🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6749. الميت يعذب ببكاء الحي إذا قالوا: وا عضداه! وا كاسياه! ....
میت کو زندہ لوگوں کے رونے پیٹنے کی وجہ سے ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 6740 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6740
سنن ابن ماجہ: 1594
الجامع الكامل: 3572
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6740
"الميت يعذب ببكاء الحي إذا قالوا: وا عضداه! وا كاسياه! وا ناصراه! وا جبلاه! ونحو هذا يتعتع ويقال أنت كذلك؟! أنت كذلك؟!"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میت کو زندہ لوگوں کے رونے پیٹنے کی وجہ سے عذاب ہوتا ہے، جب وہ کہتے ہیں: ہائے میرے سہارے! ہائے مجھے کپڑے پہنانے والے! ہائے میرے مددگار! ہائے میرے پہاڑ! اور اس طرح کے کلمات، تو اسے جھنجھوڑا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے: کیا تم ایسے ہی تھے؟! کیا تم ایسے ہی تھے؟!“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6740]
تخریج الحدیث: «(حسن) [حم هـ] عن أبي موسى. الترغيب 4/176.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1594
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَسِيدُ بْنُ أَبِي أَسِيدٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ إِذَا قَالُوا: وَاعَضُدَاهُ، وَاكَاسِيَاهُ، وَانَاصِرَاهُ، وَاجَبَلَاهُ، وَنَحْوَ هَذَا يُتَعْتَعُ، وَيُقَالُ: أَنْتَ كَذَلِكَ أَنْتَ كَذَلِكَ"، قَالَ أَسِيدٌ: فَقُلْتُ: سُبْحَانَ اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ، يَقُولُ: وَلا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى سورة الأنعام آية 164، قَالَ: وَيْحَكَ، أُحَدِّثُكَ أَنَّ أَبَا مُوسَى، حَدَّثَنِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَرَى أَنَّ أَبَا مُوسَى كَذَبَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ تَرَى أَنِّي كَذَبْتُ عَلَى أَبِي مُوسَى.
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردے کو زندوں کے رونے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے، جب لوگ کہتے ہیں: «واعضداه واكاسياه. واناصراه واجبلاه» ”ہائے میرے بازو، ہائے میرے کپڑے پہنانے والے، ہائے میری مدد کرنے والے، ہائے پہاڑ جیسے قوی و طاقتور“ اور اس طرح کے دوسرے کلمات، تو اسے ڈانٹ کر کہا جاتا ہے: کیا تو ایسا ہی تھا؟ کیا تو ایسا ہی تھا؟“ اسید کہتے ہیں کہ میں نے کہا: سبحان اللہ، اللہ تعالیٰ تو یہ فرماتا ہے: «ولا تزر وازرة وزر أخرى» ”کوئی کسی کا بوجھ نہ اٹھائے گا“ تو انہوں (موسیٰ) نے کہا: تمہارے اوپر افسوس ہے، میں تم سے بیان کرتا ہوں کہ ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بیان فرمائی، تو کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھا ہے؟ یا تم یہ سمجھتے ہو کہ میں نے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ پر جھوٹ باندھا ہے؟۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1594]
حضرت اسید بن ابی اسید رحمہ اللہ نے موسیٰ بن ابی موسیٰ اشعری رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زندہ کے رونے سے فوت شدہ کو عذاب ہوتا ہے، جب وہ (رونے والے) کہتے ہیں: «وَا عَضُدِي! وَا كَاسِيِي! وَا نَاصِرِي! وَا جَبَلَاهُ!» ”ہائے میرا بازو! ہائے مجھے لباس دینے والا! ہائے میری مدد کرنے والا! ہائے وہ پہاڑ (جیسی عظیم شخصیت)!“ اور اس طرح کے الفاظ کہتے ہیں تو اسے جھڑکا اور جھنجھوڑا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے: ”کیا تو (واقعی) ایسا ہی ہے؟ کیا تو ایسا ہی ہے؟““ حضرت اسید رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے کہا: سبحان اللہ! اللہ تعالیٰ نے تو فرمایا ہے: ﴿وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ﴾ [سورة الفاطر: 18] ”کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔“ موسیٰ رحمہ اللہ نے فرمایا: تیرا بھلا ہو! میں تجھے یہ بتا رہا ہوں کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے مجھے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث سنائی ہے (لیکن تجھے یقین نہیں آتا) کیا تیرا خیال ہے کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھا ہے؟ یا تیرا یہ خیال ہے کہ میں نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ پر جھوٹ باندھا ہے؟ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1594]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9031، ومصباح الزجاجة: 576)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الجنائز 24 (1003)، مسند احمد (4/ 414) (حسن)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3572
3572. عن موسى بن أبي موسى الأشعري، عن أبيه، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: الميت يُعذبَّ ببكاء الحيّ إذا قالوا: وا عضداهْ، وا كاسِياهْ، وا ناصِراهْ، واجبلاهْ ونحو هذا، يُتعتع ويقال: أنت كذلك؟ أنت كذلك .
قال: أَسيد: فقلتُ سبحان الله إن الله يقول: وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى [سورة الأنعام: 164] قال: ويحك! أحدثك أنّ أبا موسى حدثني عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فترى أن أبا موسى كذَب على النبي صلى الله عليه وسلم؟ أو ترى أنّي كذبتُ على أبي موسى.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجه (1594) عن يعقوب بن حُميد بن كاسب، قال: حدثنا عبد العزيز بن محمد الدراوردي، قال: حدثنا أسيد بن أبي أَسِيد، عن موسى بن أبي موسى الأشعري به فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں