🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. باب (أحاديث 10136–10518)
باب (احادیث 10136 تا 10518)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 10378 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 10378، 8709
مسند احمد: 3811، 3865
مصنف ابن ابی شیبہ: 7854
الفتح الربانی: 1020
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5090
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 90، 757
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10378
حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ مَاتَ يَجْعَلُ لِلهِ نِدًّا دَخَلَ النَّارَ، وَالصَّلَوَاتُ الْحَقَائِقُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتُنِبَ الْكَبَائِرُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتے ہوئے مرا وہ جہنم میں داخل ہوگا، اور (پانچوں فرض) نمازیں، جب کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے، تو درمیانی (صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10378]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 189، حدیث 10416»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3811
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ جَعَلَ لِلَّهِ نِدًّا، جَعَلَهُ اللَّهُ فِي النَّارِ". (حديث مرفوع) (حديث موقوف) وقَالَ: وقَالَ: وَأُخْرَى أَقُولُهَا، لَمْ أَسْمَعْهَا مِنْهُ:" مَنْ مَاتَ لَا يَجْعَلُ لِلَّهِ نِدًّا، أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ، وَإِنَّ هَذِهِ الصَّلَوَاتِ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتُنِبَ الْمَقْتَلُ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دو باتیں ہیں جن میں سے ایک میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے اور دوسری میں اپنی طرف سے کہتا ہوں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ فرمایا تھا کہ ”جو شخص اس حال میں مر جائے کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہو، وہ جہنم میں داخل ہوگا“، اور میں یہ کہتا ہوں کہ جو شخص اس حال میں فوت ہو کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، وہ جنت میں داخل ہوگا، اور یہ نمازیں اپنے درمیانی وقت کے لئے کفارہ بن جاتی ہیں بشرطیکہ آدمی قتل و قتال سے بچتا رہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3811]

الحكم على الحديث:
صحيح، وهذا إسناد حسن.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3865
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ جَعَلَ لِلَّهِ نِدًّا، جَعَلَهُ اللَّهُ فِي النَّارِ". (حديث مرفوع) (حديث موقوف) قَالَ: وَأُخْرَى أَقُولُهَا، لَمْ أَسْمَعْهَا مِنْهُ: وَمَنْ مَاتَ لَا يَجْعَلُ لِلَّهِ نِدًّا، أَدْخَلَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْجَنَّةَ، وَإِنَّ هَذِهِ الصَّلَوَاتِ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتُنِبَ الْمَقْتَلُ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دو باتیں ہیں جن میں سے ایک میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے اور دوسری میں اپنی طرف سے کہتا ہوں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ فرمایا تھا کہ ”جو شخص اس حال میں مر جائے کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہو، وہ جہنم میں داخل ہوگا۔“ اور میں یہ کہتا ہوں کہ جو شخص اس حال میں فوت ہو کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، وہ جنت میں داخل ہوگا، اور یہ نمازیں اپنے درمیانی وقت کے لئے کفارہ بن جاتی ہیں بشرطیکہ آدمی قتل و قتال سے بچتا رہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3865]

الحكم على الحديث:
صحيح، وهذا إسناد حسن.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 7726 ترقیم الشثری: -- 7854
حدثنا حدثنا ابو معاوية، ووكيع، عن الاعمش، عن ابي وائل، قال: قال عبد الله : " الصلوات الحقائق كفارات لما بينهن ما اجتنبت الكبائر"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ فرض نمازیں اپنے درمیان ہونے والے گناہوں کے لئے کفارہ بن جاتی ہیں، بشرطیکہ آدمی کبیرہ گناہوں سے بچتا رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7854]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن رجب الحنبلي: روي مرفوعا والموقوف أصح . قال الدارقطني: الصحيح موقوف .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1238، 4497، 6683، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 92، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 251، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10944، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3622، 3695، 3888، 3942، 4119، 4123، 4316، 4317، 4492، 4511، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 254، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5090، 5198، والبزار فى «مسنده» برقم: 1680، 1703، 1712، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 147، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8740، 8741، 10410، 10416، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2211، ترقيم محمد عوامة: 7726»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1020
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ جَعَلَ لِلَّهِ نِدًّا جَعَلَهُ اللَّهُ فِي النَّارِ) ) وَقَالَ: وَأُخْرَى أَقُولُهَا لَمْ أَسْمَعْهَا مِنْهُ، مَنْ مَاتَ لَا يَجْعَلُ لِلَّهِ نِدًّا أَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ، وَإِنَّ هَٰذِهِ الصَّلَوَاتِ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتُنِبَ الْمَقْتَلُ)
سیدنا عبد اللہ بن مسعود ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک بنایا، اللہ تعالیٰ اس کو جہنم میں ڈال دے گا۔ پھر سیدنا ابن مسعود ؓ نے کہا: دوسری بات میں خود کہہ رہا ہوں، میں نے یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نہیں سنی ہے: جو آدمی اس حال میں مرتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک نہیں بناتا تو وہ اِس کو جنت میں داخل کرے گا اور یقینا یہ نمازیں اپنے درمیان والے گناہوں کا کفارہ بنتی ہیں، جب تک تباہ کرنے والے (یعنی کبیرہ) گناہ سے بچا جائے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1020]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه ابويعلي: 5090، والطبراني في الكبير: 10416، وفي الاوسط: 2232، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3811 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3811»

الحكم على الحديث:
صحيح۔ أخرجه ابويعلي: 5090
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8709
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: الصَّلَوَاتُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتُنِبَتِ الْكَبَائِرُ ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”نمازیں ان کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہیں، جب تک کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8709]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 148، حدیث 8741»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5090
حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ مَاتَ يَجْعَلُ لِلهِ نِدًّا، أَدْخَلَهُ النَّارَ، قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ : وَأُخْرَى قُلْتُهَا: مَنْ مَاتَ لَا يَجْعَلُ لِلهِ نِدًّا، أَدْخَلَهُ اللهُ الْجَنَّةَ، وَإِنَّ هَذِهِ الصَّلَوَاتِ الْحَقَائِقَ كَفَّارَاتٌ لَمَّا بَيْنَهُنَّ مِنَ الْخَطَايَا مَا اجْتُنِبَ الْمَقْتَلُ.
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَعْنِي: الْكَبَائِرَ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ اللہ کا کسی کو شریک و ہمسر ٹھہراتا تھا، اللہ اسے آگ میں داخل کر دے گا“، اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے (اپنی طرف سے ایک بات کا اضافہ کرتے ہوئے) فرمایا: ”اور دوسری بات جو میں نے کہی وہ یہ ہے کہ: جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ اللہ کا کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا، اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل فرما دے گا، نیز بے شک یہ حقیقی (فرض) نمازیں اپنے درمیانی اوقات میں ہونے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں جب تک کہ ہلاکت خیز گناہ سے بچا جائے“، امام ابوبکر رحمہ اللہ نے صراحت فرمائی کہ یہاں ”المقتل“ سے مراد گناہِ کبیرہ ہیں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5090]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4227، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 92، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3801، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2232، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11263، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 90، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5068»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 90
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا الْمُقْرِئُ ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ مَاتَ وَلَمْ يَجْعَلْ لِلَّهِ نِدًّا أَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ. وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَأَنَا أَقُولُ: مَنْ مَاتَ وَهُوَ لَا يَجْعَلُ لِلَّهِ نِدًّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ اس نے اللہ کا کوئی شریک و ہمسر نہیں ٹھہرایا تھا، اسے اللہ تعالیٰ جنت میں داخل فرمائے گا۔“ اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اور میں بھی یہی کہتا ہوں کہ جو شخص اس حالت میں مرا کہ وہ اللہ کا کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا، تو اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔“
اس سند کے راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإيمان/حدیث: 90]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رجاله ثقات»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4227، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 92، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3801، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2232، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11263»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 757
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو هِشَامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرٍ، ثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ مَاتَ يَجْعَلُ لِلَّهِ نِدًّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ النَّارَ.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَأُخْرَى أَقُولُهَا لَمْ أَسْمَعْهَا: مَنْ مَاتَ لَا يَجْعَلُ لِلَّهِ نِدًّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ.
وَإِنَّ هَذِهِ الصَّلَوَاتِ الْحَقَائِقَ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مِنَ الْخَطَايَا مَا اجْتَنَبْتَ الْمَقْتَلَ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَعْنِي: الْكَبَائِرَ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس حال میں فوت ہو کہ وہ اللہ کے لیے کسی کو شریک ٹھہراتا ہو تو اللہ اسے آگ میں داخل کر دے گا۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے مزید کہا: ”ایک اور بات میں (اپنی بصیرت سے) کہتا ہوں جو میں نے (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے براہِ راست) نہیں سنی کہ: جو شخص اس حال میں فوت ہو کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو تو اللہ اسے جنت میں داخل کر دے گا۔ اور بے شک یہ (پانچوں) فرضی نمازیں اپنے درمیانی دورانیے میں ہونے والی خطاؤں کا کفارہ بن جاتی ہیں جب تک کہ تم ہلاک کر دینے والے گناہوں سے بچو۔“
ابوبکر نے کہا کہ (ہلاک کر دینے والے گناہوں سے) مراد ”کبیرہ گناہ“ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصلاة/حدیث: 757]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن؛ أوله مرفوع، وآخره موقوف على ابن مسعود رضي الله عنه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں