الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. اتقوا دعوة المظلوم وإن كان كافرا فإنه ليس دونها حجاب
مظلوم کی بددعا سے بچو، اگرچہ وہ کافر ہی کیوں ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 119 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 119
مسند احمد: 12549
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17235
حدیث نمبر: 119
«اتقوا دعوة المظلوم وإن كان كافرا فإنه ليس دونها حجاب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مظلوم کی بددعا سے بچو، اگرچہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ بلاشبہ اس (بددعا) کے آگے کوئی پردہ (اور رکاوٹ) نہیں ہوتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 119]
”مظلوم کی بددعا سے بچو، اگرچہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ بلاشبہ اس (بددعا) کے آگے کوئی پردہ (اور رکاوٹ) نہیں ہوتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 119]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم, ع, الضياء] عن أنس. الصحيحة 767.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 12549
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أيُّوبَ الْغَافِقِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اتَّقُوا دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ، وَإِنْ كَانَ كَافِرًا، فَإِنَّهُ لَيْسَ دُونَهَا حِجَابٌ".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مظلوم کی بد دعاء سے بچا کرو، اگرچہ وہ کافر ہی ہو، کیونکہ اس کی دعاء میں کوئی چیز حائل نہیں ہوتی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12549]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة أبى عبدالله الأسدي، والصحيح ما ورد عن ابن عباس برقم: 2071: "واتق دعوة المظلوم، فإنها ليس بينها و بين الله عزوجل حجاب"
حدیث نمبر: 17235
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ وَإِنْ كَانَ كَافِرًا لَيْسَ دُونَهَا حِجَابٌ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعبداللہ اسدی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مظلوم کی دعا، خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو، اُس کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”جو چیز تمہیں شک میں مبتلا کرتی ہے، اُسے چھوڑ کر اس چیز کی طرف جاؤ، جو تمہیں شک میں مبتلا نہیں کرتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور ابوعبداللہ اسدی نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17235]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور ابوعبداللہ اسدی نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17235]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (153/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12140»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف