الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7051. هلا أخذتم إهابها فدبغتموه فانتفعتم به؟ إنما حرم أكلها
تم نے اس کی کھال کیوں نہ لے لی، اسے ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 7041 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7041
حدیث نمبر: 7041
«هلا أخذتم إهابها فدبغتموه فانتفعتم به؟ إنما حرم أكلها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم نے اس کی کھال کیوں نہ لے لی، اسے دباغت دے کر اس سے فائدہ کیوں نہ اٹھایا؟ اس کا صرف کھانا حرام کیا گیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الهاء/حدیث: 7041]
”تم نے اس کی کھال کیوں نہ لے لی، اسے دباغت دے کر اس سے فائدہ کیوں نہ اٹھایا؟ اس کا صرف کھانا حرام کیا گیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الهاء/حدیث: 7041]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م 4] عن ابن عباس. مختصر مسلم 117.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 20466
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَالِمٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا غَالِبُ بْنُ قَائِدٍ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ سَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ ، قَالَتْ: كَانَتْ لَنَا شَاةٌ فَمَاتَتْ فَطَرَحْنَاهَا فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَفَلَا انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا؟ " " فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا فَسَلَخْنَا جِلْدَهَا، ثُمَّ دَبَغْنَاهُ فَجَعَلْنَاهُ سُقْيًا فَشَرِبْنَا فِيهِ حَتَّى صَارَ شَنًّا.
سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ہماری ایک بکری تھی جو مر گئی تو ہم نے اسے پھینک دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: ”تم نے اس کی کھال سے فائدہ کیوں نہ اٹھایا؟“ تو ہم نے اسے منگوایا اور اس کی کھال اتاری، پھر اسے رنگا اور مشکیزہ بنا لیا، اور اس میں سے پیتے رہے یہاں تک کہ وہ بوسیدہ مشکیزہ بن گیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20466]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 35، حدیث 95»
حدیث نمبر: 20471
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ سَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ ، أَنَّ شَاةً لَهُمْ مَاتَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلَّا أَخَذْتُمْ جِلْدَهَا فَدَبَغْتُمُوهُ وَانْتَفَعْتُمْ بِهِ.
سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کی ایک بکری مر گئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال کیوں نہ لے کر رنگ لی اور اس سے فائدہ کیوں نہ اٹھایا؟“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20471]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 37، حدیث 100»