🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5396. ليس بين العبد والشرك إلا ترك الصلاة فإذا تركها فقد ....
بندے اور شرک کے درمیان صرف نماز چھوڑنا حائل ہے، ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 5388 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5388
سنن ابن ماجہ: 1080
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4100
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5388
«ليس بين العبد والشرك إلا ترك الصلاة فإذا تركها فقد أشرك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بندے اور شرک کے درمیان صرف نماز چھوڑنا حائل ہے، پس جب وہ اسے چھوڑ دے تو اس نے شرک کر لیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5388]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أنس. صحيح الترغيب 567.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1080
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَيْسَ بَيْنَ الْعَبْدِ وَالشِّرْكِ إِلَّا تَرْكُ الصَّلَاةِ، فَإِذَا تَرَكَهَا فَقَدْ أَشْرَكَ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندے اور شرک کے درمیان نماز چھوڑنے کا فرق ہے، جب اس نے نماز چھوڑ دی تو شرک کیا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1080]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندے اور مشرک کے درمیان محض ترک نماز ہی (رابطہ) ہے، جب اس نے نماز چھوڑ دی تو وہ مشرک ہو گیا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1080]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1681، ومصباح الزجاجة: 381) (صحیح)» ‏‏‏‏ (اس کی سند میں یزید بن أبان الرقاشی ضعیف ہیں، لیکن دوسری احادیث سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو: المشکاة: 574، مصباح الزجاجة: 384 بتحقیق عوض الشہری)
وضاحت: ۱؎: مشرک اور کافر دونوں کا حکم ایک ہے، دونوں جہنم میں ہمیشہ رہیں گے، معاذ اللہ! اتنی صاف حدیثوں کو دیکھ کر بھی کوئی نماز ترک کر دے تو اس سے زیادہ بدبخت و بدنصیب کون ہو گا کہ مشرک اور کافر ہو گیا، اور دین محمدی سے نکل گیا، «أعاذنا الله» !
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قال البوصيري: ’’ ھذا إسناد ضعيف۔لضعف يزيد بن أبان الرقاشي ‘‘ وھو: ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 415

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4100
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ يَزِيدَ الرَّقَاشِيَّ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: بَيْنَ الْعَبْدِ وَالْكُفْرِ وَالشِّرْكِ تَرْكُ الصَّلَاةِ، فَإِذَا تَرَكَ الصَّلَاةَ فَقَدْ كَفَرَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بندے اور کفر و شرک کے درمیان (بنیادی حدِ فاصل) نماز کا ترک کرنا ہے، پس جب اس نے نماز چھوڑ دی تو یقیناً اس نے کفر کیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4100]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1080، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4086»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں