🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5606. ما تريدون من علي؟ ما تريدون من علي؟ ما تريدون ....
تم علی سے کیا چاہتے ہو؟ تم علی سے کیا ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 5598 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5598
سنن ترمذی: 3712
مشکوۃ المصابیح: 6090
مسند احمد: 19928
مصنف ابن ابی شیبہ: 34293
صحیح ابن حبان: 6929
المعجم الکبیر للطبرانی: 15356
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 355
فضائل صحابہ: 1035، 1060، 1104
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5598
«ما تريدون من علي؟ ما تريدون من علي؟ ما تريدون من علي؟ إن عليا مني وأنا منه وهو ولي كل مؤمن بعدي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم علی سے کیا چاہتے ہو؟ تم علی سے کیا چاہتے ہو؟ تم علی سے کیا چاہتے ہو؟ بے شک علی مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں، اور وہ میرے بعد ہر مومن کے دوست ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5598]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت ك] عن عمران بن حصين. الصحيحة 2223: ن: خصائص. حب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3712
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَيْشًا , وَاسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَمَضَى فِي السَّرِيَّةِ , فَأَصَابَ جَارِيَةً , فَأَنْكَرُوا عَلَيْهِ , وَتَعَاقَدَ أَرْبَعَةٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالُوا: إِذَا لَقِينَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرْنَاهُ بِمَا صَنَعَ عَلِيٌّ، وَكَانَ الْمُسْلِمُونَ إِذَا رَجَعُوا مِنَ السَّفَرِ بَدَءُوا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَلَّمُوا عَلَيْهِ , ثُمَّ انْصَرَفُوا إِلَى رِحَالِهِمْ، فَلَمَّا قَدِمَتِ السَّرِيَّةُ سَلَّمُوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَامَ أَحَدُ الْأَرْبَعَةِ , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَمْ تَرَ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ صَنَعَ كَذَا وَكَذَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَامَ الثَّانِي فَقَالَ مِثْلَ مَقَالَتِهِ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ الثَّالِثُ فَقَالَ مِثْلَ مَقَالَتِهِ , فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ الرَّابِعُ فَقَالَ مِثْلَ مَا قَالُوا، فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْغَضَبُ يُعْرَفُ فِي وَجْهِهِ فَقَالَ: " مَا تُرِيدُونَ مِنْ عَلِيٍّ , مَا تُرِيدُونَ مِنْ عَلِيٍّ , مَا تُرِيدُونَ مِنْ عَلِيٍّ، إِنَّ عَلِيًّا مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ , وَهُوَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ.
عمران بن حصین رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سریہ (لشکر) روانہ کیا اور اس لشکر کا امیر علی رضی الله عنہ کو مقرر کیا، چنانچہ وہ اس سریہ (لشکر) میں گئے، پھر ایک لونڈی سے انہوں نے جماع کر لیا ۱؎ لوگوں نے ان پر نکیر کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے چار آدمیوں نے طے کیا اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب ہم ملیں گے تو علی نے جو کچھ کیا ہے اسے ہم آپ کو بتائیں گے، اور مسلمان جب سفر سے لوٹتے تو پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتے اور آپ کو سلام کرتے تھے، پھر اپنے گھروں کو جاتے، چنانچہ جب یہ سریہ واپس لوٹ کر آیا اور لوگوں نے آپ کو سلام کیا تو ان چاروں میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا آپ کو معلوم نہیں کہ علی نے ایسا ایسا کیا ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا، پھر دوسرا کھڑا ہوا تو دوسرے نے بھی وہی بات کہی جو پہلے نے کہی تھی تو آپ نے اس سے بھی منہ پھیر لیا، پھر تیسرا شخص کھڑا ہوا اس نے بھی وہی بات کہی، تو اس سے بھی آپ نے منہ پھیر لیا، پھر چوتھا شخص کھڑا ہوا تو اس نے بھی وہی بات کہی جو ان لوگوں نے کہی تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ کے چہرے سے ناراضگی ظاہر تھی۔ آپ نے فرمایا: ”تم لوگ علی کے سلسلہ میں کیا چاہتے ہو؟ تم لوگ علی کے سلسلہ میں کیا چاہتے ہو؟ علی مجھ سے ہیں اور میں علی سے ہوں ۱؎ اور وہ دوست ہیں ہر اس مومن کا جو میرے بعد آئے گا“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف جعفر بن سلیمان کی روایت سے جانتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3712]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (أخرجہ النسائي في الکبری) (تحفة الأشراف: 10861)، و مسند احمد (4/437-438) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ لونڈی مال غنیمت میں سے تھی، تو لوگوں نے اس لیے اعتراض کیا کہ ابھی مال غنیمت کی تقسیم تو عمل میں آئی نہیں، اس لیے یہ مال غنیمت میں خردبرد کے ضمن میں آتا ہے، یا اس لیے اعتراض کیا کہ مال غنیمت کی لونڈیوں میں ضروری ہے کہ پہلے ایک ماہواری سے ان کے رحم کی صفائی ہو جائے، اور علی رضی الله عنہ نے ایسا نہیں کیا ہے، یہ بات تو علی رضی الله عنہ سے بالکل بعید ہے کہ استبراء رحم (رحم کی صفائی) سے پہلے لونڈی سے ہمبستری کر بیٹھیں، ہوا یہ ہو گا کہ ایک دو دن کے بعد ہی وہ ماہواری سے فارغ ہوئی ہو گی، تو اب مزید ماہواری کی تو ضرورت تھی نہیں۔
۲؎: اس جملہ سے اہل تشیع کا یہ استدلال کرنا کہ علی رضی الله عنہ سارے صحابہ سے افضل ہیں درست نہیں ہے کیونکہ کچھ اور صحابہ بھی ہیں جن کے متعلق آپ نے یہی جملہ کہا ہے، مثلاً جلیبیب کے متعلق آپ نے فرمایا: ” «ہذا منی و أنا منہ» “ اسی طرح اشعریین کے بارے میں آپ نے فرمایا: ” «فہم منی و أنا منہم» “ یہ دونوں روایتیں صحیح مسلم کی ہیں، مسند احمد میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی ناجیہ کے متعلق فرمایا: «أنا منہم وہم منی» ۔ نیز اس سے یہ استدلال کرنا بھی صحیح نہیں ہے کہ ”علی مجھ سے ہیں“ کا مطلب ہے: علی آپ کی ذات ہی میں سے ہیں، اس سے مراد ہے: نسب۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (2223)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6090
الْفَصْلُ الثَّانِي 6090 - عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"إِنَّ عَلِيًّا مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، وَهُوَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”علی مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں اور وہ ہر مومن کے دوست ہیں۔“ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6090]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (3712 وقال: غريب)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19928
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , وَعَفَّانُ المعنى , وهذا حديث عبد الرزاق قَالَا: ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ الرِّشْكُ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ فَأَحْدَثَ شَيْئًا فِي سَفَرِهِ، فَتَعَاهَدَ , قَالَ عَفَّانُ: فَتَعَاقَدَ أَرْبَعَةٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَذْكُرُوا أَمْرَهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ عِمْرَانُ: وَكُنَّا إِذَا قَدِمْنَا مِنْ سَفَرٍ بَدَأْنَا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمْنَا عَلَيْهِ، قَالَ: فَدَخَلُوا عَلَيْهِ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْهُمْ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَلِيًّا فَعَلَ كَذَا وَكَذَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ الثَّانِي، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَلِيًّا فَعَلَ كَذَا وَكَذَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ الثَّالِثُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَلِيًّا فَعَلَ كَذَا وَكَذَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ الرَّابِعُ , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَلِيًّا فَعَلَ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الرَّابِعِ , وَقَدْ تَغَيَّرَ وَجْهُهُ، فَقَالَ:" دَعُوا عَلِيًّا، دَعُوا عَلِيًّا، دَعُوا عليًّا، إِنَّ عَلِيًّا مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، وَهُوَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي" .
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لشکر کا ایک دستہ کسی طرف روانہ کیا اور ان کا امیر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مقرر کردیا، دوران سفر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کچھ نئی باتیں کیں، تو چار صحابہ رضی اللہ عنہ نے یہ عہد کرلیا کہ یہ چیز نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ضرور ذکر کریں گے، ہم لوگوں کا یہ معمول تھا کہ جب سفر سے واپس آتے تو سب سے پہلے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضری دیتے اور انہیں سلام کرتے تھے۔ چناچہ اس مرتبہ بھی وہ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تھوڑی دیر بعد ان میں سے ایک آدمی نے کھڑے ہو کر عرض کیا یا رسول اللہ! علی نے اس اس طرح کیا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اعراض فرمایا: پھر دوسرے، تیسرے اور چھو تھے نے باری باری کھڑے ہو کر یہی کہا یارسول اللہ! علی نے اس اس طرح کیا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم چوتھے آدمی کی طرف متوجہ ہوئے، اس وقت تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے رخ انور کا رنگ بدل چکا تھا اور تین مرتبہ فرمایا علی کو چھوڑ دو، علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں اور وہ میرے بعد ہر مؤمن کا محبوب ہے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 19928]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، وهذا الحديث من منكرات جعفر بن سليمان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32784 ترقیم الشثری: -- 34293
حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: حدثني يزيد الرشك ، عن مطرف ، عن عمران بن حصين قال: بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم سرية واستعمل عليهم عليا، فصنع علي شيئا انكروه، فتعاقد اربعة من اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم ان [يذكروا امره لرسول الله صلى الله عليه وسلم] ، وكانوا إذا قدموا من سفر بدؤوا برسول الله صلى الله عليه وسلم فسلموا عليه ونظروا إليه، ثم ينصرفون إلى رحالهم، قال: فلما قدمت السرية سلموا على رسول الله صلى الله عليه وسلم فقام احد الاربعة، فقال: يا رسول الله، الم تر ان عليا صنع كذا وكذا، فاقبل إليه رسول الله [صلى الله عليه وسلم] يعرف الغضب في وجهه فقال: ما تريدون من علي؟ ما تريدون من علي؟ علي مني وانا من علي، وعلي ولي كل مؤمن بعدي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [ب]: زيادة (وسلم).
(٥) معلول، جعفر بن سليمان صدوق روى ما يؤيد بدعته فلا تقبل روايته، والحديث أخرجه أحمد (١٩٩٢٨)، والترمذي (٣٧١٢)، وابن حبان (٦٩٢٩)، والنسائي في الكبرى (٨١٤٦)، والطيالسي (٨٢٩)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٢٩٨)، وأبو يعلى (٣٥٥)، والطبراني ١٨/ (٢٦٥)، والحاكم ٣/ ١١٠، وابن عدي ٢/ ٥٦٨، وأبو نعيم في الحلية ٦/ ٢٩٤، والقطيعي في زوائد الفضائل (١٠٦٠).

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ان پر امیر مقرر کردیا۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کچھ ایسا کام کیا جس کو لوگوں نے ناپسند کیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے چار لوگوں نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ اس بات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کریں گے۔ اور یہ لوگ جب سفر سے واپس آتے تو سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوتے تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرتے پھر اپنے کجاو وں کی طرف پلٹ جاتے۔ راوی کہتے ہیں: کہ جب سارے لشکروا لے آگئے۔ اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سلام کرلیا تو ان چاروں میں سے ایک شخص کھڑا ہو کر کہنے لگا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کی کیا رائے ہے علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں کہ انہوں نے یہ کام کیا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کی طرف متوجہ ہوئے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر غصہ کے آثار نمایاں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ علی رضی اللہ عنہ سے کیا چاہتے ہو؟! تم لوگ علی رضی اللہ عنہ سے کیا چاہتے ہو؟! علی رضی اللہ عنہ مجھ سے ہیں اور میں علی رضی اللہ عنہ سے ہوں اور علی رضی اللہ عنہ میرے بعد ہر مومن کے دوست ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34293]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال المباركفوري: تفرد بها جعفر بن سليمان وهو شيعي بل هو غال في التشيعفظهر بهذا كله أن زيادة لفظ بعدي في هذا الحديث ليست بمحفوظة بل هي مردودة . قال سعد الشثري: معلول، جعفر بن سليمان صدوق روى ما يؤيد بدعته فلا تقبل روايته، والحديث .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6929، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4606، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8090، 8399، 8420، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3712، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20247، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 868، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 355، والبزار فى «مسنده» برقم: 3558، والطبراني فى «الكبير» برقم: 265، ترقيم محمد عوامة: 32784»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6929
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَقِيقٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً وَاسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ عَلِيًّا، قَالَ: فَمَضَى عَلِيٌّ فِي السَّرِيَّةِ، فَأَصَابَ جَارِيَةً، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: إِِذَا لَقِينَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبَرْنَاهُ بِمَا صَنَعَ عَلِيٌّ، قَالَ عِمْرَانُ: وَكَانَ الْمُسْلِمُونَ إِِذَا قَدِمُوا مِنْ سَفَرٍ بَدَءُوا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَلَّمُوا عَلَيْهِ وَنَظَرُوا إِِلَيْهِ، ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ إِِلَى رِحَالِهِمْ، فَلَمَّا قَدِمَتِ السَّرِيَّةُ سَلَّمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ أَحَدُ الأَرْبَعَةِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَمْ تَرَ أَنَّ عَلِيًّا صَنَعَ كَذَا وَكَذَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَمْ تَرَ أَنَّ عَلِيًّا صَنَعَ كَذَا وَكَذَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَمْ تَرَ أَنَّ عَلِيًّا صَنَعَ كَذَا وَكَذَا، فَأَقْبَلَ إِِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْغَضَبُ يُعْرَفُ فِي وَجْهِهِ، فقَالَ: مَا تُرِيدُونَ مِنْ عَلِيٍّ ثَلاثًا" إِِنَّ عَلِيًّا مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، وَهُوَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي" .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنگی مہم روانہ کی اور ان کا امیر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو مقرر فرمایا۔ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس مہم میں تشریف لے گئے اور انہوں نے ایک کنیز کے ساتھ صحبت کر لی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے ان کی اس حرکت کو غلط قرار دیا اور انہوں نے یہ کہا: ”جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے تو ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتائیں گے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایسا کیا ہے۔“ سیدنا عمران رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مسلمان جب کسی سفر سے واپس آتے تھے، تو وہ سب سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرتے تھے، پھر اپنی رہائش گاہوں کی طرف واپس جاتے تھے۔ جب وہ مہم واپس آئی تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، ان چار افراد میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ملاحظہ نہیں فرمائی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایسا ایسا کیا ہے؟“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا۔ پھر دوسرے صاحب کھڑے ہوئے اور انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ملاحظہ نہیں فرمائی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایسا ایسا کیا ہے؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بھی منہ پھیر لیا۔ پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ملاحظہ نہیں فرمایا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایسا ایسا کیا ہے؟“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف متوجہ ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر غصے کے آثار نمایاں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ علی کے بارے میں کیا چاہتے ہو؟“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمائی، ”بے شک علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں اور وہ میرے بعد ہر مومن کا محبوب ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6929]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6929، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4606، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8090، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3712، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20247» «رقم طبعة با وزير 6890»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2223). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15356
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، وَالْحَسَنُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْبَغْدَادِيُّ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعَدَنِيُّ قَالُوا: ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَرِيَّةً، فَاسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ عَلِيًّا فَمَضَى عَلَى السَّرِيَّةِ، فَأَصَابَ عَلِيٌّ جَارِيَةً، فَأَنْكَرُوا ذَلِكَ عَلَيْهِ، فَتَعَاقَدَ أَرْبَعَةٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالُوا: إِذَا لَقِينَا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرْنَاهُ بِمَا صَنَعَ، قَالَ عِمْرَانُ : وَكَانَ الْمُسْلِمُونَ إِذَا قَدِمُوا مِنْ سَفَرٍ بَدَؤُوا بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَلَّمُوا عَلَيْهِ، ثُمَّ انْصَرَفُوا، فَلَمَّا قَدِمَتِ السَّرِيَّةُ، سَلَّمُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ أَحَدُ الْأَرْبَعَةِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَمْ تَرَ أَنَّ عَلِيًّا صَنَعَ كَذَا وَكَذَا؟ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَمْ تَرَ أَنَّ عَلِيًّا صَنَعَ كَذَا وَكَذَا؟ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ آخَرُ مِنْهُمْ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَمْ تَرَ أَنَّ عَلِيًّا صَنَعَ كَذَا وَكَذَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ الرَّابِعُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَمْ تَرَ أَنَّ عَلِيًّا صَنَعَ كَذَا وَكَذَا؟ فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْرَفُ الْغَضَبُ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ: مَاذَا تُرِيدُونَ مِنْ عَلِيٍّ ؟ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ إِنَّ عَلِيًّا مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ وَهُوَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا اور علی رضی اللہ عنہ کو ان کا امیر مقرر کیا، تو وہ لشکر کے ساتھ روانہ ہوئے، اس دوران علی رضی اللہ عنہ نے ایک باندی حاصل کی، تو لوگوں نے اس پر اعتراض کیا۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے چار افراد نے آپس میں عہد کیا اور کہا: جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملیں گے تو انہیں بتائیں گے کہ علی نے کیا کیا۔ عمران رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مسلمانوں کا یہ طریقہ تھا کہ جب وہ سفر سے آتے تو پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرتے پھر واپس چلے جاتے۔ چنانچہ جب یہ لشکر واپس آیا تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، تو ان چاروں میں سے ایک کھڑا ہوا اور کہا: یا رسول اللہ، کیا آپ نہیں دیکھتے کہ علی نے ایسا ایسا کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا۔ پھر دوسرا کھڑا ہوا اور کہا: یا رسول اللہ، کیا آپ نہیں دیکھتے کہ علی نے ایسا ایسا کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بھی منہ پھیر لیا۔ پھر ان میں سے تیسرا کھڑا ہوا اور کہا: یا رسول اللہ، کیا آپ نہیں دیکھتے کہ علی نے ایسا ایسا کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بھی منہ پھیر لیا۔ پھر چوتھا شخص کھڑا ہوا اور کہا: یا رسول اللہ، کیا آپ نہیں دیکھتے کہ علی نے ایسا ایسا کیا؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر غصہ صاف نظر آ رہا تھا، اور فرمایا: ”تم علی سے کیا چاہتے ہو؟“ - تین بار فرمایا - ”بے شک علی مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ میرے بعد ہر مومن کا ولی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15356]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 128، حدیث 265»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 355
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ الرِّشْكُ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً، وَاسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ لَهُ: يَا عَلِيُّ ، السَّرِيَّةَ، قَالَ عِمْرَانُ : كَانَ الْمُسْلِمُونَ إِذَا قَدِمُوا مِنْ غَزْوَةٍ أَتَوْا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ يَأْتُوا رِحَالَهُمْ، فَأَخْبَرُوهُ مَسِيرَهُمْ، قَالَ: فَأَصَابَ عَلِيٌّ جَارِيَةً، فَتَعَاقَدَ أَرْبَعَةٌ فَأَخْبَرُوهُ بِمَسِيرِهِمْ، فَقَامَ أَحَدُ الْأَرْبَعَةِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَأَصَابَ عَلِيٌّ جَارِيَةً، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ الثَّانِي، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَنَعَ عَلِيٌّ كَذَا وَكَذَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ الثَّالِثُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَنَعَ عَلِيٌّ كَذَا وَكَذَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ الرَّابِعُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَنَعَ عَلِيٌّ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُغْضَبًا، الْغَضَبُ يُعْرَفُ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ: مَا تُرِيدُونَ مِنْ عَلِيٍّ ؟ عَلِيٌّ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، وَهُوَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر روانہ کیا اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو ان کا امیر مقرر فرمایا اور ان سے فرمایا: «يَا عَلِيُّ، السَّرِيَّةَ» ”اے علی! (یہ) لشکر (تمہارے سپرد ہے)“، سیدنا عمران رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مسلمانوں کا یہ معمول تھا کہ جب وہ کسی غزوے سے واپس آتے تو اپنے گھروں کو جانے سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سفر کے احوال سے باخبر کرتے تھے؛ (دورانِ سفر) سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے (خمس میں سے) ایک لونڈی حاصل کر لی تھی جس پر چار آدمیوں نے آپس میں (شکایت کا) معاہدہ کر لیا، چنانچہ جب وہ واپس آئے اور اپنے سفر کی روداد سنائی تو ان چار میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! علی نے ایک لونڈی حاصل کر لی ہے“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اعراض برتا، پھر دوسرا شخص کھڑا ہوا اور اس نے بھی وہی بات دہرائی کہ ”یا رسول اللہ! علی نے ایسا اور ایسا کیا ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بھی منہ پھیر لیا، پھر تیسرا شخص کھڑا ہوا اور اس نے بھی وہی بات کہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بھی اعراض فرمایا، پھر چوتھا شخص کھڑا ہوا اور اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! علی نے ایسا اور ایسا کیا ہے“؛ راوی کہتے ہیں کہ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غضب ناک ہو کر ان کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہِ انور سے غصہ نمایاں ہو رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «مَا تُرِيدُونَ مِنْ عَلِيٍّ؟ عَلِيٌّ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، وَهُوَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي» ”تم لوگ علی سے کیا چاہتے ہو؟ علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں، اور وہ میرے بعد ہر مومن کا ولی (سرپرست و دوست) ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 355]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3712، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19426، وأخرجه مسند البزار برقم: 3558، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4636، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6929، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8724، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 350»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1035
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، وَعَفَّانُ الْمَعْنِيُّ، وَهَذَا حَدِيثُ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، قَالَا: نَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ الرِّشْكُ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، فَأَحْدَثَ شَيْئًا فِي سَفَرِهِ، فَتَعَاهَدَ، قَالَ عَفَّانُ: فَتَعَاقَدَ أَرْبَعَةٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَذْكُرُوا أَمْرَهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ عِمْرَانُ: وَكُنَّا إِذَا قَدِمْنَا مِنْ سَفَرٍ بَدَأْنَا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمْنَا عَلَيْهِ، قَالَ: فَدَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَامَ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَلِيًّا فَعَلَ كَذَا وَكَذَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ الثَّانِي فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَلِيًّا فَعَلَ كَذَا وَكَذَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ الثَّالِثُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَلِيًّا فَعَلَ كَذَا وَكَذَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ الرَّابِعُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَلِيًّا فَعَلَ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الرَّابِعِ وَقَدْ تَغَيَّرَ وَجْهُهُ فَقَالَ: "دَعُوا عَلِيًّا ، دَعُوا عَلِيًّا ، إِنَّ عَلِيًّا مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُ، وَهُوَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکری دستہ روانہ فرمایا اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو ان کا امیر مقرر کیا، تو انہوں نے اپنے سفر میں کوئی ایسا کام کیا (جو ساتھیوں کو ناگوار گزرا)، چنانچہ انہوں نے اس پر بات کرنے کا عہد کیا؛ اور عفان رحمہ اللہ کی روایت کے مطابق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چار صحابہ نے باہم یہ عہد و پیمان کیا کہ وہ اس معاملے کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کریں گے۔ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ہم جب بھی سفر سے واپس آتے تو (گھر جانے سے) پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ کو سلام عرض کرتے۔“ چنانچہ وہ سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو ان میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! علی نے ایسا اور ایسا کیا ہے“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اعراض فرمایا۔ پھر دوسرا شخص کھڑا ہوا اور اس نے بھی عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! علی نے ایسا اور ایسا کیا ہے“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بھی اعراض فرمایا۔ پھر تیسرا شخص کھڑا ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! علی نے ایسا اور ایسا کیا ہے“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بھی اعراض فرمایا۔ پھر چوتھا شخص کھڑا ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! علی نے ایسا اور ایسا کیا ہے“۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس چوتھے شخص کی طرف متوجہ ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کا رنگ متغیر ہو چکا تھا، اور فرمایا: «دَعُوا عَلِيًّا، دَعُوا عَلِيًّا، إِنَّ عَلِيًّا مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُ، وَهُوَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي» ”علی کو چھوڑ دو، علی کو چھوڑ دو! بے شک علی مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ میرے بعد ہر مومن کا ولی ہے۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1035]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده حسن. .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3712، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19426، وأخرجه مسند البزار برقم: 3558، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4636»
«مسند الامام احمد: 4/437؛ خصائص علي للنسائي: ص: 23»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1060
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، قَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، وَهُوَ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، قَثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يَزِيدُ الرِّشْكُ ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً، فَاسْتَعْمَلَ يَعْنِي عَلِيًّا ، فَصَنَعَ شَيْئًا أَنْكَرُوهُ، فَتَعَاقَدُوا أَرْبَعَةٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعْنِي شَكَاتَهُ، وَكَانُوا إِذَا قَدِمُوا مِنْ سَفَرٍ بَدَؤُوا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمُوا عَلَيْهِ، وَنَظَرُوا إِلَيْهِ، ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ إِلَى رِحَالِهِمْ، فَلَمَّا قَدِمَتِ السَّرِيَّةُ سَلَّمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ أَحَدُ الْأَرْبَعَةِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَمْ تَرَ إِلَى عَلِيٍّ صَنَعَ كَذَا وَكَذَا؟ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَامَ آخَرُ مِنْهُمْ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَمْ تَرَ إِلَى عَلِيٍّ صَنَعَ كَذَا وَكَذَا؟ فَأَقْبَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْرَفُ الْغَضَبُ فِي وَجْهِهِ وَقَالَ: "مَا تُرِيدُونَ مِنْ عَلِيٍّ؟ عَلِيٌّ مِنِّي، وَأَنَا مِنْ عَلِيٍّ ، وَعَلِيٌّ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سریہ (لشکر) روانہ فرمایا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اس کا امیر مقرر کیا۔ انہوں نے وہاں کوئی ایسی بات کی جسے ان لوگوں نے ناپسند کیا، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے چار افراد نے باہم یہ عہد کر لیا کہ وہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے) ان کی شکایت کریں گے۔ ان کا معمول تھا کہ جب وہ سفر سے واپس آتے تو سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرتے، پھر اپنے ٹھکانوں کی طرف لوٹتے۔ جب وہ لشکر واپس پہنچا تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، پھر ان چار میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا آپ نے علی کو نہیں دیکھا کہ انہوں نے ایسا اور ایسا کیا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اعراض برتا۔ پھر ان میں سے دوسرا شخص کھڑا ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا آپ نے علی کو نہیں دیکھا کہ انہوں نے ایسا اور ایسا کیا؟“ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف متوجہ ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر غصے کے آثار نمایاں تھے اور فرمایا: «مَا تُرِيدُونَ مِنْ عَلِيٍّ؟ عَلِيٌّ مِنِّي، وَأَنَا مِنْ عَلِيٍّ، وَعَلِيٌّ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي» ”تم لوگ علی سے کیا چاہتے ہو؟ علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں، اور علی میرے بعد ہر مومن کا ولی (سرپرست) ہے۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1060]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده حسن وهو مكرر رقم (١٠٣٥). .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3712، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 58، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4636، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8390، 8703»
«تقدم تخريجه في رقم: 1035»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں