الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1631. إن الرحم شجنة آخذة بحجزة الرحمن تصل من وصلها وتقطع ....
بلاشبہ رحم (رشتہ داری) ایک شاخ ہے جس نے رحمن ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 1629 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1629
مسند احمد: 2953
الجامع الكامل: 14058
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13441
المعجم الکبیر للطبرانی: 10761
حدیث نمبر: 1629
«إن الرحم شجنة آخذة بحجزة الرحمن تصل من وصلها وتقطع من قطعها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ رحم (رشتہ داری) ایک شاخ ہے جس نے رحمن کے کمر بند کو پکڑا ہوا ہے، وہ اسی سے جڑتی ہے جو اس (رشتہ داری) کو جوڑتا ہے اور اسی سے کٹتی ہے جو اسے کاٹتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1629]
”بلاشبہ رحم (رشتہ داری) ایک شاخ ہے جس نے رحمن کے کمر بند کو پکڑا ہوا ہے، وہ اسی سے جڑتی ہے جو اس (رشتہ داری) کو جوڑتا ہے اور اسی سے کٹتی ہے جو اسے کاٹتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1629]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم] عن ابن عباس. الصحيحة 1602.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 2953
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي زِيَادٌ أَنَّ صَالِحًا مَوْلَى التَّوْءَمَةِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الرَّحِمَ شُجْنَةٌ آخِذَةٌ بِحُجْزَةِ الرَّحْمَنِ، يَصِلُ مَنْ وَصَلَهَا، وَيَقْطَعُ مَنْ قَطَعَهَا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رحم“ ایک شاخ ہے جس نے رحمن کی آڑ تھام رکھی ہے، جو اسے جوڑے گا اللہ اسے جوڑے گا، اور جو اسے توڑے گا اللہ اسے توڑ دے گا۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2953]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 14058
14058- عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إن الرحم شجنة آخذة بحجزة الرحمن يصل من وصلها، ويقطع من قطعها.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (2953)، والبزار –كشف الأستار (1883)، والطبراني (10/398) كلهم من طريق ابن جريج قال: أخبرني زياد أن صالحا مولى التوأمة، أخبره أنه سمع ابن عباس يحدث عن النبي صلى الله عليه وسلم فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 13441
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّ الرَّحِمَ شِجْنَةٌ آخِذَةٌ بِحُجْزَةِ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ، يَصِلُ مَنْ وَصَلَهَا وَيَقْطَعُ مَنْ قَطَعَهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْءَمَةِ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”بے شک رحم (یعنی رشتے داری) رحمان سے لپٹا ہوا ہے، رحمان اُسے ملاتا ہے جو اس کو ملاتا ہے اور رحمان اُسے کاٹ دیتا ہے جو اس (رشتے داری) کو کاٹ دیتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح مولیٰ توأمہ ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13441]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح مولیٰ توأمہ ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13441]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1883) اخرجه احمد فى المسند (2956)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23815»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10761
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْجَوْهَرِيُّ ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي زِيَادٌ ، أَنَّ صَالِحًا مَوْلَى التَّوْأَمَةِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ لِلرَّحِمِ حُجْنَةً آخِذَةً بِحُجْزَةِ الرَّحْمَنِ، تَصِلُ مَنْ وَصَلَهَا، وَتَقْطَعُ مَنْ قَطَعَهَا.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رحم (رشتہ داری) کا ایک کنڈا ہے جو رحمن کے حجزہ کو تھامے ہوئے ہے، جو اسے جوڑے یہ اسے جوڑتا ہے، اور جو اسے کاٹے یہ اسے کاٹتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10761]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 327، حدیث 10807»