🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
104. مجاهد، عن ابن عباس
مجاہد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 11029 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 11029، 8104
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12369
المعجم الاوسط: 5806
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11029
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا صَالِحٌ التِّرْمِذِيُّ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا، وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا، وَيُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ فِيهَا قَوْمٌ دِينَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت سے پہلے ایسے فتنے ہوں گے جیسے تاریک رات کے ٹکڑے، آدمی صبح مومن اور شام کافر ہو گا، اور شام مومن اور صبح کافر ہو گا، کچھ لوگ اپنا دین دنیا کے تھوڑے سے مال کے بدلے بیچ دیں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11029]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 70، حدیث 11075»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12369
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ، وَإِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُمْسِي الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، وَيُصْبِحُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، يَبِيعُ أَقْوَامٌ دِينَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارِ أَوَّلِهِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اسلام کا آغاز غریب الوطنی کے عالم میں ہوا تھا اور یہ عنقریب دوبارہ غریب الوطن ہو جائے گا، تو غریب لوگوں کے لئے مبارک باد ہے، قیامت سے پہلے کچھ فتنے ہوں گے، جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے، آدمی ان میں شام کے وقت مومن ہو گا، تو صبح کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، یا صبح کے وقت مومن ہو گا، تو شام کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، لوگ دنیاوی ساز و سامان کے عوض میں، اپنا دین فروخت کر دیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں ابتدائی حصے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12369]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11075 و 11074)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11074، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5802»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8104
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حُمَيْدٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ الضَّحَّاكَ بْنَ قَيْسٍ ، كَتَبَ إِلَى قَيْسِ بْنِ الْهَيْثَمِ حِينَ مَاتَ يَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ: سَلَامٌ عَلَيْكَ، أَمَّا بَعْدُ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ فِتَنًا كَقِطَعِ الدُّخَانِ يَمُوتُ فِيهَا قَلْبُ الرَّجُلِ كَمَا يَمُوتُ بَدَنُهُ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا، وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ فِيهَا أَقْوَامٌ أَخْلَاقَهُمْ، وَدِينَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا " وَإِنَّ يَزِيدَ بْنَ مُعَاوِيَةَ قَدْ مَاتَ، وَأَنْتُمْ إِخْوَانُنَا وَأَشِقَّاؤُنَا فَلَا تَسْبِقُونَا بِشَيْءٍ حَتَّى نَخْتَارَ لِأَنْفُسِنَا.
حسن بصری بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ نے، جب یزید بن معاویہ فوت ہوئے، قیس بن الہیثم کو یہ خط لکھا: تم پر سلامتی ہو، حمد و صلوٰۃ کے بعد، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”قیامت سے پہلے ایسے فتنے ہوں گے جیسے تاریک رات کے ٹکڑے، اور ایسے فتنے جیسے دھوئیں کے ٹکڑے، ان میں آدمی کا دل اس طرح مر جائے گا جس طرح اس کا بدن مرتا ہے، آدمی صبح مؤمن ہوگا اور شام کافر، اور شام مؤمن ہوگا اور صبح کافر، لوگ ان میں اپنے اخلاق اور اپنے دین کو دنیا کے تھوڑے سے مال کے بدلے بیچ دیں گے۔“ اور یزید بن معاویہ فوت ہو چکے ہیں، اور تم ہمارے بھائی اور سگے بھائی ہو، تو ہم سے آگے کسی معاملے میں نہ بڑھنا یہاں تک کہ ہم اپنے لیے کسی کو منتخب کر لیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الضاد/حدیث: 8104]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 298، حدیث 8135»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5806
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: ثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللهِ التِّرْمِذِيُّ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ غَرِيبًا، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ، وَإِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُمْسِي الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا، وَيُصْبِحُ كَافِرًا، وَيُصْبِحُ مُؤْمِنًا، وَيُمْسِي كَافِرًا، يَبِيعُ أَقْوَامٌ دِينَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا جَرِيرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللهِ التِّرْمِذِيُّ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اسلام اجنبی حالت میں شروع ہوا اور عنقریب پھر اجنبی ہو جائے گا، پس اجنبیوں کے لیے خوشخبری ہے۔ اور قیامت سے پہلے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح فتنے ہوں گے، ان میں آدمی شام کو مومن ہوگا تو صبح کافر ہو جائے گا، اور صبح کو مومن ہوگا تو شام کو کافر ہو جائے گا، کچھ لوگ اپنا دین دنیا کے تھوڑے سے سامان کے بدلے بیچ ڈالیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو لیث سے جریر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور صالح بن عبداللہ ترمذی اس میں منفرد ہیں، اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5806]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه ليث بن أبي سليم مدلس «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 278» »
«قال الهيثمي: وفيه ليث بن أبي سليم وهو مدلس «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 309» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 11074، 11075»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لتدليس ليث بن أبي سليم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں