الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. باب (أحاديث 10136–10518)
باب (احادیث 10136 تا 10518)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 10505 (کل: 6 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 2620
حدیث نمبر: 10505
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا قَالَ: " سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ " قَالَ: اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ، وَمِلْءَ مَا بَيْنَهُمَا، وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ، أَهْلَ الثَّنَاءِ، وَأَهْلَ الْكِبْرِيَاءِ وَالْمَجْدِ، لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب ”سمع اللہ لمن حمدہ“ کہتے تو یہ فرماتے: ”اے اللہ! اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے حمد ہے، آسمانوں بھر، اور ان کے درمیان جو کچھ ہے اس بھر، اور اس کے بعد جو کچھ تو چاہے اس بھر، اے تعریف کے لائق، اے بڑائی اور بزرگی والے! جو تو عطا کرے اسے کوئی روکنے والا نہیں، اور کسی مرتبے والے کو اس کا مرتبہ تیرے مقابلے میں کوئی فائدہ نہیں دیتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10505]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 226، حدیث 10551»
ترقیم عوامۃ: 2612 ترقیم الشثری: -- 2620
حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ جب امام سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہے تو مقتدی اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2620]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2663، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9324، 9323، ترقيم محمد عوامة: 2612»
حدیث نمبر: 2741
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ إِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ قَالَ:" اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا بَيْنَهُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ، أَهْلُ الثَّنَاءِ وَأَهْلُ الْكِبْرِيَاءِ وَالْمَجْدِ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طُرُقٍ وَمِنْهَا طَرِيقٌ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ فِيهَا أَشْعَثَ بْنَ سَوَّارٍ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَفِي بَقِيَّةِ الطُّرُقِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طُرُقٍ وَمِنْهَا طَرِيقٌ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ فِيهَا أَشْعَثَ بْنَ سَوَّارٍ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَفِي بَقِيَّةِ الطُّرُقِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: کہ جب آپ سمِع اللهُ لِمَنْ حمدہ پڑھ لیتے تھے تو پھر آپ یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ! اے ہمارے پروردگار حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے، جو آسمانوں کو بھر دے جو زمین کو بھر دے اور جو ان کے درمیان موجود جگہ کو بھر دے اور ان کے علاوہ جس چیز کو تو چاہے، اس کو بھر دے تو ثناء کا اہل ہے کبریائی کا اہل ہے، بزرگی کا اہل ہے، جسے تو عطا کر دے اسے کوئی روکنے والا نہیں ہے، اور تیرے مقابلے میں کوشش کرنے والے کی کوشش نفع نہیں دیتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک روایت ایسی ہے، جس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں تاہم اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، جب کہ باقی طرق میں محمد بن ابولیلی ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2741]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک روایت ایسی ہے، جس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں تاہم اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، جب کہ باقی طرق میں محمد بن ابولیلی ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2741]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10348»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن حسن لغیرہ
حدیث نمبر: 2742
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا قَالَ الْإِمَامُ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَلْيَقُلْ مَنْ خَلْفَهُ: رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب امام سمع اللہ لمن حمدہ پڑھ دے تو اس کے پیچھے موجود فرد ربنا لَكَ الْحَمْدُ پڑھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2742]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2742]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8953
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللهِ يَقُولُ بَعْدَ الرُّكُوعِ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ، أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ، لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ ".
ابوعبیدہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ رکوع کے بعد کہا کرتے تھے: ”اے اللہ! تیرے ہی لیے حمد ہے، آسمانوں بھر، زمین بھر، اور اس کے بعد جو کچھ تو چاہے اس بھر، اے ثنا اور بزرگی کے لائق! جو تو عطا کرے اسے کوئی روکنے والا نہیں، اور جو تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں، اور کسی مال دار کا مال تیرے مقابلے میں اسے کچھ فائدہ نہیں دیتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8953]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 201، حدیث 8985»
حدیث نمبر: 10310
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ: " سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ قَالَ: " اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ، وَمِلْءَ الْأَرْضِ، وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ، أَهْلَ الثَّنَاءِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب ”سمع اللہ لمن حمدہ“ کہتے تو یہ فرماتے: ”اے اللہ! اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے حمد ہے، آسمانوں بھر، زمین بھر، اور اس کے بعد جو کچھ تو چاہے اس بھر، اے تعریف کے لائق۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10310]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 168، حدیث 10348»