الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4559. كل مسكر حرام وإن على الله لعهدا لمن شرب المسكر ....
ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اور جو شخص نشہ ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 4551 (کل: 13 مقامات، 11 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4551
صحیح مسلم: 5217
سنن نسائی: 5712
مشکوۃ المصابیح: 3639
مسند احمد: 14880
الفتح الربانی: 7553
صحیح ابن حبان: 5360
السنن الكبرى للبيهقي: 17364
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8188
المعجم الاوسط: 8446
11 تا 13
حدیث نمبر: 17364
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ رَجُلًا قَدِمَ مِنْ جَيْشَانَ، وَجَيْشَانُ مِنَ الْيَمَنِ، فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَرَابٍ يَشْرَبُونَهُ بِأَرْضِهِمْ مِنَ الذُّرَةِ يُقَالُ لَهُ الْمِزْرُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَمُسْكِرٌ هُوَ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَإِنَّ اللهَ عَهِدَ لِمَنْ يَشْرَبُ الْمُسْكِرَ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ:" عَرَقُ أَهْلِ النَّارِ، أَوْ عُصَارَةُ أَهْلِ النَّارِ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ بْنِ سَعِيدٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی جیشان سے آیا، اور جیشان یمن میں ہے، اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس مشروب کے بارے میں سوال کیا جو وہ اپنے علاقے میں مکئی سے بنا کر پیتے ہیں جسے مزر کہا جاتا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وہ نشہ آور ہے؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اور اللہ نے عہد کیا ہے کہ جو نشہ آور چیز پیے گا وہ اسے «طِينَةِ الْخَبَالِ» پلائے گا۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! «طِينَةِ الْخَبَالِ» کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنمیوں کا پسینہ، یا جہنمیوں کا نچوڑ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17364]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8188
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اعْلَمُوا أَنَّ كُلَّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، إِنَّ اللَّهَ عَهِدَ لِمَنْ شَرِبَ مُسْكِرًا أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ یہ بات جان لو! ہر نشہ آور چیز حرام ہے، بے شک اللہ تعالیٰ نے یہ طے کیا ہے، جو شخص نشہ آور چیز پیئے گا، اللہ تعالیٰ اُسے طینہ خبال میں سے پلائے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8188]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8188]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2927)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8446
حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ: نَا مُحَمَّدٌ قَالَ: نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَإِنَّ اللهَ عَهِدَ مَنْ شَرِبَ مُسْكِرًا أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عُصَارَةِ أَهْلِ النَّارِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَارَةَ إِلَّا الدَّرَاوَرْدِيُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَارَةَ إِلَّا الدَّرَاوَرْدِيُّ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اور اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر لازم کر رکھا ہے کہ جو شخص نشہ آور چیز پیے گا اسے قیامت کے دن ’طِينَةُ الخَبَال‘ پلائے گا، اور یہ جہنمیوں کا نچوڑ (یعنی ان کے جسموں سے بہنے والی پیپ اور رطوبت) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمارہ سے دراوردی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8446]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمارہ سے دراوردی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8446]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2002، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5360، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5725 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5199، 6788، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17457، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15109»