🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4515. كلوه ومن أكل منكم فلا يقرب هذا المسجد حتى يذهب ....
اسے کھا لو، اور تم میں سے جو اسے کھائے ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 4507 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4507
سنن ابوداود: 3823
صحیح ابن خزیمہ: 1669
صحیح ابن حبان: 2085
السنن الكبرى للبيهقي: 5059
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3639
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4507
«كلوه ومن أكل منكم فلا يقرب هذا المسجد حتى يذهب ريحه منه» - يعني الثوم -
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اسے کھا لو، اور تم میں سے جو اسے کھائے وہ اس مسجد کے قریب نہ آئے یہاں تک کہ اس کی بو ختم ہو جائے (یعنی لہسن کھانے کے بعد)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4507]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د حب] عن أبي سعيد. الصحيحة 2032.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3823
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، أَنَّ بَكْرَ بْنَ سَوَادَةَ حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا النَّجِيبِ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ ذُكِرَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الثُّومُ وَالْبَصَلُ، وَقِيلَ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَشَدُّ ذَلِكَ كُلُّهُ الثُّومُ أَفَتُحَرِّمُهُ؟، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُوهُ، وَمَنْ أَكَلَهُ مِنْكُمْ فَلَا يَقْرَبْ هَذَا الْمَسْجِدَ حَتَّى يَذْهَبَ رِيحُهُ مِنْهُ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لہسن اور پیاز کا ذکر کیا گیا اور عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! ان میں سب سے زیادہ سخت لہسن ہے کیا آپ اسے حرام کرتے ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھاؤ اور جو شخص اسے کھائے وہ اس مسجد (مسجد نبوی) میں اس وقت تک نہ آئے جب تک اس کی بو نہ جاتی رہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3823]
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لہسن اور پیاز کا ذکر کیا گیا، اور کہا گیا: ”اے اللہ کے رسول! ان تمام میں سے لہسن (کی بو) زیادہ سخت ہے تو کیا آپ اسے حرام قرار دیتے ہیں؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے کھاؤ اور تم میں سے جو اسے کھائے تو وہ اس مسجد کے قریب نہ آئے یہاں تک کہ اس سے اس کی بدبو ختم ہو جائے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3823]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏(تحفة الأشراف: 4438)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المساجد 17 (566)، مسند احمد (4/252) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
صححه ابن خزيمة (1669 وسنده حسن) أبو النجيب وثقه ابن خزيمة وابن حبان فھو حسن الحديث

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1669
نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، أَنَّ أَبَا النَّجِيبِ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّهُ، ذُكِرَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الثُّومُ وَالْبَصَلُ وَالْكُرَّاثُ، وَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَشَدُّ ذَلِكَ كُلِّهِ الثُّومُ، أَفَتُحَرِّمُهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُوهُ، وَمَنْ أَكَلَهُ مِنْكُمْ، فَلا يَقْرَبْ هَذَا الْمَسْجِدَ حَتَّى يَذْهَبَ رِيحُهُ مِنْهُ"
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں لہسن، پیاز اور گندنے کا تذکرہ ہوا اور عرض کی گئی کہ اے اللہ کے رسول، ان سب میں لہسن سخت بُو والا ہے، کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے حرام قرار دیتے ہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے کھا لو، اور جس شخص نے اسے کھایا ہو وہ اس کی بُو ختم ہونے تک ہماری اس مسجد میں نہ آئے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب العذر الذى يجوز فيه ترك إتيان الجماعة/حدیث: 1669]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 565، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1667، 1669، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2085، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3823، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5139، 5140، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11243»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2085
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، أَنَّ أَبَا النَّجِيبِ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ ذِكْرُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الثُّومُ وَالْبَصَلُ، وَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَشَدُّ ذَلِكَ كُلِّهِ الثُّومُ أَفَنُحَرِّمُهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُوهُ وَمَنْ أَكَلَهُ مِنْكُمْ فَلا يَقْرَبْ هَذَا الْمَسْجِدَ حَتَّى تَذْهَبَ رِيحُهُ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں لہسن اور پیاز کا ذکر کیا گیا، عرض کیا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! لہسن ان میں زیادہ بودار ہے، کیا ہم اسے حرام سمجھیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اسے کھاؤ، البتہ تم میں سے جو شخص اسے کھاتا ہے وہ ہماری اس مسجد کے قریب اس وقت تک نہ آئے جب تک اس کی بو ختم نہ ہو جائے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2085]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 565، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1667، 1669، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2085، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3823، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5139، 5140، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11243» «رقم طبعة با وزير 2082»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2032). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط أبو النجيب يقال: اسمه ظليم، روى عن ابن عمر وأبي سعيد، ولم يرو عنه غير بكر بن سوادة، وأورده المؤلف في "الثقات" 5/ 575.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5059
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، أَنَّ أَبَا النَّجِيبِ مَوْلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ حَدَّثَهُ: أَنَّهُ ذَكَرَ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الثُّومَ وَالْبَصَلَ وَالْكُرَّاثَ، وَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَأَشَدُّ ذَلِكَ كُلِّهِ الثُّومُ، أَفَنُحَرِّمُهُ؟ فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُوهُ، مَنْ أَكَلَهُ فَلَا يَقْرَبْ هَذَا الْمَسْجِدَ حَتَّى يَذْهَبَ عَنْهُ رِيحُهُ مِنْهُ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لہسن، پیاز اور گندنے کا ذکر کیا گیا، عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! آپ کو ان میں سب سے زیادہ ناپسند لہسن ہے، کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو حرام قرار دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، تم کھاؤ، لیکن جو کھا لے وہ اس مسجد کے قریب نہ آئے جب تک اس کی بو ختم نہ ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5059]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ ابوداؤد 3823»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3639
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ "قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الثُّومِ وَالْبَصَلِ وَالْكُرَّاثِ. قُلْنَا: يَا أَبَا سَعِيدٍ، أَحَرَامٌ هُوَ؟ قَالَ: لَا".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ: مِنْ طَرِيقِ أَبِي النَّجِيبِ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ حَدَّثَهُ "أَنَّهُ ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الثُّومُ وَالْبَصَلُ فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَشَدُّ ذَلِكَ كُلِّهُ الثُّومُ، أَفَتُحَرِّمُهُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُوهُ، وَمَنْ أَكَلَهُ مِنْكُمْ فَلَا يَقْرَبْ هَذَا الْمَسْجِدَ حَتَّى يَذْهَبَ رِيحُهُ ". وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّوْعِ بَعْضُهَا فِي كِتَابِ الْمَسَاجِدِ، وَبَعْضُهَا فِي كِتَابِ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لہسن، پیاز اور گندنا (کھا کر مسجد آنے) سے منع فرمایا ہے“، ہم نے دریافت کیا: اے ابوسعید! کیا یہ حرام ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”نہیں“؛ میں کہتا ہوں کہ اسے امام ابوداؤد نے اپنی سنن میں ابونجیب (مولیٰ عبد اللہ بن سعد) کے واسطے سے روایت کیا ہے کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لہسن اور پیاز کا تذکرہ ہوا تو عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! ان میں سب سے شدید (ناگوار) بو لہسن کی ہے، تو کیا آپ اسے حرام قرار دیتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اسے کھاؤ، البتہ تم میں سے جو شخص اسے کھائے وہ اس وقت تک ہماری اس مسجد کے قریب نہ آئے جب تک اس کی بو ختم نہ ہو جائے“، اور اس باب کی بعض احادیث پہلے کتاب المساجد اور کتاب افتتاح الصلاۃ میں گزر چکی ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأطعمة/حدیث: 3639]
تخریج الحدیث: «بشر بن حرب: إسناده فيه لين لأجله (المطالب المحققة ١٢٤٣)، وقال البوصيري: ضعيف»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 3823، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10700، 11189، 11229، 11396، وأخرجه فتح الباري برقم: 815، 818، 5136، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8059، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2085»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف بشر بن حرب، وأصل النهي عن الثوم والبصل في صحيح مسلم من حديث أبي سعيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں