الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
102. طاوس، عن ابن عباس
طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 10921 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 1806
مصنف ابن ابی شیبہ: 14553
الفتح الربانی: 4513
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5380
حدیث نمبر: 10921
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ سَلَّامٍ ، ثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَبَّى فِي الْعُمْرَةِ حَتَّى اسْتَلَمَ الْحَجَرَ، وَفِي الْحَجِّ حَتَّى رَمَى الْجَمْرَةَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرے میں تلبیہ پڑھنا اس وقت تک جاری رکھا جب تک حجرِ اسود کا استلام نہ کر لیا، اور حج میں تلبیہ اس وقت تک جاری رکھا جب تک جمرہ کو کنکری نہ مار لی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10921]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 37، حدیث 10967»
حدیث نمبر: 1806
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَنْبَأَنَا قَيْسٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" لَبَّى يَوْمَ النَّحْرِ حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ".
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یوم النحر کو جمرہ عقبہ کی رمی تک تلبیہ کہتے رہے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 1806]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1543 م: 1281.
ترقیم عوامۃ: 14199 ترقیم الشثری: -- 14553
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ عمرہ کرنے والا جب حجر اسود کا استلام کرے تو تلبیہ پڑھنا ترک کر دے اور حج کرنے والا جمرہ کی رمی تک پڑھتا رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14553]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 496، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2697، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1817، والترمذي فى «جامعه» برقم: 919، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9503، 9504، 9506، 9507، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2475، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14554، 14559، 14560، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6978، ترقيم محمد عوامة: 14199»
حدیث نمبر: 4513
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَمَى الْجَمْرَةَ جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ يَوْمَ النَّحْرِ رَاكِبًا
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوم النحر یعنی دس ذوالحجہ کو سوار ہو کر جمرۂ عقبہ کی رمی کی تھی۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4513]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه الترمذي: 899، وابن ماجه: 3034، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2056 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2056»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ۔ أخرجه الترمذي: 899
حدیث نمبر: 9408
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، وَأَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، وَأَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ، قَالُوا: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُلَبِّي فِي الْعُمْرَةِ حَتَّى يَسْتَلِمَ الْحَجَرَ ثُمَّ يَقْطَعَ"، قَالَ:" وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُلَبِّي فِي الْعُمْرَةِ حَتَّى إِذَا رَأَى بُيُوتَ مَكَّةَ تَرَكَ التَّلْبِيَةَ وَأَقْبَلَ عَلَى التَّكْبِيرِ، وَالذِّكْرِ حَتَّى يَسْتَلِمَ الْحَجَرَ".
مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما عمرہ میں تلبیہ کہتے تھے، حتیٰ کہ حجر اسود کا استلام فرماتے، پھر چھوڑ دیتے اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما عمرہ میں تلبیہ کہتے، حتیٰ کہ جب مکہ کے گھر دیکھتے تو تلبیہ چھوڑ دیتے اور تکبیر اور ذکر شروع کر دیتے، حتیٰ کہ حجر اسود کو چھوتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9408]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9411
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ الدُّورِيُّ، ثنا شَاذَانُ، ثنا زُهَيْرٌ، وَالْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّهُ كَانَ يُلَبِّي فِي الْعُمْرَةِ حَتَّى يَسْتَلِمَ الْحَجَرَ، وَفِي الْحَجِّ حَتَّى يَرْمِيَ الْجَمْرَةَ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ میں جب تک حجر اسود کو نہ چھوتے تلبیہ کہتے رہتے اور حج میں رمی جمار تک۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9411]
تخریج الحدیث: «منكر۔ ابوداود 1817۔ ترمذي 919»
الحكم على الحديث:
منكر
حدیث نمبر: 5380
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبَّى فِي الْعُمْرَةِ حَتَّى اسْتَلَمَ الْحَجَرَ، وَفِي الْحَجِّ حَتَّى رَمَى الْجَمْرَةَ.
قُلْتُ: رَوَى لَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَحَدِيثُ الْعُمْرَةِ مَوْقُوفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَلَهُ إِسْنَادٌ آخَرُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ سَعْدٍ وَابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَى لَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَحَدِيثُ الْعُمْرَةِ مَوْقُوفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَلَهُ إِسْنَادٌ آخَرُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ سَعْدٍ وَابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عمرہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک تلبیہ پڑھتے رہے تھے، جب تک آپ نے حجر اسود کا استلام نہیں کر لیا تھا اور حج میں اس وقت تک پڑھتے رہے تھے، جب تک آپ نے جمرہ کی رمی نہیں کر لی تھی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے، اور عمرہ کے بارے میں منقول روایت ”موقوف“ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے اس کی ایک اور سند بھی ہے، جس میں عبداللہ بن مومل ہے، جسے یحیی بن معین ابن سعد اور ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ وہ فرماتے ہیں یہ غلطی کر جاتا ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5380]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے، اور عمرہ کے بارے میں منقول روایت ”موقوف“ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے اس کی ایک اور سند بھی ہے، جس میں عبداللہ بن مومل ہے، جسے یحیی بن معین ابن سعد اور ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ وہ فرماتے ہیں یہ غلطی کر جاتا ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5380]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10967 و10990 و11235)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1795، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1902، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11324، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6974»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 11276
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَبَّى فِي الْعُمْرَةِ حَتَّى اسْتَلَمَ الْحَجَرَ، وَلَبَّى فِي الْحَجِّ حَتَّى رَمَى حَجَرَةَ الْعَقَبَةِ يَوْمَ النَّحْرِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عمرے میں حجرِ اسود کا استلام کرنے (اسے چھونے) تک تلبیہ پڑھتے رہے، اور حج میں یومِ نحر کو جمرہ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پڑھتے رہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11276]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 149، حدیث 11324»