🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. باب (أحاديث 10084–10095)
باب (احادیث 10084 تا 10095)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 10092 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 10092، 10499
صحیح بخاری: 1199، 1216، 3875
سنن نسائی: 1222
مسند احمد: 3885، 3944
مسند الحمیدی: 94
صحیح ابن حبان: 2244
مسند امام شافعی: 190
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 63
السنن الكبرى للبيهقي: 3345
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5189
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 63
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الصَّلاةِ قَبْلَ أَنْ نَأْتِيَ أَرْضَ الْحَبَشَةِ , فَيَرُدُّ عَلَيْنَا وَهُوَ فِي الصَّلاةِ , فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنَ أَرْضِ الْحَبَشَةِ أَتَيْتُهُ لأُسَلِّمَ عَلَيْهِ , فَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي , فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ , فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ , فَأَخَذَنِي مَا قَرُبَ وَمَا بَعُدَ , فَجَلَسْتُ , حَتَّى إِذَا قَضَى صَلاتَهُ أَتَيْتُهُ , فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ يُحْدِثُ مِنْ أَمْرِهِ مَا شَاءَ , وَإِنَّ مِمَّا أَحْدَثَ أَنَّهُ قَضَى أَنْ لا تَتَكَلَّمُوا فِي الصَّلاةِ".
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہجرت حبشہ سے پہلے حالت نماز میں سلام کہتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کی حالت میں ہی جواب دے دیتے، جب ہم حبشہ سے واپس آئے تو میں خدمت رسالت میں حاضر ہوا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرلوں میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حالت نماز میں پایا، سلام کیا لیکن جواب نہ ملا مجھے کئی قسم کے خیالات نے آگھیرا، میں بیٹھ گیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پوری کر لی، تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اپنے دین میں جو چاہتا ہے نیا حکم صادر فرماتا ہے، اللہ تعالیٰ نے نیا حکم دیا ہے کہ نماز میں بات چیت نہ کی جائے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في صلاة الخوف/حدیث: 63]
تخریج الحدیث: «سنن النسائی، السهو، باب الکلام فی الصلاة، رقم: 1221؛ مسند احمد: 6/46، رقم: 3757.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3345
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو ⦗٣٥٣⦘ دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَأَخَذَنِي مَا قَدُمَ وَمَا حَدُثَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَحَدَثَ شَيْءٌ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحْدِثُ لِنَبِيِّهِ مِنْ أَمْرِهِ مَا شَاءَ، وَإِنْ مِمَّا أَحْدَثَ أَنْ لَا تَكَلَّمُوا فِي الصَّلَاةِ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں (حبشہ سے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کا جواب نہ دیا۔ مجھے نئی اور پرانی باتوں کی فکر لاحق ہوئی، (جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کر لی) تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا کوئی نیا حکم آگیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اپنے نبی کے لیے جو چاہتا ہے نیا حکم نازل کر دیتا ہے۔ اب اللہ کا نیا حکم یہ ہے کہ تم نماز میں باتیں نہ کیا کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3345]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه ابوداود 924»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10499
حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ ، عَنِ الرَّضْرَاضِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنْتُ أُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَرُدُّ عَلَيَّ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَقُلْتُ: كُنْتُ مِمَّا أُسَلِّمُ عَلَيْكَ فَتَرُدَّ عَلَيَّ، فَسَلَّمْتُ فَلَمْ تَرُدَّ عَلَيَّ، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحْدِثُ مِنْ أَمْرِهِ مَا شَاءَ.
(سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا کرتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جواب دیتے تھے، ایک بار میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب نہیں دیا، تو میں نے عرض کیا: میں تو آپ کو سلام کیا کرتا تھا اور آپ جواب دیتے تھے، اب میں نے سلام کیا تو آپ نے جواب نہیں دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل اپنے حکم میں جو چاہے نیا کر دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10499]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 224، حدیث 10545»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5189
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا مُطَرِّفُ بْنُ طَرِيفٍ ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ ، عَنْ أَبِي الرَّضْرَاضِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الصَّلَاةِ فَيَرُدُّ عَلَيْنَا، فَلَمَّا أَنْ كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَوَجَدْتُ فِي نَفْسِي، فَلَمَّا فَرَغَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، كُنْتُ إِذَا سَلَّمْتُ عَلَيْكَ فِي الصَّلَاةِ رَدَدْتَ عَلَيَّ؟ قَالَ: فَقَالَ: إِنَّ اللهَ يُحْدِثُ مِنْ أَمْرِهِ مَا شَاءَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کی حالت میں سلام عرض کیا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس کا جواب دیا کرتے تھے، پھر ایک روز میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جواب نہ دیا، جس پر میں نے اپنے دل میں (رنج و فکر) محسوس کیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں پہلے جب بھی آپ کو نماز کی حالت میں سلام کرتا تھا تو آپ مجھے جواب دیا کرتے تھے؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اپنے احکام میں سے جو چاہتا ہے نیا حکم پیدا فرما دیتا ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5189]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 4971)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1141، 1158، 3662، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 538، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1220، 1221، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 923، 924، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1019، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3875، وأخرجه فتح الباري برقم: 494، 1141، 7014، 7084، وأخرجه مسند البزار برقم: 1438، 1487، 1507، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9783، 10120، 10121، 10122، 10126، 10127، 10129، 10130، 10131، 10545، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 500، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5167»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں