🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
540. إذا دعي أحدكم إلى طعام فليجب فإن كان مفطرا فليأكل ....
جب تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت دی ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 539 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 539
صحیح مسلم: 3520
سنن ابوداود: 2460، 2461
مشکوۃ المصابیح: 2078
مسند احمد: 7749، 10585
الجامع الكامل: 4416، 11179، 14206، 14445
السنن الكبرى للبيهقي: 14532، 14533
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6036
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 539
«إذا دعي أحدكم إلى طعام فليجب فإن كان مفطرا فليأكل وإن كان صائما فليصل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت دی جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے قبول کرے، پس اگر وہ روزے سے نہ ہو تو کھا لے اور اگر روزے سے ہو تو اس کے لیے دعا کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 539]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د ت هـ] عن أبي هريرة. الإرواء 1953.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1431 ترقیم شاملہ: -- 3520
حدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حدثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ، فَلْيُجِبْ فَإِنْ كَانَ صَائِمًا، فَلْيُصَلِّ، وَإِنْ كَانَ مُفْطِرًا، فَلْيَطْعَمْ ".
ابن سیرین نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو دعوت دی جائے تو وہ قبول کرے۔ اگر وہ روزہ دار ہے تو دعا کرے اور اگر روزے کے بغیر ہے تو کھانا کھائے۔“ [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3520]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کو جب دعوت دی جائے تو وہ اسے قبول کرے، پھر اگر وہ روزہ دار ہو تو دعا کر دے اور اگر روزہ نہ ہو تو کھا لے۔“ [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3520]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1431
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2460
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ فَلْيُجِبْ، فَإِنْ كَانَ مُفْطِرًا فَلْيَطْعَمْ، وَإِنْ كَانَ صَائِمًا فَلْيُصَلِّ". قَالَ هِشَامٌ: وَالصَّلَاةُ الدُّعَاءُ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، أَيْضًا عَنْ هِشَامٍ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو دعوت دی جائے تو اسے قبول کرنا چاہیئے، اگر روزے سے نہ ہو تو کھا لے، اور اگر روزے سے ہو تو اس کے حق میں دعا کر دے“۔ ہشام کہتے ہیں: «صلاۃ» سے مراد دعا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2460]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت ملے تو چاہیے کہ قبول کر لے، اگر روزے سے نہ ہو تو کھانا کھا لے اور اگر روزہ رکھا ہوا ہو تو (مجلس میں حاضر ہو اور صاحب طعام کے لیے) دعا کرے۔“ ہشام بن حسان نے وضاحت کی کہ ”اس حدیث میں «الصَّلَاةُ» کے معنی دعا کرنا ہیں۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”اس حدیث کو حفص بن غیاث نے بھی ہشام سے روایت کیا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2460]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 14573)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/242)، سنن الدارمی/الصوم 31 (1778) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1431)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2461
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ إِلَى طَعَامٍ وَهُوَ صَائِمٌ، فَلْيَقُلْ: إِنِّي صَائِمٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت دی جائے اور وہ روزے سے ہو تو اسے کہنا چاہیئے کہ میں روزے سے ہوں“۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2461]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو کھانے میں بلایا جائے اور اس نے روزہ رکھا ہوا ہو تو کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2461]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/ الصیام 28 (1150)، سنن الترمذی/الصوم 64 (781)، سنن ابن ماجہ/الصیام 47 (1750)، (تحفة الأشراف: 13671)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/242)، دی/المناسک 31 (1778) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1150)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2078
2078 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ إِلَى طَعَامٍ وَهُوَ صَائِمٌ فَلْيَقُلْ: إِنِّي صَائِمٌ) . وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: (إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ فَلْيُجِبْ، فَإِنْ كَانَ صَائِمًا فَلْيُصَلِّ، وَإِنْ كَانَ مُفْطِرًا فَلْيَطْعَمْ) رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت دی جائے جبکہ وہ روزے سے ہو تو وہ کہے: میں روزے سے ہوں۔“ اور ایک روایت میں ہے: ”جب تم میں سے کسی کو دعوت دی جائے تو وہ قبول کرے، اگر وہ روزے سے ہو تو وہ دعا کرے اور اگر روزے سے نہ ہو تو کھانا کھا لے۔“ (رواہ مسلم) [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 2078]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1150/159)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7749
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ دُعِيَ فَلْيُجِبْ، فَإِنْ كَانَ مُفْطِرًا أَكَلَ، وَإِنْ كَانَ صَائِمًا، فَلْيُصَلِّ وَلْيَدْعُ لَهُمْ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اگر کسی کو کھانے کی دعوت دی جائے تو اسے قبول کرنی چاہئے، پھر اگر وہ روزے سے نہ ہو تو اسے کھا لینا چاہئے اور اگر روزے سے ہو تو ان کے حق میں دعا کرنی چاہئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7749]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1431.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10585
حَدَّثَنَا يَزِيدُ , أَخْبَرَنَا هِشَامٌ , عَنْ مُحَمَّدٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ فَلْيُجِبْ , فَإِنْ كَانَ صَائِمًا فَلْيَصِلْ , وَإِنْ كَانَ مُفْطِرًا فَلْيَطْعَمْ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اگر کسی کو کھانے کی دعوت دی جائے اور وہ روزے سے نہ ہو تو اسے کھالینا چاہئے اور اگر روزے سے ہو تو ان کے حق میں دعا کرنی چاہئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10585]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1431
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4416
4416. عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا دُعي أحدُكم فليُجب فإن كان صائماً فليصلِّ، وإن كان مُفطراً فليطْعَم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في النكاح (1431) عن أبي بكر بن أبي شيبة، حدّثنا حفص بن غياث، عن هشام (هو ابن حسّان القردوسيّ)، عن ابن سيرين، عن أبي هريرة، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11179
11179- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا دعي أحدكم فليجب، فإن كان صائما فليصل، وإن كان مفطرا فليطعم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في النكاح (1431) عن أبي بكر بن أبي شيبة، ثنا حفص بن غياث، عن هشام، عن ابن سيرين، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14206
14206- عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إذا دُعِيَ أحدُكم إلى طعام، فجاء مع الرسول، فإن ذلك له إذن.
تخریج الحدیث: «صحيح: روأه أبو داود (5190)، والبخاري في الأدب المفرد (1075)، والإمام أحمد (10894) كلهم من حديث عبد الأعلى، حدثنا سعيد، عن قتادة، عن أبي رافع، عن أبي هريرة فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں