الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3067. ثلاثة لا يدخلون الجنة أبدا: الديوث والرجلة من النساء ومدمن ....
تین لوگ کبھی جنت میں داخل نہیں ہوں گے: دیوث، ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 3062 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3062
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7722
حدیث نمبر: 3062
«ثلاثة لا يدخلون الجنة أبدا: الديوث والرجلة من النساء ومدمن الخمر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تین لوگ کبھی جنت میں داخل نہیں ہوں گے: دیوث، مردانہ وضع اختیار کرنے والی عورت، اور شراب کا عادی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3062]
”تین لوگ کبھی جنت میں داخل نہیں ہوں گے: دیوث، مردانہ وضع اختیار کرنے والی عورت، اور شراب کا عادی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3062]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن عمار بن ياسر. حجاب المرأة المسلمة ص 67.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7722
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ أَبَدًا: الدَّيُّوثُ وَالرَّجُلَةُ مِنَ النِّسَاءِ وَالْمُدْمِنُ الْخَمْرَ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَّا الْمُدْمِنُ الْخَمْرَ، فَقَدْ عَرَفْنَاهُ فَمَا الدَّيُّوثُ؟ قَالَ:" الَّذِي لَا يُبَالِي مَنْ دَخَلَ عَلَى أَهْلِهِ" قُلْنَا: فَمَا الرَّجُلَةُ مِنَ النِّسَاءِ؟ قَالَ:" الَّتِي تَشَبَّهُ بِالرِّجَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَسَاتِيرُ وَلَيْسَ فِيهِمْ مَنْ قِيلَ إِنَّهُ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَسَاتِيرُ وَلَيْسَ فِيهِمْ مَنْ قِيلَ إِنَّهُ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین قسم کے لوگ جنت میں کبھی داخل نہیں ہوں گے، دیوث مرد نما عورتیں اور با قاعدگی سے شراب پینے والا شخص، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جہاں تک باقاعدگی سے شراب پینے والے شخص کا تعلق ہے۔ اس سے، تو ہم واقف ہیں یہ دیوث کیا ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ اس کی بیوی کے پاس کون آتا ہے ہم نے عرض کی: مرد نما عورتوں سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مردوں کے ساتھ مشابہت رکھتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں مستور راوی ہیں لیکن ان میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہو کہ یہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7722]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں مستور راوی ہیں لیکن ان میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہو کہ یہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7722]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف