الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4264. في أمتي خسف ومسخ وقذف
میری امت میں زمین میں دھنسانا، صورتیں بگاڑنا اور پتھراؤ ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 4257 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4257
سنن ابن ماجہ: 4062
حدیث نمبر: 4257
«في أمتي خسف ومسخ وقذف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری امت میں زمین میں دھنسانا، صورتیں بگاڑنا اور پتھراؤ کا عذاب ہو گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الفاء./حدیث: 4257]
”میری امت میں زمین میں دھنسانا، صورتیں بگاڑنا اور پتھراؤ کا عذاب ہو گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الفاء./حدیث: 4257]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ك] عن ابن عمرو. الروض النضير 1004: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4062
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ , حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ , وَمُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ , عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَكُونُ فِي أُمَّتِي خَسْفٌ وَمَسْخٌ وَقَذْفٌ".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں زمین کا دھنسنا، صورتوں کا مسخ ہونا، اور آسمان سے پتھروں کی بارش کا ہونا ہو گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4062]
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں زمین میں دھنسنے، صورتیں بگڑنے اور پتھر برسنے کے واقعات ہوں گے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4062]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ،، (تحفة الأشراف: 8926، ومصباح الزجاجة: 1437)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/163) (صحیح)» (سند میں ابو الزبیر مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، ابن معین نے کہا کہ ابو الزبیر کا سماع ابن عمرو رضی اللہ عنہما سے نہیں ہے، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حدیث صحیح ہے، نیز ملاحظہ ہو سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 4؍394)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح