الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5722. ما من رجل يدعوبدعاء إلا استجيب له فإما أن يعجل ....
کوئی آدمی ایسا نہیں جو کوئی دعا کرے مگر اس ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 5714 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5714
سنن ترمذی: 3604M
مسند اسحاق بن راہویہ: 828
الادب المفرد: 655
الجامع الكامل: 10921
حدیث نمبر: 5714
«ما من رجل يدعوبدعاء إلا استجيب له فإما أن يعجل له في الدنيا وإما أن يدخر له في الآخرة،........ ما لم يدع بإثم أو قطيعة رحم أو يستعجل يقول: دعوت ربي فما استجاب لي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کوئی آدمی ایسا نہیں جو کوئی دعا کرے مگر اس کی دعا قبول کی جاتی ہے، یا تو اسے دنیا میں جلد دے دیا جاتا ہے یا آخرت کے لیے محفوظ کر دیا جاتا ہے، جب تک وہ گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے یا جلد بازی نہ کرے یہ کہتے ہوئے کہ میں نے اپنے رب سے دعا کی مگر اس نے میری دعا قبول نہیں کی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5714]
”کوئی آدمی ایسا نہیں جو کوئی دعا کرے مگر اس کی دعا قبول کی جاتی ہے، یا تو اسے دنیا میں جلد دے دیا جاتا ہے یا آخرت کے لیے محفوظ کر دیا جاتا ہے، جب تک وہ گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے یا جلد بازی نہ کرے یہ کہتے ہوئے کہ میں نے اپنے رب سے دعا کی مگر اس نے میری دعا قبول نہیں کی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5714]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن أبي هريرة. الضعيفة 4483.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3604M
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"لِيَسْأَلْ أَحَدُكُمْ رَبَّهُ حَاجَتَهُ حَتَّى يَسْأَلَهُ الْمِلْحَ، وَحَتَّى يَسْأَلَهُ شِسْعَ نَعْلِهِ إِذَا انْقَطَعَ" وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ قَطَنٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ.
ثابت بنانی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک اپنی ضرورت اپنے رب سے مانگے، یہاں تک کہ نمک اور اپنے جوتے کا ٹوٹا ہوا تسمہ بھی اسی سے طلب کرے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ روایت قطن کی مذکورہ روایت سے جسے وہ جعفر بن سلیمان سے روایت کرتے ہیں زیادہ صحیح ہے (یعنی: اس کا مرسل ہونا زیادہ صحیح ہے)۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3604M]
یہ روایت قطن کی مذکورہ روایت سے جسے وہ جعفر بن سلیمان سے روایت کرتے ہیں زیادہ صحیح ہے (یعنی: اس کا مرسل ہونا زیادہ صحیح ہے)۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3604M]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف، وانظر ماقبلہ (تحفة الأشراف: 276) (ضعیف)»
حدیث نمبر: 828
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (حَقُّ الضِّيَافَةِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ فَهُوَ صَدَقَةٌ، وَلَا يَحِلُّ لِلضَّيْفِ أَنْ يُقِيمَ بَعْدَ ذَلِكَ حَتَّى يُؤْذِيَ صَاحِبَ الْمَنْزِلِ) ) وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: ( (مَا مِنْ أَحَدٍ يَدْعُو اللَّهَ بِشَيْءٍ إِلَّا اسْتَجَابَ لَهُ إِمَّا أَنْ يُعَجِّلَهَ، وَإِمَّا أَنْ يُكَفِّرَ عَنْهُ مِنْ خَطَايَاهُ بِمِثْلِ مَا دَعَا مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمٍ أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ أَوْ يَسْتَعْجِلْ) ) قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكَيْفَ يَسْتَعْجِلُ؟ قَالَ: ( (يَقُولُ دَعَوْتُ رَبِّي فَلَمْ يَسْتَجِبْ لِي، أَوْ مَا أَغْنَيْتُ شَيْئًا) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”حق ضیافت تین دن ہے، پس اس سے زیادہ ہو تو وہ صدقہ ہے، اور مہمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اس کے بعد قیام کرے کہ وہ گھر والے کو ایذا پہنچائے۔“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو بھی اللہ سے دعا کرتا ہے وہ اس کی دعا قبول فرماتا ہے، یا تو وہ اسے جلد ہی وہی چیز عطا کر دیتا ہے یا پھر اس کی دعا کے حساب سے اس کے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔“ بشرطیکہ وہ گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے اور وہ جلد بازی نہ کرے۔ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! وہ کس طرح جلد بازی کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کہتا ہے کہ میں نے اپنے رب سے دعا کی، لیکن اس نے میری دعا قبول نہیں فرمائی، یا (یہ کہتا ہے کہ) مجھے کچھ فائدہ نہ ہوا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الدعوات/حدیث: 828]
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب الدعوات، باب ان دعوة المسلم، مستجابة، رقم: 3381 . قال الشيخ الالباني: حسن . مسند احمد: 360/3 . 329/5 . مسند ابي يعلي، رقم: 1019 .»
حدیث نمبر: 655
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ، أَنَّ رَبِيعَةَ بْنَ يَزِيدَ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ”يُسْتَجَابُ لأَحَدِكُمْ مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمٍ أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ، أَوْ يَسْتَعْجِلَ، فَيَقُولُ: دَعَوْتُ فَلا أَرَى يَسْتَجِيبُ لِي، فَيَدَعُ الدُّعَاءَ.“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کی دعا اس وقت تک ضرور قبول ہوتی ہے جب تک وہ گناه یا قطع رحمی کی دعا نہیں کرتا، یا جلد بازی نہیں کرتا، اس طرح کہ وہ کہتا ہے: میں نے دعا کی لیکن میں نہیں سمجھتا کہ میری دعا قبول ہوئی، پھر وہ دعا کرنا چھوڑ دیتا ہے۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 655]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» انظر ما قبله
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10921
10921- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما من رجل يدعو الله بدعاء إلا استجيب له، فإما أن يُعجل له فى الدنيا، وإما أن يدخر له فى الآخرة، وإما أن يكفر عنه من ذنوبه بقدر ما دعا ما لم يدع بإثم أو قطيعة رحم أو يستعجل قالوا: يا رسول الله وكيف يستعجل؟ قال: يقول دعوت ربى فما استجاب لي.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الترمذي (3406/3) عن يحيى بن موسى قال: أخبرنا أبو معاوية، أخبرنا الليث هو ابن أبي سليم، عن زياد، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن