🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
853. أذن في الناس أنه من شهد أن لا إله إلا ....
لوگوں میں یہ اعلان کر دو کہ جس شخص نے ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 851 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 851
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 851
«أذن في الناس أنه من شهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له مخلصا دخل الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں یہ اعلان کر دو کہ جس شخص نے خلوصِ دل سے اس بات کی گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں، تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 851]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [البزار ع] عن عمر. الصحيحة 1135.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11
وَعَنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَهُ أَنْ يُؤَذِّنَ فِي النَّاسِ أَنَّهُ مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ مُخْلِصًا - دَخَلَ الْجَنَّةَ، فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذًا يَتَّكِلُوا، فَقَالَ:" دَعْهُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّ عُمَرَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذًا يَتَّكِلُوا، قَالَ:" دَعْهُمْ يَتَّكِلُوا". وَفِي إِسْنَادِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِسُوءِ حِفْظِهِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ لوگوں کے درمیان یہ اعلان کریں: جو شخص اخلاص کے ساتھ اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے صرف وہی معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے تو وہ شخص جنت میں داخل ہو گا
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس صورت میں وہ لوگ اسی پر اکتفاء کر لیں گے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”انہیں رہنے دو!“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر وہ لوگ اسی پر تکیہ کر لیں گے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انہیں تکیہ کر لینے دو!
اس کی سند میں عبداللہ بن محمد بن عقیل راوی ہے جو اپنے خراب حافظے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 11]
تخریج الحدیث: «اخرجة الامام ابو يعلى فى مسنده 1814، أورده المؤلف فى كشف الاستار 9، أورده المؤلف فى المقصد العلى 12، اخرجه الامام أبو يعلى فى مسنده 1814»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، ثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يُؤَذِّنَ فِي النَّاسِ أَنَّهُ مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، مُخْلِصًا دَخَلَ الْجَنَّةَ. فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذًا يَتَّكِلُوا. فَقَالَ: دَعْهُمْ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لوگوں میں یہ اعلان کرنے کا حکم دیا کہ ”جو شخص خلوصِ دل کے ساتھ اس بات کی گواہی دے کہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں“، وہ جنت میں داخل ہو گیا۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! تب تو لوگ (صرف اسی بات پر) بھروسہ کر بیٹھیں گے (اور عمل چھوڑ دیں گے)۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں (ان کے حال پر) چھوڑ دو۔“
یہ سند عبد اللہ بن محمد بن عقیل رحمہ اللہ کے ضعف کی بنا پر ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإيمان/حدیث: 10]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف عبد الله بن محمد بن عقيل»
«أخرجه مسند البزار برقم: 174»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں