🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1544. إن أحدكم يأتيه الشيطان فيقول: من خلقك؟ فيقول: الله فيقول: ....
بلاشبہ تم میں سے کسی کے پاس شیطان آتا ہے ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 1542 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1542
مسند احمد: 26203
صحیح ابن حبان: 150
الجامع الكامل: 214
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 82
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4704
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1542
«إن أحدكم يأتيه الشيطان فيقول: من خلقك؟ فيقول: الله فيقول: فمن خلق الله؟ فإذا وجد ذلك أحدكم فليقل: آمنت بالله ورسوله فإن ذلك يذهب عنه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ تم میں سے کسی کے پاس شیطان آتا ہے اور کہتا ہے: تمہیں کس نے پیدا کیا ہے؟ تو وہ جواب دیتا ہے: اللہ نے۔ تو وہ (شیطان) کہتا ہے: پھر اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ پس جب تم میں سے کوئی شخص یہ (وسوسہ) محسوس کرے تو اسے چاہیے کہ وہ کہے: «آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ» (میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا)، بے شک ایسا کہنے سے یہ (وسوسہ) اس سے دور ہو جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1542]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] 1 عن عائشة. الصحيحة 116، الترغيب 2/266.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26203
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , قَالَ: حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ , عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ عَائِشَةَ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ أَحَدَكُمْ يَأْتِيهِ الشَّيْطَانُ فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَكَ؟ فَيَقُولُ: اللَّهُ , فَيَقُولُ: فَمَنْ خَلَقَ اللَّهَ؟ فَإِذَا وَجَدَ ذَلِكَ أَحَدُكُمْ , فَلْيَقْرَأْ: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ , فَإِنَّ ذَلِكَ يُذْهِبُ عَنْهُ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کسی شخص کے پاس شیطان آکر یوں کہے کہ تمہیں کس نے پیدا کیا ہے؟ اور وہ جواب دے کہ اللہ نے، پھر وہ یہ سوال کرے کہ اللہ کو کس نے پیدا کیا ہے تو ایسی صورت میں اسے یوں کہنا چاہیے " آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ " اس سے وہ دور ہوجائے گا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26203]

الحكم على الحديث:
صحيح من حديث أبى هريرة، م: 134
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 150
أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَسَّانَ السَّامِيُّ بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَذْحِجِيُّ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَنْ يَدَعَ الشَّيْطَانُ أَنْ يَأْتِيَ أَحَدَكُمْ فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ؟ فَيَقُولُ: الِلَّهِ، فَيَقُولُ فَمَنْ خَلَقَكَ؟ فَيَقُولُ: الِلَّهِ، فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ اللَّهَ؟ فَحَسَّ أَحَدُكُمْ بِذَلِكَ، فَلْيَقُلْ: آمَنَتُ بِاللَّهِ وَبِرُسُلِهِ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”شیطان اس بات کو ترک نہیں کرے گا کہ وہ کسی شخص کے پاس آ کر یہ کہے: آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو آدمی جواب دے گا: اللہ تعالیٰ نے، وہ دریافت کرے گا: تمہیں کس نے پیدا کیا ہے؟ تو آدمی جواب دے گا: اللہ تعالیٰ نے، وہ دریافت کرے گا: اللہ تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا ہے؟ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) جب کسی شخص کو اس صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑے، تو وہ یہ کہے: «آمَنْتُ بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ» ”میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتا ہوں۔“” [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 150]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 150، وأحمد فى (مسنده) برقم: 26844، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4704»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (116). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح. كثير بن عبيد المذحجي: ثقة، وباقي السند على شرط الشيخين.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 214
214. عن عائشة، أنّ رسولَ الله صلى الله عليه وسلم قال: إنّ أحدَكم يأتيه الشّيطانُ فيقول: من خلقك؟ فيقول: الله، فيقول: فمن خلق اللهَ؟ فإذا وجد ذلك أحدُكم فليقْرأْ: آمنتُ بالله ورسله، فإنّ ذلك يُذهب عنه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الإمام أحمد (26203)، والبزّار - كشف الأستار (50) -، وأبو يعلى (4704) كلّهم من حديث هشام بن عروة، عن أبيه، عن عائشة.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 82
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَحَدَكُمْ يَأْتِيهِ الشَّيْطَانُ فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَكَ؟ فَيَقُولُ: اللَّهُ، فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ اللَّهَ؟ فَإِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَقُلْ: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ، فَإِنَّ ذَلِكَ يُذْهِبُ عَنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میں سے کسی ایک کے پاس شیطان آتا ہے اور یہ کہتا ہے: تمہیں کس نے پیدا کیا ہے؟ آدمی کہتا ہے: اللہ تعالٰی نے شیطان کہتا ہے: اللہ تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا ہے؟ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) جب کوئی شخص ایسی صورتحال پائے، تو اسے یہ کہنا چاہیے: میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہوں، تو یہ چیز (یعنی وسوسہ) اُس سے دور ہو جائے گا“۔
یه روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 82]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 257/6 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4685، اورده المؤلف فى زوائد المسند 70 أورده المؤلف فى كشف الاستار 50 أورده المؤلف فى المقصد العلى 25، أخرجه مسند أحمد برقم: 25671»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4704
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْأَجْلَحِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي أَحَدَكُمْ، فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ؟ فَيَقُولُ: اللهُ، فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ الْأَرْضَ؟ فَيَقُولُ: اللهُ، فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ اللهَ؟ فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ، فَلْيَقُلْ: آمَنْتُ بِاللهِ وَرُسُلِهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شیطان تم میں سے کسی کے پاس آتا ہے اور سوال کرتا ہے کہ آسمانوں کو کس نے پیدا کیا؟ تو وہ جواب دیتا ہے کہ اللہ نے، پھر وہ پوچھتا ہے کہ زمین کو کس نے تخلیق کیا؟ تو وہ کہتا ہے کہ اللہ نے، پھر وہ (وسوسہ ڈالتے ہوئے) پوچھتا ہے کہ اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ تو جب ایسی صورتِ حال پیش آئے تو اسے چاہیے کہ یہ کہے: «آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ» ”میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4704]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21360، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 81، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4685»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں