 6246، 6679، 7206، 7365، 7373، 7374، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8677، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2551، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2415 م، 2953 م 2، 2954، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 185، 1843، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 179، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2437، 2438، 2439، 2463، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18535» «رقم طبعة با وزير 7321»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - وهو قطعة من الحديث المتقدم (7162). تنبيه!! رقم (7162) = (7206) من «طبعة المؤسسة». لكنه ليس موجود بالرقم المشار إليه؟. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14568
14568- عن عدي بن حاتم، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه ذكر النار فتعوذ منها، وأشاح بوجهه ثلاث مرار، ثم قال: اتقوا النار ولو بشق تمرة، فإن لم تجدوا، فبكلمة طيبة.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الآداب (6023)، ومسلم في الزكاة (1016: 68) كلاهما من طريق شعبة، عن عمرو بن مرة، عن خيثمة، عن عدي بن حاتم فذكره. واللفظ لمسلم.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10352
عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: جَاءَتْ خَيْلُ رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. أَوْ قَالَ: رُسُلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا بِعَقْرَبٍ، فَأَخَذُوا عَمَّتِي وَنَاسًا. قَالَ: فَلَمَّا أَتَوْا بِهِمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالُوا: فَصَفُّوا لَهُ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَأَى الْوَافِدُ، وَانْقَطَعَ الْوَالِدُ، وَأَنَا عَجُوزٌ كَبِيرَةٌ مَا بِي خِدْمَةٌ، فَمُنَّ عَلَيَّ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْكَ.
قَالَ:" وَمَنْ وَافِدُكِ؟". قَالَتْ: عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ:" الَّذِي فَرَّ مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَمِنْ رَسُولِهِ". قَالَتْ: فَمَنَّ عَلَيَّ، قَالَ: فَلَمَّا رَجَعَ وَرَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ - تَرَى أَنَّهُ عَلِيٌّ - قَالَ: سَلِيهِ حِمْلَانًا، فَسَأَلَتْهُ، فَأَمَرَ لَهَا. [ فَقَالَتْ: فَأَتَتْنِي ] فَقَالَتْ: لَقَدْ فَعَلْتَ فَعْلَةً مَا كَانَ أَبُوكَ يَفْعَلُهَا، قَالَتْ: ائْتِهِ رَاغِبًا أَوْ رَاهِبًا فَقَدْ أَتَاهُ فُلَانٌ فَأَصَابَ مِنْهُ وَأَتَاهُ فُلَانٌ فَأَصَابَ مِنْهُ، فَأَتَيْتُهُ فَإِذَا عِنْدَهُ امْرَأَةٌ وَصِبْيَانٌ - أَوْ صَبِيٌّ - فَذَكَرَ قُرْبَهُمْ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَرَفْتُ أَنَّهُ لَيْسَ مَلِكَ كِسْرَى وَلَا قَيْصَرَ. فَقَالَ لَهُ:" يَا عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ، مَا أَفَرَّكَ؟ أَنْ تَقُولَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟ فَهَلْ مِنْ إِلَهٍ إِلَّا اللَّهُ؟ مَا أَفَرَّكَ أَنْ يُقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، فَهَلْ شَيْءٌ هُوَ أَكْبَرُ مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ؟". فَأَسْلَمْتُ، فَرَأَيْتُ وَجْهَهُ اسْتَبْشَرَ. وَقَالَ:" إِنَّ الْمَغْضُوبَ عَلَيْهِمُ الْيَهُودُ، وَإِنَّ الضَّالِّينَ النَّصَارَى".
ثُمَّ سَأَلُوهُ فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ، أَيُّهَا النَّاسُ فَلَكُمْ أَنْ تَرْضَخُوا مِنَ الْفَضْلِ، أَرْضَخَ امْرِؤٌ بِصَاعٍ بِبَعْضِ صَاعٍ، بِقَبْضَةٍ بِبَعْضِ قَبْضَةٍ". قَالَ شُعْبَةُ: وَأَكْبَرُ عِلْمِي أَنَّهُ قَالَ:" بِتَمْرَةٍ بِشِقِّ تَمْرَةٍ. وَأَنَّ أَحَدَكُمْ لَاقَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَقَائِلٌ مَا أَقُولُ: [ أَلَمْ أَجْعَلْكَ سَمِيعًا بَصِيًرا ] ؟ أَلَمْ أَجْعَلْ لَكَ مَالًا وَوَلَدًا فَمَاذَا قَدَّمْتَ؟ فَيَنْظُرُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ وَعَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ فَلَا يَجِدُ شَيْئًا [ فَمَا ] يَتَّقِي النَّارَ إِلَّا بِوَجْهِهِ، فَاتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ ; فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فَبِكَلِمَةٍ لَيِّنَةٍ، إِنِّي لَا أَخْشَى عَلَيْكُمُ الْفَاقَةَ، لَيَنْصُرَنَّكُمُ اللَّهُ، أَوْ لَيُعْطِيَنَّكُمُ اللَّهُ، أَوْ لَيَفْتَحَنَّ لَكُمْ حَتَّى تَسِيرَ الظَّعِينَةُ بَيْنَ الْحِيرَةِ وَيَثْرِبَ أَوْ أَكْثَرَ مَا تَخَافُ السَّرَقَ عَلَى ظَعِينِهَا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عِمَادِ بْنِ حُبَيْشٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ لِعَدِيٍّ حَدِيثٌ أَبْيَنُ مِنْ هَذَا فِي الْمَنِّ عَلَى الْأَسِيرِ فِي كِتَابِ الْجِهَادِ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے شہسوار (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرستادہ لوگ آئے میں اس وقت عقرب میں موجود تھا ان لوگوں نے میری پھوپھی اور کچھ دوسرے لوگوں کو پکڑ لیا جب وہ لوگ انہیں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے صورت حال بیان کی تو میری پھوپھی نے کہا: یا رسول اللہ! وافد دور ہو گیا ہے، اور والد لاتعلق ہو چکا ہے، اور میں بوڑھی عورت ہوں میرا خدمت گار کوئی نہیں ہے آپ مجھ پر احسان کیجئے اللہ تعالیٰ آپ پر احسان کرے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا وافد کون ہے اس نے جواب دیا عدی بن حاتم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ جو اللہ اور اس کے رسول سے بھاگا ہوا ہے؟ اس خاتون نے کہا: آپ مجھ پر احسان کیجئے راوی کہتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس مڑے تو ایک صاحب آپ کے پہلو میں موجود تھے جن کے بارے میں اس خاتون کا خیال ہے کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو یہ مشورہ دیا کہ تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سواری کے لئے بھی کچھ مانگ لو اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سواری کے لئے دینے کی ہدایت کی۔ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر وہ خاتون میرے پاس آئی، تو اس نے کہا: تم نے ایک ایسا کام کیا ہے جو تمہارا باپ نہیں کرتا تھا پھر اس خاتون نے کہا: تم رغبت رکھتے ہوئے یا زبردستی ان کے پاس چلے جاؤ کیونکہ فلاں صاحب ان کے پاس آئے تھے، تو انہیں ان سے یہ یہ کچھ ملافلاں صاحب ان کے پاس آئے، تو انہیں یہ یہ کچھ ملا راوی کہتے ہیں: تو میں بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک خاتون اور دو بچے یا شاید ایک بچہ موجود تھا پھر راوی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کے قرب کا ذکر کیا راوی کہتے ہیں: تو مجھے یہ انداز ہو گیا کہ یہ کسری یا قیصر کے بادشاہوں کی طرح نہیں ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے عدی بن حاتم! تم اس بات سے کیوں بھاگ رہے ہو کہ تم یہ پڑھ لو لا الہ الا اللہ کیا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور معبود بھی ہے تم یہ کہنے سے کیوں بھاگ رہے ہو کہ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے کیا اللہ تعالیٰ سے بڑی بھی کوئی چیز ہے؟ راوی کہتے ہیں: تو میں نے اسلام قبول کر لیا میں نے آپ کے چہرے کو دیکھا کہ وہ اس وجہ سے خوش ہو گیا ہے آپ نے ارشاد فرمایا: جن لوگوں پر غضب کیا گیا ہے وہ یہودی ہیں جو لوگ گمراہ ہوئے ہیں وہ عیسائی ہیں پھر لوگوں نے آپ سے کچھ مانگا، تو آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر ارشاد فرمایا: اما بعد! اے لوگو! تمہارے لئے مناسب یہ ہے کہ تم اضافی چیزوں میں سے کچھ نہ کچھ دے دو کوئی شخص ایک صاع دیدے کوئی شخص صاع کا کچھ حصہ دیدے کوئی مٹھی دیدے کوئی مٹھی بھر کا کچھ حصہ دیدے شعبہ کہتے ہیں میرے علم کے مطابق روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں کوئی شخص ایک کھجور دیدے یا نصف کھجور دیدے تم میں ہر ایک شخص نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے، اور پھر وہ یہ فرمائے گا، جو میں بیان کر رہا ہوں: کیا میں نے تمہیں سننے والا اور دیکھنے ولا نہیں بنایا تھا کیا میں نے تمہیں مال اور اولاد نہیں دیے تھے، تو تم نے کیا آگے بھیجا ہے، تو وہ شخص اپنے آگے اپنے پیچھے اپنے دائیں اور اپنے بائیں طرف کا جائزہ لے گا اسے کوئی چیز ایسی نہیں ملے گی جس کے ذریعے وہ اپنے آپ کو جہنم سے بچا سکے تو تم لوگ جہنم سے بچنے کی کوشش کرو خواہ نصف کھجور کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو، اور اگر یہ بھی نہیں ملتی تو نرم بات کے ذریعے ایسا کرو کیونکہ مجھے تم لوگوں کے بارے میں فاقہ کا شکار ہونے کا اندیشہ نہیں ہے اللہ تعالیٰ تمہاری ضرور مدد کرے گا۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اللہ تعالیٰ ضرور تمہیں عطا کرے گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اللہ تعالیٰ تمہیں ضرور ایسی فتح نصیب کرے گا کہ ایک عورت حیرہ سے لے کر یثرب کے درمیان سفر کرے گی یا اس سے زیادہ کا سفر کرے گی اور اسے چوری کا اندیشہ نہیں ہو گا۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح اور دیگر کتابوں میں اس راویت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عباد بن حبیش کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ اس سے پہلے سیدنا عدی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث گزر چکی ہے، جو اس روایت سے زیادہ واضح ہے، جو قیدی پر احسان کرنے کے بارے میں ہے، اور کتاب الجہاد میں گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10352]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (99/17) اخرجه احمد فى المسند (378/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18891، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7206»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8147
«يقي أحدكم وجهه حر جهنم ولو بتمرة ولو بشق تمرة فإن أحدكم لاقي الله وقائل له ما أقول لأحدكم: ألم أجعل لك سمعا وبصرا؟ فيقول: بلى فيقول: ألم أجعل لك مالا وولدا؟ فيقول: بلى فيقول: أين ما قدمت لنفسك؟ فينظر قدامه وبعده وعن يمينه وعن شماله ثم لا يجد شيئا يقي به وجهه حر جهنم ليق أحدكم وجهه النار ولو بشق تمرة فإن لم يجد فبكلمة طيبة فإني لا أخاف عليكم الفاقة فإن الله ناصركم ومعطيكم حتى تسير الظعينة فيما بين يثرب والحيرة وأكثر ما يخاف على مطيتها السرق»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے ہر شخص جہنم کی گرمی سے اپنے چہرے کو بچائے، خواہ ایک کھجور دے کر ہو یا آدھی کھجور دے کر، کیونکہ تم میں سے ہر شخص اللہ سے ملاقات کرے گا اور اللہ اس سے وہی کچھ کہے گا جو میں تم میں سے کسی سے کہتا ہوں: کیا میں نے تجھے کان اور آنکھ نہیں دی تھی؟ وہ کہے گا: کیوں نہیں۔ اللہ فرمائے گا: کیا میں نے تجھے مال اور اولاد نہیں دی تھی؟ وہ کہے گا: کیوں نہیں۔ اللہ فرمائے گا: تو نے اپنے لیے آگے کیا بھیجا؟ وہ اپنے آگے، پیچھے، دائیں اور بائیں دیکھے گا تو اسے کوئی ایسی چیز نہیں ملے گی جس سے وہ اپنے چہرے کو جہنم کی گرمی سے بچا سکے۔ پس تم میں سے ہر شخص اپنے چہرے کو (جہنم کی) آگ سے بچائے خواہ آدھی کھجور دے کر ہو، اور اگر وہ (بھی) نہ پائے تو ایک اچھی بات کہہ کر (بچائے)۔ مجھے تم پر فقر و فاقہ کا خوف نہیں، کیونکہ اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں (نعمتیں) عطا کرے گا، یہاں تک کہ ایک عورت اکیلی یثرب سے حیرہ تک کا سفر کرے گی اور اس کی سواری کے بارے میں سب سے زیادہ خوف صرف چوری کا ہو گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8147]
تخریج الحدیث: «(حسن) [ت] عن عدي بن حاتم. صحيح الترغيب 857.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14264
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّافِعِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمِّي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " اتَّقُوا النَّارَ ثُمَّ أَعْرَضَ، وَأَشَاحَ حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ يَنْظُرُ إِلَيْهَا "، ثُمَّ قَالَ: اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، وَلَوْ بِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو“، پھر (اپنا رخ) پھیر لیا اور اس طرح منہ موڑا کہ ہمیں گمان ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے دیکھ رہے ہیں، پھر فرمایا: ”آگ سے بچو، خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے سے، خواہ ایک اچھی بات ہی سے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14264]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 84، حدیث 192»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14292
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ قَالَا: ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحِلِّ بْنِ خَلِيفَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو، خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے ہی سے، اور اگر یہ میسر نہ ہو تو ایک اچھی بات ہی سے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14292]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 93، حدیث 220»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14309
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي (ح) ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبَّادَ بْنَ حُبَيْشٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ قَالَ: جَاءَتْ خَيْلُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ رُسُلُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَقْرَبٍ فَأَخَذُوا عَمَّتِي وَنَاسًا فَلَمَّا أَتَوْا بِهِمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَفُّوا لَهُ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، نَأَى الْوَافِدُ وَانْقَطَعَ الْوَلَدُ وَأَنَا عَجُوزٌ كَبِيرٌ وَمَا بِي مِنْ خِدْمَةٍ، فَمُنَّ عَلَيَّ مَنَّ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْكَ، قَالَ: وَمَنْ وَافِدُكِ؟ قَالَتْ: عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ: أَيِ الَّذِي فَرَّ مِنَ اللهِ وَرَسُولِهِ، قَالَتْ: فَمَنَّ عَلَيَّ، فَلَمَّا رَجَعَ وَرَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ تَرَى أَنَّهُ عَلِيٌّ فَقَالَ: سَلِيهِ حِمْلَانًا، قَالَتْ: فَسَأَلْتُهُ فَأَمَرَ بِأَتَانٍ، فَقُلْتُ: لَقَدْ فَعَلْتَ فَعْلَةً مَا كَانَ أَبُوكَ يَفْعَلُهَا، فَقَالَتِ: ائْتِهِ رَاغِبًا أَوْ رَاهِبًا، فَقَدْ أَتَاهُ فُلَانٌ فَأَصَابَ مِنْهُ، وَأَتَاهُ فُلَانٌ فَأَصَابَ مِنْهُ، فَأَتَيْتُهُ، فَإِذَا عِنْدَهُ امْرَأَةٌ وَصِبْيَانٌ أَوْ صَبِيٌّ فَذَكَرَ قُرْبَهُمْ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَرَفْتُ أَنَّهُ لَيْسَ مُلْكُ كِسْرَى وَقَيْصَرَ فَقَالَ: يَا عَدِيُّ ، " مَا أَفَرَّكَ أَنْ يُقَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَهَلْ مِنْ إِلَهٍ إِلَّا اللهُ؟ مَا أَفَرَّكَ أَنْ يُقَالَ: اللهُ أَكْبَرُ، فَهَلْ مِنْ شَيْءٍ أَكْبَرُ مِنَ اللهِ؟ " فَأَسْلَمْتُ فَرَأَيْتُ وَجْهَهُ اسْتَبْشَرَ وَقَالَ: " إِنَّ الْمَغْضُوبَ عَلَيْهِمُ الْيَهُودُ وَإِنَّ الضَّالِّينَ النَّصَارَى " ثُمَّ جَاءَهُ نَاسٌ فَسَأَلُوهُ فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: " أَمَّا بَعْدُ، فَلَكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ أَنْ تَرْضَخُوا مِنَ الْفَضْلِ، ارْتَضَخَ امْرُؤٌ بِصَاعٍ بِبَعْضِ صَاعٍ بِقَبْضَةٍ "، قَالَ شُعْبَةُ : وَأَكْثَرُ عِلْمِي أَنَّهُ قَالَ: بِتَمْرَةٍ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، إِنَّ أَحَدَكُمْ لَاقِي اللهَ فَقَائِلٌ: أَلَمْ أَجْعَلْكَ سَمِيعًا بَصِيرًا، أَلَمْ أَجْعَلْ لَكَ مَالًا وَوَلَدًا فَمَاذَا قَدَّمْتَ؟ فَيَنْظُرُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ وَعَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ، فَلَا يَجِدُ شَيْئًا فَلَا يَتَّقِي النَّارَ إِلَّا بِوَجْهِهِ، فَاتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ، إِنِّي لَا أَخْشَى عَلَيْكُمُ الْفَاقَةَ، لَيَنْصُرَنَّكُمُ اللهُ، وَلَيُعْطِيَنَّكُمْ أَوْ لَيَفْتَحَنَّ لَكُمْ حَتَّى تَسِيرَ الظَّعِينَةُ بَيْنَ الْحِيرَةِ وَيَثْرِبَ أَخْوَفَ، مَا تَخَافُ عَلَى ظَعِينَتِهَا السَّرَقُ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھڑ سوار - یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قاصد - عقرب (کے مقام) پر آئے اور میری پھوپھی اور کچھ لوگوں کو پکڑ لیا۔ جب وہ انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے تو انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے صف میں کھڑا کیا گیا۔ میری پھوپھی نے کہا: یا رسول اللہ! (میری طرف سے) آنے والا دور چلا گیا، اولاد کا سلسلہ کٹ گیا، میں بہت بوڑھی ہوں اور مجھ میں خدمت کی سکت نہیں، لہٰذا مجھ پر احسان فرمائیے، اللہ عزوجل آپ پر احسان فرمائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری طرف سے آنے والا کون ہے؟ اس نے کہا: عدی بن حاتم۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہی جو اللہ اور اس کے رسول سے بھاگ گیا؟ وہ کہتی ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر احسان فرمایا (اور رہا کر دیا)۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوٹے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں ایک شخص تھا جس کے بارے میں وہ سمجھتی تھیں کہ وہ علی ہیں، اس نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سواری مانگو۔ وہ کہتی ہیں: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گدھی (دینے) کا حکم دیا۔ (پھر عدی کے پاس آ کر) میں نے کہا: تم نے ایسا کام کیا ہے جو تمہارے والد نہیں کیا کرتے تھے۔ اور انہوں نے کہا: ان کے پاس رغبت سے یا ڈر سے (جیسے بھی ہو) چلے جاؤ، فلاں ان کے پاس گیا تو اس نے ان سے (بھلائی) پائی، اور فلاں گیا تو اس نے بھی ان سے (بھلائی) پائی۔ چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت اور کچھ بچے یا ایک بچہ ہے، اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی قربت کا ذکر کیا، تو میں جان گیا کہ آپ کسریٰ اور قیصر جیسے بادشاہ نہیں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عدی! ”تمہیں کس چیز نے (اسلام سے) بھگایا؟ یہ کہ 'اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں' کہا جائے؟ تو کیا اللہ کے سوا کوئی معبود ہے؟ تمہیں کس چیز نے بھگایا؟ یہ کہ 'اللہ اکبر' کہا جائے؟ تو کیا اللہ سے بڑی بھی کوئی چیز ہے؟“ چنانچہ میں مسلمان ہو گیا، اور میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ خوشی سے چمک اٹھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مغضوب علیہم یہود ہیں اور ضالین نصاریٰ ہیں۔“ پھر کچھ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا کی، پھر فرمایا: ”حمد و ثنا کے بعد، اے لوگو! تمہیں چاہیے کہ اپنی زیادتی (مال) میں سے تھوڑا سا ہی دے دو، ایک صاع سے، صاع کے کچھ حصے سے، ایک مٹھی سے۔“ (شعبہ کہتے ہیں: میرا زیادہ گمان یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک کھجور سے، یا کھجور کے ایک ٹکڑے سے) ”کیونکہ تم میں سے ہر ایک اللہ سے ملاقات کرنے والا ہے اور وہ اس سے کہے گا: کیا میں نے تمہیں سننے اور دیکھنے کی صلاحیت نہیں دی؟ کیا میں نے تمہیں مال اور اولاد نہیں دی؟ تو تم نے کیا آگے بھیجا؟ وہ اپنے آگے، پیچھے، دائیں اور بائیں دیکھے گا تو اسے کچھ نہ ملے گا، پھر وہ آگ سے اپنے چہرے ہی کے ذریعے بچاؤ کرے گا۔ پس آگ سے بچو، خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے ہی سے، اور اگر یہ میسر نہ ہو تو ایک اچھی بات ہی سے۔ مجھے تم پر مفلسی کا خوف نہیں، اللہ ضرور تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں عطا کرے گا، یا تمہارے لیے (فتوحات کے دروازے) کھول دے گا، یہاں تک کہ حیرہ اور یثرب کے درمیان (اکیلی) عورت سفر کرے گی اور اس کی سواری پر سب سے بڑا خوف صرف چوری کا ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14309]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 99، حدیث 237»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں