🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1623. إن الرجل ليدرك بحسن خلقه درجة القائم بالليل الظامئ بالهواجر
بلاشبہ آدمی اپنے حسن اخلاق کے ذریعے رات کو قیام ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 1621 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1621
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12694
المعجم الکبیر للطبرانی: 7678
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1621
«إن الرجل ليدرك بحسن خلقه درجة القائم بالليل الظامئ بالهواجر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ آدمی اپنے حسن اخلاق کے ذریعے رات کو قیام کرنے والے اور سخت دوپہر کی گرمی میں پیاسے رہنے (روزہ رکھنے) والے کا درجہ پا لیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1621]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [طب] عن أبي أمامة. الصحيحة 794.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12694
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيُدْرِكُ بِحُسْنِ خُلُقِهِ دَرَجَةَ الْقَائِمِ بِاللَّيْلِ، الظَّامِئِ بِالْهَوَاجِرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اپنے اچھے اخلاق کے ذریعے رات کے وقت نفل پڑھنے والے اور دن کے وقت پیاسے رہنے والے (یعنی نفلی روزہ دار) کے مرتبے تک پہنچ جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12694]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7709)، أخرجه شرح السنة برقم: 3499»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7678
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ الرَّجُلَ لَيُدْرِكُ بِحُسْنِ خُلُقِهِ دَرَجَةَ الْقَائِمِ بِاللَّيْلِ الظَّامِئِ بِالْهَوَاجِرِ.
اسی سند سے سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک آدمی اپنے اچھے اخلاق کی بدولت اس شخص کا درجہ پا لیتا ہے جو رات کو (نفل نماز کے لیے) کھڑا رہتا ہو اور دن کی گرمی میں (روزے سے) پیاسا رہتا ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7678]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 169، حدیث 7709»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں