🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5865. مثلي في النبيين كمثل رجل بنى دارا فأحسنها، وأكملها وأجملها ....
انبیاء میں میری مثال اس آدمی جیسی ہے جس نے ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 5857 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5857
مسند احمد: 7485، 9167
صحیح ابن حبان: 6405، 6407
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5857
" مثلي في النبيين كمثل رجل بنى دارا فأحسنها، وأكملها وأجملها وترك فيها موضع لبنة لم يضعها فجعل الناس يطوفون بالبنيان ويعجبون منه ويقولون: لو تم موضع هذه اللبنة فأنا في النبيين موضع تلك اللبنة"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”انبیاء میں میری مثال اس آدمی جیسی ہے جس نے ایک گھر بنایا، اسے خوب اچھا، مکمل اور خوبصورت بنایا، مگر اس میں ایک اینٹ کی جگہ خالی چھوڑ دی، تو لوگ اس عمارت کے گرد گھومتے اور اس پر تعجب کرتے اور کہتے: کاش اس اینٹ کی جگہ بھی پوری کر دی جاتی! تو انبیاء میں، میں اسی اینٹ کی جگہ ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5857]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت] عن أبي [حم ق ت] عن جابر [حم ق] عن أبي هريرة [حم م] عن أبي سعيد. فقه السيرة 141.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7485
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثَلِي وَمَثَلُ الْأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِي، كَمَثَلِ رَجُلٍ ابْتَنَى بُنْيَانًا، فَأَحْسَنَهُ، وَأَكْمَلَهُ إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ مِنْ زَاوِيَةٍ مِنْ زَوَايَاهُ، فَجَعَلَ النَّاسُ يُطِيفُونَ بِهِ، وَيَعْجَبُونَ مِنْهُ، وَيَقُولُونَ مَا رَأَيْنَا بُنْيَانًا أَحْسَنَ مِنْ هَذَا، إِلَّا مَوْضِعَ هَذِهِ اللَّبِنَةِ، فَكُنْتُ أَنَا هَذِهِ اللَّبِنَةَ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال ایسے ہے جیسے کسی آدمی نے نہایت حسین و جمیل عمارت بنائی البتہ اس کے کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی لوگ اس کے گرد چکر لگاتے تعجب کرتے اور کہتے جاتے تھے کہ ہم نے اس سے عمدہ عمارت کوئی نہیں دیکھی سوائے اس اینٹ کی جگہ کے سو وہ اینٹ میں ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7485]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 3535، م: 2286، وهذا الإسناد فيه خطأ، وانظر مابعده.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9167
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ , عَنِ ابْنِ دِينَارٍ يَعْنِي عَبْدَ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَثَلِي وَمَثَلُ الْأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِي، كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى بُنْيَانًا، فَأَحْسَنَهُ وَأَجْمَلَهُ، إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ مِنْ زَاوِيَةٍ مِنْ زَوَايَاهُ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَطُوفُونَ بِهِ، وَيَعْجَبُونَ لَهُ، وَيَقُولُونَ: هَلَّا وُضِعَتْ هَذِهِ اللَّبِنَةُ؟، قَالَ: فَأَنَا تِلْكَ اللَّبِنَةُ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال ایسے ہے جیسے کسی آدمی نے ایک نہایت حسین و جمیل اور مکمل عمارت بنائی البتہ اس کے ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی لوگ اس کے گرد چکر لگا تے تعجب کرتے اور کہتے جاتے تھے کہ ہم نے اس سے عمدہ عمارت کوئی نہیں دیکھی سوائے اس اینٹ کی جگہ کے سو وہ اینٹ میں ہوں اور میں ہی خاتم النبیین ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9167]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3535، م: 2286
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6405
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيِّ ، حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَثَلِي وَمَثَلُ الأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِي كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى بُنْيَانًا، فَأَحْسَنَهُ وَكَمَّلَهُ إِِلا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ مِنْ زَاوِيَةٍ مِنْ زَوَايَاهُ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَطُوفُونَ بِهِ، وَيَعْجَبُونَ، وَيَقُولُونَ: هَلا وَضَعْتَ هَذِهِ اللَّبِنَةَ؟، قَالَ: فَأَنَا تِلْكَ اللَّبِنَةُ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری اور مجھ سے پہلے والے انبیاء کی مثال ایک ایسے شخص کی مانند ہے جو ایک عمارت تعمیر کرتا ہے اور بہت عمدہ تعمیر کرتا ہے، وہ اسے مکمل کر دیتا ہے لیکن ایک گوشے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دیتا ہے، لوگ اس عمارت کا چکر لگاتے ہیں، اس کو پسند کرتے ہیں اور یہ کہتے ہیں: یہ اینٹ کیوں نہیں رکھی گئی؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”میں وہ اینٹ ہوں، میں انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والا ہوں۔“ اللہ تعالیٰ ان پر درود نازل فرمائے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6405]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3535، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2286، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6405، 6406، 6407، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11358، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7603، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1067» «رقم طبعة با وزير 6371»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تجريج فقه السيرة» (135)، «تخريج المشكاة» (5745 / التحقيق الثاني). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم رجاله ثقات رجال الشيخين غير يحيى بن أيوب فمن رجال مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6407
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُ الأَنْبِيَاءِ قَبْلِي كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى بُنْيَانًَا أَحْسَنَهُ وَأَجْمَلَهُ وَأَكْمَلَهُ، فَجَعَلَ النَّاسُ يُطِيفُونَ بِهِ، فَيَقُولُونَ: مَا رَأَيْنَا أَحْسَنَ مِنْ هَذَا إِِلا مَوْضِعَ ذِي اللَّبِنَةِ، قَالَ: فَكُنْتُ أَنَا تِلْكَ اللَّبِنَةَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اور مجھ سے پہلے کے دیگر انبیاء کی مثال ایسے شخص کی مانند ہے جو کوئی عمارت تعمیر کرتے ہوئے اسے خوبصورت، بہترین اور مکمل تعمیر کرتا ہے، لوگ اس کا چکر لگاتے ہیں اور یہ کہتے ہیں: ہم نے اس سے زیادہ خوبصورت عمارت اور کوئی نہیں دیکھی، لیکن یہ ایک اینٹ کی جگہ رہ گئی ہے،“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”میں وہ اینٹ ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6407]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3535، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2286، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6405، 6406، 6407، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11358، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7603، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1067» «رقم طبعة با وزير 6373»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں