🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3671. سيكون في آخر الزمان خسف وقذف ومسخ إذا ظهرت المعازف ....
آخری زمانے میں زمین میں دھنسایا جانا، پتھروں کی بارش ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 3665 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3665
سنن ابن ماجہ: 4060
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12589
المعجم الکبیر للطبرانی: 5789
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7556
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3665
«سيكون في آخر الزمان خسف وقذف ومسخ إذا ظهرت المعازف والقينات واستحلت الخمر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آخری زمانے میں زمین میں دھنسایا جانا، پتھروں کی بارش اور صورتوں کا مسخ ہونا واقع ہو گا، جب ساز و آلاتِ موسیقی اور گانے والیاں عام ہو جائیں گی اور شراب کو حلال سمجھ لیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3665]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن سهل بن سعد. الروض النضير 1004: طس، طب – أبي سعيد. ت - عمران بن حصين.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4060
حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ , عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ , عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ , أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" يَكُونُ فِي آخِرِ أُمَّتِي , خَسْفٌ وَمَسْخٌ وَقَذْفٌ".
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میری امت کے اخیر میں زمین کا دھنسنا، صورتوں کا مسخ ہونا، اور آسمان سے پتھروں کی بارش کا ہونا ہو گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4060]
حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”میری اُمت کے آخر میں زمین میں دھنسنے، صورتیں بگڑ جانے اور پتھر برسنے کے واقعات ہوں گے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4060]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4702، ومصباح الزجاجة: 1436) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں عبدالرحمن بن زید ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بناء پر یہ صحیح ہے، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 4؍ 394)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
عبد الرحمٰن بن زيد بن أسلم ضعيف
و الحديث الآتي (الأصل: 4061) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 521

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12589
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَيَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ خَسْفٌ وَقَذْفٌ وَمَسْخٌ". قِيلَ: وَمَتَى ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِذَا ظَهَرَتِ الْمَعَازِفُ وَالْقَيْنَاتُ، وَاسْتُحِلَّتِ الْخَمْرُ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ إِحْدَى الطَّرِيقَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آخری زمانے میں زمین میں دھنسائے جانے، پتھر مارے جانے اور مسخ کیے جانے کا عذاب ہو گا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! یہ کب ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب گانے بجانے کے آلات اور گانے بجانے والی عورتیں ظاہر ہو جائیں گی (یعنی زیادہ ہو جائیں گی) اور شراب کو حلال قرار دیدیا جائے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ابتدائی حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس کے دو طریقوں میں سے ایک کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12589]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5810)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5810»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5789
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ الْمُضَرِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ (ح) . وَحَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ قَالَا: أَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَسْلَمَ ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ ، حَدَّثَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: سَيَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ خَسْفٌ وَقَذْفٌ وَمَسْخٌ، قِيلَ: وَمَتَى ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " إِذَا ظَهَرَتِ الْمَعَازِفُ وَالْقَيْنَاتُ، وَاسْتُحِلَّتِ الْخَمْرُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آخری زمانے میں زمین میں دھنسایا جانا، آسمان سے پتھراؤ اور صورتیں مسخ ہونا ہوگا۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! یہ کب ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب باجے اور گانے والیاں عام ہو جائیں، اور شراب کو حلال سمجھا جانے لگے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5789]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 150، حدیث 5810»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7556
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ خَسْفٌ وَمَسْخٌ وَقَذْفٌ. قِيلَ: وَمَتَى ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: إِذَا ظَهَرَتِ الْقَيْنَاتُ وَالْمَعَازِفُ وَاسْتُحِلَّتِ الْخُمُورُ ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَابْنُ مَاجَهْ مُخْتَصَرًا، وَمَدَارُ إِسْنَادَيْهِمَا عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امت میں زمین کا دھنسنا، صورتوں کا مسخ ہونا اور پتھروں کی بارش ہونا (جیسے عذابات) ہوں گے۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کب ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب گانے والی عورتوں اور آلاتِ موسیقی کا ظہور ہو جائے گا اور شرابوں کو حلال سمجھ لیا جائے گا۔“ اسے عبد بن حمید نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ انہی کے ہیں، جبکہ ابن ماجہ نے اسے مختصراً روایت کیا ہے؛ ان دونوں کی اسناد کا مدار عبد الرحمن بن زید بن اسلم پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7556]
تخریج الحدیث: «رواه عبد بن حميد واللفظ له، وابن ماجه مختصرا، ومدار إسناديهما على عبد الرحمن بن زيد بن أسلم، وهو ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2212»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں