الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7883. يا أيها الناس! إنه ليس لي من هذا الفيء شيء ....
اے لوگو! اس مالِ غنیمت میں سے مجھے کچھ حلال ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 7873 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7873
حدیث نمبر: 7873
«يا أيها الناس! إنه ليس لي من هذا الفيء شيء ولا هذا - وأشار إلى وبرة من سنام بعير - إلا الخمس والخمس مردود عليكم فأدوا الخياط والمخيط»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے لوگو! اس مالِ غنیمت میں سے مجھے کچھ حلال نہیں، حتیٰ کہ یہ بھی نہیں - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے کوہان کے ایک بال کی طرف اشارہ کیا - سوائے پانچویں حصے کے، اور وہ پانچواں حصہ بھی تمہاری طرف لوٹا دیا جاتا ہے، پس سوئی اور دھاگہ تک واپس کر دو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7873]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [د ن] عن ابن عمرو. المشكاة 4025، الصحيحة 1933.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 9741
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ حَتَّى إِذَا كَانَ بِالْجِعْرَانَةِ اجْتَمَعَ النَّاسُ عَلَيْهِ وَتَعَلَّقَ رِدَاؤُهُ بِالشَّجَرَةِ فَقَالَ:" رُدُّوا عَلَيَّ رِدَائِي، أَتَخَافُونَ أَنْ لَا أَقْسِمَ بَيْنَكُمْ لَوْ كَانَ مِثْلُ شَجَرِ تِهَامَةَ نَعَمًا لَقَسَمْتُهُ بَيْنَكُمْ، ثُمَّ لَا تَجِدُونِي جَبَانًا وَلَا بَخِيلًا وَلَا كَذُوبًا".
ثُمَّ قَالَ:" رُدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمِخْيَطَ فَإِنَّ الْغُلُولَ عَارٌ وَنَارٌ وَشَنَارٌ عَلَى أَهْلِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
وَقَالَ:" مَا لِي مِنَ الْفَيْءِ مِثْلُ هَذِهِ الْوَبَرَةِ". - وَأَخَذَهَا مِنْ كَاهِلِ الْبَعِيرِ -" إِلَّا الْخُمُسُ وَالْخُمُسُ مَرْدُودٌ عَلَيْكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ مَخْلَدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے جا رہے تھے آپ جعرانہ کے مقام پر پہنچے تو لوگ آپ کے اردگرد اکٹھے ہو گئے آپ کی چادر درخت کے ساتھ لٹک گئی آپ نے فرمایا: میری چادر مجھے واپس کرو کیا تمہیں اس بات کا اندیشہ ہے کہ میں تمہارے درمیان تقسیم نہیں کروں گا؟ اگر تہامہ کے درختوں جتنے مویشی بھی ہوں، تو میں وہ بھی تمہارے درمیان تقسیم کر دوں گا، اور پھر تم مجھے بزدل یا کنجوس یا جھوٹا نہیں پاؤ گے“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر سوئی اور دھاگہ بھی ادا کر دو کیونکہ قیامت کے دن خیانت اپنے متعلقہ فرد کے لئے شرمندگی آگ اور رسوائی کا باعث ہو گی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”مال غنیمت میں سے مجھے اس بال جتنی چیز بھی (اضافی) نہیں ملے گی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے کندھے سے ایک بال لے کر یہ بات ارشاد فرمائی تھی: ”البتہ خمس کا حکم مختلف ہے اور خمس بھی تم لوگوں کی طرف لوٹا دیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عثمان بن مخلد ہے وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9741]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عثمان بن مخلد ہے وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9741]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7372»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10294
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ يَوْمَ حُنَيْنٍ ] وَجَاءَتْهُ وُفُودُ هَوَازِنَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا أَهْلٌ وَعَشِيرَةٌ فَمُنَّ عَلَيْنَا مَنَّ اللَّهُ عَلَيْكَ ; فَإِنَّهُ [ قَدْ ] نَزَلَ بِنَا مِنَ الْبَلَاءِ مَا لَمْ يَخْفَ عَلَيْكَ، فَقَالَ:" اخْتَارُوا بَيْنَ نِسَائِكُمْ وَأَمْوَالِكُمْ وَأَنْسَابِكُمْ". قَالُوا: خَيَّرْتَنَا بَيْنَ أَحْسَابِنَا وَأَمْوَالِنَا، نَخْتَارُ أَبْنَاءَنَا، فَقَالَ:" مَا كَانَ لِي وَلِبَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَهُوَ لَكُمْ، فَإِذَا صَلَّيْتُ الظُّهْرَ فَقُولُوا: إِنَّا [ نَسْتَشْفِعُ ] بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمُسْلِمِينَ وَبِالْمُسْلِمِينَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نِسَائِنَا وَأَبْنَائِنَا".
قَالَ: فَفَعَلُوا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَّا مَا كَانَ لِي وَلِبَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَهُوَ لَكُمْ"، وَقَالَ الْمُهَاجِرُونَ: مَا كَانَ لَنَا فَهُوَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَتِ الْأَنْصَارُ مِثْلَ ذَلِكَ، وَقَالَ عُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ: أَمَّا مَا كَانَ لِي وَلِبَنِي فَزَارَةَ فَلَا، وَقَالَ الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ: أَمَّا أَنَا وَبَنُو تَمِيمٍ فَلَا، وَقَالَ عَبَّاسُ بْنُ مِرْدَاسٍ: أَمَّا أَنَا وَبَنُو سُلَيْمٍ فَلَا، فَقَالَ الْحَيَّانِ: كَذَبْتَ!! بَلْ هُوَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ [ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] :" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، رُدُّوا عَلَيْهِمْ نِسَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ فَمَنْ تَمَسَّكَ بِشَيْءٍ مِنْ هَذَا الْفَيْءِ فَلَهُ عَلَيْنَا سِتَّةُ فَرَائِضَ مِنْ أَوَّلِ مَا يَفِيءُ اللَّهُ عَلَيْنَا".
ثُمَّ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ وَتَعَلَّقَ بِهِ النَّاسُ يَقُولُونَ: اقْسِمْ عَلَيْنَا فَيْئَنَا بَيْنَنَا حَتَّى أَلْجَئُوهُ إِلَى سَمُرَةٍ فَخَطَفَتْ رِدَاءَهُ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، رُدُّوا عَلَيَّ رِدَائِي، فَوَاللَّهِ لَوْ كَانَ بِعَدَدِ شَجَرِ تِهَامَةَ نَعَمً لَقَسَمْتُهُ بَيْنَكُمْ، ثُمَّ لَا تَلْقُونِي بَخِيلًا وَلَا جَبَانًا وَلَا كَذُوبًا".
ثُمَّ دَنَا مِنْ بَعِيرٍ فَأَخَذَ وَبَرَةً مِنْ سَنَامِهِ فَجَعَلَهَا بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى ثُمَّ رَفَعَهَا، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لَيْسَ لِي مِنْ هَذَا الْفَيْءِ وَلَا هَذِهِ، إِلَّا الْخُمُسُ، وَالْخَمُسُ مَرْدُودٌ عَلَيْكُمْ، فَرُدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمَخِيطَ، فَإِنَّ الْغُلُولَ يَكُونُ عَلَى أَهْلِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَارًا وَنَارًا وَشَنَارًا".
فَقَامَ رَجُلٌ مَعَهُ كُبَّةٌ مِنْ شَعْرٍ، فَقَالَ: إِنِّي أَخَذْتُ هَذِهِ أُصْلِحُ بِهَا بَرْدَعَةَ بَعِيرٍ لِي دَبِرَ. فَقَالَ:" أَمَّا مَا كَانَ لِي وَلِبَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَهُوَ لَكَ". فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَّا إِذَا بَلَغَتْ مَا أَرَى فَلَا أَرَبَ لِي بِهَا. وَنَبَذَهَا.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيْهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا ہوازن کے وفود آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اصل ہیں اور خاندان کے لوگ ہیں آپ ہم پر احسان کیجئے اللہ تعالیٰ آپ پر احسان کرے گا کیونکہ ہمیں جس آزمائش کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ آپ سے مخفی نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی بیویوں اموال اور بچوں میں سے کسی کو اختیار کر لو انہوں نے عرض کی: آپ نے ہمارے حسب اور ہمارے اموال کے درمیان ہمیں اختیار دیا ہے تو ہم اپنے بیٹوں کو اختیار کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو میرے حصے میں اور بنو عبدالمطلب کے حصے میں آتا ہے وہ تمہارا ہوا جب میں ظہر کی نماز ادا کر لوں گا، تو تم یہ کہنا کہ ہم اللہ کے رسول کی سفارش مسلمانوں کے سامنے پیش کرتے ہیں، اور مسلمانوں کی سفارش اللہ کے رسول کے سامنے پیش کرتے ہیں جو ہماری خواتین اور ہمارے بچوں کے بارے میں ہے۔ انہوں نے ایسا ہی کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: جو کچھ میرے حصے میں اور بنو عبدالمطلب کے حصے میں آتا ہے وہ تمہارا ہوا مہاجرین نے کہا: جو ہمارے حصے میں آتا ہے وہ اللہ کے رسول کا ہوا انصار نے بھی اس کی مانند بات کہی عیینہ بن بدر نے کہا: جہاں تک اس چیز کا تعلق ہے، جو میرے اور بنوفزارہ کے حصے میں آتی ہے، تو وہ ہم نہیں دیتے اقرع بن حابس نے کہا: جو چیز میرے اور بنو تمیم کے حصے میں آتی ہے وہ بھی ہم نہیں چھوڑتے عباس بن مرداس نے کہا: جو چیز میرے اور بنوسلیم کے حصے میں آتی ہے وہ ہم نہیں چھوڑتے دونوں قبیلوں نے کہا: تم غلط کہہ رہے ہو بلکہ وہ بھی اللہ کے رسول کی ہو گی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو تم ان کی عورتیں اور ان کے بیٹے انہیں واپس کر دو تم میں سے جو شخص اس مال غنیمت میں سے کوئی چیز رکھنا چاہتا ہو، تو اللہ تعالیٰ ہمیں جو پہلا مال فئے عطا کرے گا اس میں سے ہم چھ حصے اسے دے دیں گے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر سوار ہوئے، اور لوگوں کے ساتھ ملے لوگوں نے یہ کہنا شروع کیا کہ آپ ہمارے درمیان تقسیم کریں جو ہمارا مال فئے ہے، یہاں تک کہ لوگوں نے آپ کو درخت کی طرف جانے پر مجبور کر دیا آپ کی چادر کھینچ لی گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو میری چادر مجھے واپس کرو اللہ کی قسم اگر تمہارے لئے تہامہ کے درختوں کی تعداد جتنے مویشی ہوں تو میں وہ تمہارے درمیان تقسیم کر دوں گا اور پھر تم مجھ سے ایسی حالت میں نہیں ملو گے کہ مجھے کنجوس یا بزدل یا جھوٹا پاؤ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک اونٹ کے قریب ہوئے آپ نے اس کی کوہان میں سے ایک بال لیا اور اسے اپنی دو انگلیوں کے درمیان شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کے درمیان رکھا پھر اسے بلند کیا اور فرمایا: اے لوگو اس مال فئے میں سے اور اس میں سے میرے لئے اتنی چیز لینے کی بھی اجازت نہیں ہے البتہ خمس کا حکم مختلف ہے، اور خمس بھی تم لوگوں کی طرف لوٹا دیا جائے گا، تو تم دھاگہ اور سوئی تک ادا کر دو کیونکہ خیانت قیامت کے دن اپنے کرنے والے کے لئے شرمندگی آگ اور رسوائی کا باعث ہو گی تو ایک شخص کھڑا ہوا جس کے پاس بالوں کا ایک گچھا تھا اس نے کہا: یا رسول اللہ! یہ میں نے اس لئے لیا تھا تاکہ اپنے اونٹ کو نکلنے والے پھوڑے کی خاطر اسے پالان کے نیچے رکھ دوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کچھ میرا اور بنو عبدالمطلب کے حصے کا ہے وہ تمہارا ہوا اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! اب میں نے جو چیز دیکھی ہے جب یہ صورت حال ہو چکی ہے، تو پھر مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے پھر اس نے اسے رکھ دیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت امام ابوداؤد نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور ان کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10294]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور ان کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10294]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6729)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6690»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح